گیارہ ستمبر پر مِنی ڈرامہ سیریز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دو امریکی ٹی وی چینل گیارہ ستمبر کے دہشت گرد حملوں پر ہونے والی سرکاری انکوائری پر ڈرامہ سیریز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکی ٹی وی چینل اے بی سی اور این بی سی گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور پینٹاگن پر ہونے والے دہشت گرد حملوں اور اس سے پہلے کے واقعات کی ڈرامائی تشکیل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پانچ سو سڑسٹھ صفحات پر مشتمل 11/9 کمشن رپورٹ کی دس لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ این بی سی نے اس منصوبہ کی تکمیل کے لیے بینڈ آف برادرز نامی معروف رزمیہ ڈرامہ بنانے والے پروڈیوسر کی خدمات حاصل کی ہیں۔ دریں اثنا اے بی سی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اسی نوعیت کے ایک منصوبے پر کام کر رہا ہے جس میں گیارہ ستمبر کے دہشت گرد حملوں پر مرتب کی گئی رپورٹ کو بطور اساسی مواد استعمال کیا جائے گا۔ اے بی سی انٹرٹینمینٹ کے صدر سٹیفن میکفرسن کا کہنا ہے کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ اس مواد کو استعمال کرتے ہوئے ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ’اگر ہم اس مواد کو استعمال کر کے بہت ہی اعلیٰ ڈرامہ سیریز نہیں بنا سکتے تو ہمیں اس مواد کو استعمال ہی نہیں کرنا چاہیے‘۔ این بی سی انٹرٹینمینٹ کے صدر کیون ریلی کا کہنا ہے کہ وہ اس منصوبے کی کامیاب تکمیل کو ٹیلی ویژن کے لیے اہم ترین واقعہ سمجھتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||