BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 July, 2007, 16:03 GMT 21:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیری پوٹر کی مصنفہ غمگین
ہیری پوٹر کی آخری کتاب اکیس جولائی کو دستیاب ہوگی
مصنفہ جے کے رولنگ نے اپنی ہیری پوٹر سلسلے کی آخری کتاب ’دی ڈیتھلی ہالوز‘ کے بارے میں کہا ہے کہ اس کتاب کے آخری الفاظ لکھتے ہوئے انہیں خوشی کے ساتھ افسوس بھی ہوا۔

بی بی سی ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں جے کے رولنگ نے کہا کہ ’کتاب کا آخری باب ختم کرتے ہوئے مجھے بہت افسوس ہوا۔‘

انہوں نے کہا کہ ہیری کا کیریکٹر مکمل طور پر فرضی تھا اور کسی کے بارے میں نہیں تھا تاہم ران ویسلی کا کیریکٹر ان کے ایک قریبی دوست ’شان‘ سے ملتا جلتا ہے۔

مصنف جے کے رولنگ نے جب اپنی کتاب ختم کی تو وہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں اکیلی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت روئیں اور شیمپین کی آدھی بوتل منی بار سے لے کر ایک ہی بار میں پی گئیں اور وہ اپنے گالوں پر بہتا ہوا مسکارا لے کر اپنے گھر واپس گئیں۔

جب اِن سے پوچھا گیا کہ اس بات میں کتنی سچائی ہے کہ آپ کی آخری کتاب کا آخری لفظ ’سکار‘ ہے تو انہوں نے جواب دیا ایسا بہت عرصہ پہلے تھا مگر اب نہیں۔ یہ لفظ اختتام کے قریب ضرور ہے لیکن کتاب اس لفظ پر ختم نہیں ہوتی ہے۔

جے کے رولنگ نے یہ بھی کہا کہ ساری ہیری پوٹر فلموں میں سب اداکاروں کو برطانوی رکھنا بہت بڑی کامیابی کی بات ہے۔

ہیری پوٹر کی آخری کتاب جو کہ اکیس جولائی کو دستیاب ہوگی اس کی ابھی سے سولہ لاکھ کاپیز انٹرنیٹ پر آرڈر ہوچکی ہیں۔

اس سلسلے کی تازہ ترین فلم ’آرڈر آف دی فینکس‘ کا یورپین پریمیئر لندن میں گزشتہ منگل کو ہوا اور یہ فلم گیارہ جولائی کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

ہیری پوٹرہیری پوٹرتِھیم پارک
امریکہ میں’ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا‘
ہیری پوٹر کا اختتام
’خری ناول میں دو اہم کردار مر جائیں گے‘
’ہیری پوٹر ہیری پوٹر کی کتاب
’ہیری پوٹر کی نئی کتاب مارکیٹ میں آ گئی
ہیری پوٹر کی نئی فلمخلابازوں کی تفریح
ہیری پوٹر کی نئی فلم کی نمائش خلابازوں کے لیے
’زیادہ مت چڑھائیں‘
جے کے رولنگ کی شہرت پر ٹیری پریچٹ کاشکوہ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد