ہیری پوٹر کے سٹار کا پرجوش استقبال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لندن کے ویسٹ اینڈ سٹیج پر انگریزی فلم ہیری پوٹر کے ہیرو ڈینیل ریڈکلف نے جب ڈرامہ ’ایکوس‘ سے اپنی فنی سفر کا آغاز کیا تو شائقین نے کھڑے ہوکر ان کو داد دی۔ اداکار کرسچن سلیٹر، باب گلڈوف اور گراہم نارٹن بھی ان شائقین میں سے تھے جنہوں نے سترہ سالہ اداکار کوگیوگلڈ تھیٹر میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا۔ ڈینیل ریڈکلف فلم میں ایلن سٹرینگ کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کا اپنے گھوڑوں کے ساتھ شہوت انگیز تعلق ہوتا ہے۔ کرسچن سلیٹر کا کہنا ہے کہ ’انکو دیکھ کر مجھے یقین نہیں آیا کیونکہ وہ سٹیج پر بالکل ایلن سٹرینگ نظر آئے اور میں کچھ دیر کے لئے بھول ہی گیا کہ میرے سامنے ریڈ کلف کھڑا ہے۔میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔‘ ’میں ان سےبہت ہی متاثر ہوا۔میرے خیال میں وہ دلیر، مہم جو اور باہمت ہے۔وہ ایک بڑا اداکار ہیں اور میری خواہش ہے کہ انکے ساتھ کام کروں۔‘ اس ڈرامے کے متعلق اخبارات میں بھی تعریفی مضامین شائع ہوئےہیں۔ مائیکل بلنگٹن انگریزی اخبار گارڈین میں لکھا کہ’اس پرفارمنس سے یہ بات سامنے آتی ہےکہ ریڈ کلف واقعی اداکاری کرسکتے ہیں جس سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ جے کے رالنگ کے ناول پر مبنی فلم میں بطور ہیرو ان کی اداکاری محض اتفاق نہیں ہے۔‘ لیکن ٹی وی کے ایک میزبان نورٹن کا کہنا تھا کہ ’لوگ کیوں ان سےانکے برہنگی کے بارے میں سوالات کرتے ہیں۔میں ہم جنس پرست ہوں اور پھر بھی اس کا ذکرنہیں کر رہا ہوں ۔یہ ایک ڈرامہ ہے اور خواتین کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے۔‘ پرفارمنس کے بعد ریڈکلف نے اعتراف کیا کہ معاون اداکار جونا کرسٹی کے ساتھ ان کا سین ڈرامے کا قابل ذکر نکتہ تھا۔،، انہوں نے کہا کہ ’مجھے پہلے ہی کسی حد تک اس بات کی امید تھی۔‘ انہوں نے مزید کہا ’ اگر یہ کردارکرتے وقت میں یہ سوچتا کہ کوئی اس بارے میں بات نہیں کر ےگا یہ میری بے وقوفی ہوتی لیکن یہ ڈرامہ کا اہم حصہ نہیں ہے جو صرف تقریباً چار منٹ کا سین ہے۔‘ | اسی بارے میں ہیری پوٹر نے ریکارڈ توڑ دیے22 November, 2005 | فن فنکار میرا نائر کو ہیری پوٹر کی پیشکش04 September, 2004 | فن فنکار ہیری پوٹر کا آخری ایڈیشن22 December, 2006 | فن فنکار تیس ہزار روپے فی لفظ02 November, 2003 | فن فنکار ’رولنگ کی یک طرفہ شہرت‘ 31 July, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||