ہالی وڈ کے لیے 2006 کامیاب سال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ رپورٹر نامی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ میں سینما گھروں کی کل آمدنی میں پچھلے سال کے مقابلے میں پانچ فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ 2005 کے مایوس کن سال کے بعد تشویش کی جاری تھی کے فلمی چربہ سازی، انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈنگ اور مہنگی سنیما ٹکٹوں کے باعث تماشائیوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئے گی۔ لیکن ’پائیریٹس آف دی کریبین‘ جیسی کامیاب فلموں کی وجہ سے اس سال سنیما گھروں کی کل آمدنی تقریباً نو ارب اور بیالیس کروڑ ڈالر ہو گئی ہے جو پچھلے سال کے آٹھ ارب اور ننانوے کروڑ ڈالر کی آمدنی سے زیادہ ہے۔ گرمیوں میں سینما گھروں کی کل آمدنی میں خاصہ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا لیکن سال کے آخری مہینوں میں اتنی تیزی نہیں نظر آئی۔ ٹکٹوں کے داموں میں اضافہ سینما گھروں کی کل آمدنی میں بہتری کی ایک وجہ ہے لیکن اس کے ساتھ تماشائیوں کی تعداد میں بھی پچھلے سال کے مقابلے میں تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ’پائیریٹس آف دی کریبین: ڈیڈ مینز چیسٹ‘ نے پہلے دن کی نمائش کا ریکارڈ اور ایک دن کے بزنس کا ریکارڈ پانچ کروڑ اٹھاون لاکھ کی بزنس سے قائم کیا تھا۔ اس فلم کی اختتامِ ہفتہ پر نمائش کا ریکارڈ بھی تیرہ کروڑ چھپن لاکھ کی بزنس سے قائم کیا تھا۔ سال کے اختتام تک فلم نے بیالیس کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر صرف امریکہ میں کمایا تھا اور دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کمایا تھا۔ اس فلم کی کامیابی کی وجہ سے 2006 میں سنیما گھروں کی کل آمدنی میں باکس آفس پر فلموں کی کامیابی کو جانچنے کے دیگر پیمانوں سے مختلف اشارے ملیں ہیں۔ 2005 میں ریلیز ہونے والی کوئی بھی فلم چالیس کروڑ کا ٹارگیٹ حاصل نہیں کر سکی تھی۔ سات فلموں نے بیس کروڑ سے زیادہ کمایا تھا جبکہ اس سال ریلز ہونے والی پانچ فلموں نے بیس کروڑ سے زیادہ کمایا ہے۔ 2006 کی سب سے کامیاب ’آر ریٹڈ‘ فلم (فلم جو سترہ سال سے کم عمر افراد اپنے والدین کی رہنمائی میں ہی دیکھ سکتے ہیں) ’بورت‘ رہی جس نے بارہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کمایا۔ فلموں کی ریلز سے امریکہ میں سب سے زیادہ آمدن 2004 کے سال میں ہوئی تھی۔ اس سال فلمی صنعت نے نو ارب چوون کروڑ کی ٹکٹیں فروخت کی تھیں۔ | اسی بارے میں بالی وڈ سنہ 2006: ایک کامیاب سال25 December, 2006 | فن فنکار سنیما کے فلم بینوں میں اضافہ 04 September, 2006 | فن فنکار پائریٹس کم وقت میں 30 کروڑ منافع 25 July, 2006 | فن فنکار برطانیہ: پائیریٹس کا ریکارڈ بزنس 08 July, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||