BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 February, 2005, 16:00 GMT 21:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پرائڈ اینڈ پریجوڈس سرفہرست
پرائڈ اینڈ پریجوڈس نے بہت سی خواتین کو متاثر کیا ہے
پرائڈ اینڈ پریجوڈس نے بہت سی خواتین کو متاثر کیا ہے
انگریزی ادب کی مشہور مصنفہ جین آسٹن کا شہرہ آفاق ناول ’پرائڈ اینڈ پریجوڈس‘ کو ادب کی تاریخ کا سب سے زیادہ رومانوی ناول قرار دیا گیا ہے۔

رومانوی ناولوں کے بارے میں کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق اٹھارہ سو تیرہ میں تحریر کئے گئے اس ناول نے شارلٹ برانٹے کے جین آئر کو بھی مات کر دیا ہے۔ اس سروے میں سات سو ارکان پر مشتمل رومانوی ناول لکھنے والوں کی ایسوسی ایشن کے ارکان سے رائے حاصل کی گئی تھی۔

’گون ود دا ونڈ‘ بھی اس فہرست کے پہلے پانچ ناولوں میں شامل ہے۔ دریں اثناء ’وائٹ بریڈ اینڈ اورنج‘ کی اعزاز یافتہ آندرے لیوی کو سن دو ہزار پانچ کے رومانوی ناولوں کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

مصنف اور رومانوی ناول ایسوسی ایشن کے رکن جینی ہاڈن کا کہنا ہے کہ یہ وہ لازوال ناول ہیں جو کہ وقت کی کسوٹی پر پورے اترتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کہانیوں میں ان رویوں کو آشکار کیا ہے جو ایک عام آدمی پیار میں مبتلا ہونے کے بعد اپناتا ہے۔ انہوں نے کہا ان مصنفین نے یہ رویے ہمارے سامنے اس طرح پیش کیے ہیں کہ آج کہ معاشرے میں بھی یہ اتنے ہی نئے ہیں جتنے یہ کہانیاں تحریر کرتے وقت تھے۔

جین آسٹن کا ناول ’پرسوایشن‘ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔

اس کے بعد بی بی سی ریڈیو فور پر ’وومن آور‘ میں ہونے والے سروے میں بھی ’پرائڈ اینڈ پریجوڈس‘ کو ایک ایسی کتاب قرار دیا گیا ہے جو بہت سے خواتین کی زندگیوں پر اثرا انداز ہوئی اور انہیں اپنے رویے تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد