BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 October, 2004, 14:03 GMT 19:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوسچن ٹائم کے مہمان، مائیکل مور
مائیکل مور: بش مخالف فلم فارن ہائیٹ 11/9 کے ڈائریکٹر
مائیکل مور: بش مخالف فلم فارن ہائیٹ 11/9 کے ڈائریکٹر
بش مخالف فلم فارن ہائیٹ 11/9 کے ڈائریکٹر مائیکل مور بی بی سی ٹیلی ویژن کے پروگرام ’کوسچن ٹائم‘ کی امریکہ کے لیے خصوصی اشاعت میں آج جمعرات کو شریک ہورہے ہیں۔

یہ پروگرام پوری دنیا میں بی بی سی ورلڈ ٹیلی ویژن پر تیس اکتوبر بروز سنیچر کو جی ایم ٹی وقت کے مطابق آٹھ بجکر دس منٹ، چودہ بجکر دس منٹ اور اکیس بجکر دس منٹ پر دیکھا جاسکے۔

یہی پروگرام اکتیس اکتوبر بروز اتوار کو بھی بی بی سی ورلڈ ٹیلی ویژن پر جی ایم ٹی کے مطابق اٹھارہ بجکر دس منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

برطانیہ میں یہ پروگرام بی بی سی ون ٹیلی ویژن پر مقامی وقت کے مطابق جمعرات بتاریخ اٹھائیس اکتوبر کو شب کے دس بجکر پینتالیس منٹ پر براہ راست دیکھا جاسکے گا۔

مائیکل مور کے علاوہ اس پروگرام میں صدر جارج بش کے سابق اسپیچ رائٹر ڈیِڈ فرم بھی شامل ہوں گے۔ ڈیوِڈ فرم صدر بش کی تقریر میں ’بدی کے محور‘ کی اصطلاح کے خالق ہیں۔ اس پروگرام میں برطانیہ کے سب سے بڑے اخبار دی سن کے کالم نویس رچرڈ لِلٹجان بھی ہوں گے۔

اس پروگرام میں بل کلنٹن کی سابق مشیر سِڈنی بلومینتھال بھی ہوں گی جو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے سامعین کے سوالوں کا جواب دیں گی۔ اس پروگرام کی خصوصیت یہ ہے کہ سامعین کو سوالات کرنے کا پورا موقع ملتا ہے۔ کوسچن ٹائم کے میزبان ڈیوِڈ ڈِمبلی نے کہا کہ ناظرین اس پروگرام میں ’گرما گرمی‘ کی توقع کرسکتے ہیں۔

امریکی انتخابات دو نومبر کو منعقد ہورہے ہیں۔ مائیکل مور کو عوامی سطح پر جارج بش کا سب سے بڑا نقاد سمجھا جاتا ہے۔ وہ کوسچن ٹائم میں دوسری بار شریک ہورے ہیں۔

کوسچن ٹائم کی یہ خصوصی اشاعت فلوریڈا میں میامی سے نشر کی جائے گی۔ فلوریڈا ان اہم ریاستوں میں ہے جہاں جان کیری اور جارج بش کی انتخابی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں فلوریڈا میں ہی ووٹوں کی گنتی کو لیکر شروع کیے جانے والے عدالتی معاملے کی وجہ سے جارج بش کامیاب رہے تھے۔

وہ قارئین جن کے پاس براڈ بینڈ انٹرنیٹ ہے، یہ پروگرام بی بی سی آن لائن پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ اس پروگرام کو دیکھنے کے لیے وقت کے مطابق نیچے دیے ہوئے لِنک پر کلک کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد