فلم ’یونائٹڈ 93‘ کیلیے آن لائن اعزاز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیارہ ستمبر کے حملوں پر مبنی فیچر فلم ’یونائٹڈ 93‘ کو آن لائن فلم کرٹکس سوسائٹی نے سال کی بہترین فلم قرار دیا ہے۔ یہ سوسائٹی عالمی فلمی ناقدین پر مشتمل ہے جو اپنے تبصرے زیادہ تر انٹرنیٹ پر شائع کرتے ہیں۔ سوسائٹی نے مارٹن سکورسیزے کو ان کی فلم ’دا ڈیپارٹڈ‘ کے لیے بہترین ہدایت کار قرار دیا، ہیلن مِرن کو فلم ’دا کوِین‘ کے لیے بہترین اداکارہ اور فارسٹ وِٹیکر کو فلم ’دا لاسٹ کِنگ آف سکاٹلینڈ‘ میں ایدی امین کh کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار قرار دیا۔ ’یونائٹڈ 93 ‘ باکس آفس کے علاوہ فلمی حلقوں میں بہت کامیاب رہی ہے ۔ یہ فلم واشنگٹن جانے والی پرواز یونائٹڈ 93 پر حملہ آوروں کے خلاف مسافروں کی مزاحمت کے بارے میں ہے۔ مسافروں کی حکمت عملی کی وجہ سے یہ جہاز کسی عمارت کو نشانہ بنائے بغیر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ یہ فلم پچھلے ہفتے امریکہ کی نیشنل سوسائٹی آف فلم کرٹکس کی بہرتین فلم کے لیے بھی نامزد ہوئی تھی لیکن عزاز جیتنے میں نا کام رہی۔ تاہم اس موقع پر ہدایتکار پال گرینگراس کو بہترین ہدایتکار کا اعزاز ملا ۔ نیو یارک کی فلمی ناقدین کی تنظیم نیو یارک کرٹکس سرکل نے بھی ’یونائٹڈ 93‘ کو سال کی بہترین فلم قرار دیا تھا۔ ان تمام فلمی اعزازات کا فیصلہ آسکر ایوارڈز سے پہلے ہوتا ہے۔ آسکرز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان 23 جنوری کو ہوگا اور آسکر اعزازات کا حتمی اعلان 25 فروری میں ہونے والی تقریب میں کیا جائے گا۔ |
اسی بارے میں گیارہ ستمبر پر فلم کی مقبولیت02 May, 2006 | فن فنکار گیارہ ستمبر پر مِنی ڈرامہ سیریز29 October, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||