سنیما کے فلم بینوں میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی امریکہ میں سنیما کے فلم بینوں میں تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ کئی سال کے دوران تماشائیوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ فلموں کی تقسیم کا کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مئی اور اگست کے دوران ٹکٹوں کی فروخت میں بھی چھ فیصد اضافہ ہوا۔ 2005 میں فلم کے تماشائیوں میں گیارہ فیصد کمی آئی تھی جس سے سنیما گھروں کی آمدنی میں آٹھ فیصد کمی ہوئی تھی۔ فٹبال پر مبنی فلم ’انونسیبل‘ دوسرے ہفتے میں بھی عروج پر ہے۔ اس فلم میں مارک والبرگ اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ ’کرینک‘ دوسرے اور ’دی وکر مین‘ تیسرے نمبر پر رہیں۔ حالیہ گرمیوں میں ’پائیریٹس آف کریبین‘ نے چار سو ملین ڈالر سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی جو سنیما گھروں کی کل آمدنی کے دس فیصد کے مساوی ہے۔ ڈزنی کی ڈسٹریبیوشن کے سربراہ ’ چک وئین‘ کے مطابق پچھلے چند سال کے دوران اخبارات کی وجہ سے فلموں کے متعلق منفی باتیں لوگوں کے ذہن میں رچ بس گئی تھیں لیکن اس سال آغاز مثبت ہوا ہے۔ سونی پکچرز کے نائب صدر ’جیف بلیک‘ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس سال لوگوں کو وہ کچھ دیکھنے کو ملا ہے جس کی وہ تمنا رکھتے ہیں اور انہیں ہر ہفتے اپنی پسند کی کبھی ایک اور کبھی دو فلمیں دیکھنے کو ملتی رہی ہیں۔ | اسی بارے میں گلین فورڈ انتقال کر گئے31 August, 2006 | فن فنکار اولیور سٹون کی ہالی وڈ پر تنقید02 September, 2006 | فن فنکار ملکہ برطانیہ پر فلم وینس فیسٹیول میں03 September, 2006 | فن فنکار ’پابندی امریکی خوشنودی کےلیئے‘ 04 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||