پرائڈ اینڈ پریجوڈس مقبول ترین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جین آسٹن کے ناول پرائڈ اینڈ پریجوڈس کو اس سال کےدوران سب سے زیادہ شوق سے پڑھا جانے ناول قرار دیا گیا ہے۔ کتا بوں کے عالمی دن کے حوالے سےکئےگئےسروے کے مطابق پرائڈ اینڈ پریجوڈس کو ایک ایسا ناول مانا گیا جسے لوگ کبھی نظرانداز نہیں کر سکتے۔ جے آرآر ٹولکن کے ناول لارڈ آف دی رنگز کو دوسرے جبکہ شارلٹ برونٹے کےناول جین آئرکو لوگوں کو پسندیدگی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس سروے کےمطابق بائبل چھٹے نمبر پر ہے جو فلپ پل مینز کی ہز ڈارک مٹیریلز ٹری آلوجی سے دو نمبراوپر ہے جس کو ایک مذہب مخالف کتاب تصور کیا جاتا ہے۔ یہ نتائج ایک انٹرنیٹ سروے سے لئے گئے ہیں جس میں دو ہزار سے زائد کتابوں کے شائقین نے حصہ لیا۔ اس فہرست میں جے کے رولنگ کی کتاب ہیری پورٹر چوتھے نمبر پر ہے اورہارپر لی کی ٹو کل اے موکنگ برڈ سے آگے ہے۔ ایملی برونٹے کی ودرنگ ہائٹس ساتویں جبکہ ہز ڈارک مٹیریلز اور جارج آرول کی نائنٹین ایٹی فور میں آٹھویں پوزیشن کے لئے مقابلہ برابر رہا۔ ٹاپ ٹین کےآخری نمبر چارلس ڈکنز کےناول دی گریٹ ایکسپکٹیشن کانام آتا ہے۔ مردوں کی پسندیدہ کتاب لارڈ آف دی رنگز جبکہ خواتین کی دی پرائیڈ اینڈ پریجوڈس رہی۔ دی کوالیفیکیشن اینڈ کریکولم اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہ ٹاپ ٹین سکولوں میں کلاسک پڑھنے کی اہمیت یا افادیت کو ثابت کرتا ہے۔ کیو سی اے کے شعبہ انگریزی کے سربراہ سیوہارنر کا کہنا ہے کہ ان دس بہترین کتابوں کو جب سے لکھا گیا ہے ان کی مقبولیت برقرار رہی ہے۔ | اسی بارے میں تیسری پوٹر فلم نے آمدن کا ریکارڈ توڑ دیا05 June, 2004 | فن فنکار میرا نائر کو ہیری پوٹر کی پیشکش04 September, 2004 | فن فنکار امریکہ میں ہیری پوٹر کا جادو08 January, 2006 | فن فنکار ہیری پوٹر کا آخری ایڈیشن22 December, 2006 | فن فنکار پرائڈ اینڈ پریجوڈس سرفہرست11 February, 2005 | فن فنکار ایشوریہ رائے کی فلم پاکستان میں26 March, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||