 |  ہیری پاٹرکی مصنفہ جے کے راؤلنگ |
بھارتی فِلمساز میرا نائر کو انگریزی زبان کے ناول ہیری پوٹر پر مبنی پانچویں فِلم بنانے کی پیشکش کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وارنر برادرز نے میرا نائر سے ہیری پوٹر کی پانچویں کہانی ’ہیری پوٹر اینڈ دی آرڈر آف دی فینکس‘ پر کام کرنے کے لیے کہا ہے۔ سینتالیس سالہ میرا نائر نے کہا کہ انہوں نے فِلم کا سکرپٹ پڑھا لیکن ابھی تک فِلم کے لیے بطور ہدایتکار کام کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا۔  |  ’میں نے اپنے بیٹے کے ساتھ ہیری پوٹر کی سب فلمیں دیکھی ہیں‘ |
میرا نائر اس سے پہلے سلام بامبے، مونسون ویڈنگ، مسی سپی مصالحہ اور وینیٹی فیر نامی فلمیں بنا کر شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ ہیری پوٹر کی پہلی دو فلمیں کرس کولمبس، تیسری فلم میکسکو کے الفونسو سوارون اور چوتھی فلم برٹ مائک نیول ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ |