فارن ہائٹ کی گرمی بڑھ گئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں فلم ڈائریکٹر مائیکل مور کی متنازعہ ڈوکومینٹری فلم فارن ہائٹ 11/9 کے ڈسٹری بیوٹرز امریکی فلم سنسر بورڈ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے جس کے مطابق اس فلم کو بالغ افراد ہی دیکھ سکیں گے ـ موشن پکچرایسوسی ایشن آف امریکہ نے اس فلم کی ریٹنگ ’ R‘ مقرر کی ہے جس کے بعد سترہ سال سے کم عمر افراد کو یہ فلم دیکھنے کے لئے ایک بالغ فرد ڈھونڈنا پڑے گا جو انھیں یہ فلم دکھانے لے کر جائے ـ فلم کے ڈائریکٹر مائیکل مور نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹین ایجرز کو یہ فلم دیکھنے کی اجازت ہونی چاہیئے ـ یہ فلم امریکہ میں 25 جون کو ایک ہزار سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی ـ امریکی سنسر بورڈ نے کہا ہے کہ اس فلم کو تشدد آمیز مناظر اور قابل اعتراض زبان کی بنا پر محدود رکھا گیا ہے ـ اس فلم میں امریکی فوجیوں کو عراقیوں پر تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ـ اس کے علاوہ امریکی فوجیوں کی لاشوں کو جلتے ہوئے اور ٹرک کے ذریعے گھسٹتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے ـ فلم کے ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ ان کو امید ہے کہ امریکی سنسر بورڈ کا فیصلہ تبدیل ہو جائے گا ـ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||