ہیری پوٹر کا جادو چل گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نئی ہیری پوٹر فلم ’ہیری پوٹر اینڈ دی آرڈر آف دی فینکس‘ نےشمالی امریکہ میں اپنا جادو چلا دیا ہے۔ صرف تین دنوں میں ہی فلم نے 38 ملین پاؤنڈ کا کارروبار کر لیا ہے اور گزشتہ بدھ سے لے کر اب تک یہ فلم 68.8 ملین پاؤنڈ کما چکی ہے۔ وارنر برادرز کے مطابق پہلی تین ہیری پوٹر فلموں نے جتنا پہلے ہفتوں میں کمایا تھا ’ہیری پوٹر اینڈ دی آرڈر آف دی فینکس‘ نے پانچ دنوں میں ان سے زیادہ کما لیا۔ گزشتہ ہفتے کی نمبر ون فلم ’دی ٹرانسفارمرز‘ اب چارٹ پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔
وارنر برادرز نے کہا ہے کہ ان کا فلم کو روایتی طور پر جمعہ کی بجائے کو بدھ کے روز ریلیز کرنے کا فیصلہ درست تھا۔ سٹوڈیو کے فلم کو تقسیم کرنے کے ادارے کے سربراہ ڈین فیلمین نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم گرمیوں کے موسم کے درمیان میں ہیں، اور ہم نے کہا کہ کیوں نہیں، کیونکہ بچوں کو سکول سے چھٹیاں ہیں۔‘ سنیچر کو ہیری پوٹر سیریز کی ساتویں اور آخری کتاب ’ہیری پوٹر اینڈ ڈیتھلی ہیلوز‘ مارکیٹ میں آ رہی ہے۔ ’ہیری پوٹر اینڈ ڈیتھلی ہیلوز‘ اور ’ہیری پوٹر اینڈ دی ہالف بلڈ پرنس‘ کے علاوہ ہیری پوٹر سیریز کے سب ناولوں پر فلمیں بن چکی ہیں۔ | اسی بارے میں ہیری پوٹر سیریز جاری رکھی جائے09 July, 2007 | فن فنکار ہیری پوٹر کی مصنفہ غمگین06 July, 2007 | فن فنکار اور اب ہیری پوٹر تِھیم پارک بھی31 May, 2007 | فن فنکار ہیری پوٹر فرنچ ڈاک ٹکٹ پر15 March, 2007 | فن فنکار ہیری پوٹر کے سٹار کا پرجوش استقبال28 February, 2007 | فن فنکار ہالی وڈ کے لیے 2006 کامیاب سال29 December, 2006 | فن فنکار ہیری پوٹر کا آخری ایڈیشن22 December, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||