BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 March, 2008, 09:41 GMT 14:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مدھوبالا کی یاد میں ڈاک ٹکٹ

مدھوبالا
مدھو بالا کا شمار بالی وڈ کی انتہائی خوبصورت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے
انیس سو ساٹھ اور ستر کے عشرے کی انتہائی خوبصورت اور ہمہ جہت خوبیوں سے مالا مال اداکارہ مدھوبالا کی یاد میں محکمہ ڈاک نے ممبئی میں ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ ٹکٹ کے اجراء پر محکمہ ڈاک نے انہیں ’پردہ سیمیں کی وینس‘ یعنی حسن کی دیوی کا درجہ دیا۔ اس موقع پر اداکار منوج کمار، اداکارہ ششی کلا اور مدھو بالا کی بہن مدھر بھوشن بھی موجود تھیں۔

محکمہ ڈاک میں مرکزی سکریٹری آئی ایم جی خان نے ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا۔ مدھو بالا بالی وڈ کی ایسی دوسری اداکارہ ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس سے پہلے اداکارہ نرگس دت کی تصویر والا ڈاک ٹکٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

محکمہ ڈاک نے اب تک انتیس فلمی ہستیوں کے نام پر ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں جن میں فلمساز، اداکار، ہدایت کار، گلوکار اور موسیقار شامل ہیں۔ پرتھوی راج کپور، راج کپور، کشور کمار، محمد رفیع مکیش اور ہیمنت کمار اان میں سے چند اہم نام ہیں۔

مدھو بالا کا شمار بالی وڈ کی انتہائی خوبصورت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ ان میں بلا کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اداکاری کی زبردست صلاحیت تھی۔ محکمہ ڈاک نے ٹکٹ جاری کرتے ہوئے مدھو بالا کو ایک متنوع اداکار کی حیثیت سے یاد کیا اور کہا کہ وہ ہر کردار میں وہ بخوبی ڈھل جاتی تھیں۔انڈین سنیما میں نرگس، مینا کماری اور نوتن جیسی اداکاراؤں کے دور میں مدھوبالا نے اپنی ایک منفرد چھاپ چھوڑی تھی۔

مدھو بالا کا فلمی سفر جتنا کامیاب رہا ان کی ذاتی زندگی اتنی ہی ناکام رہی ہے

مدھو بالا نے اپنی فلمی زندگی کا سفر نو سال کی عمر سے شروع کیا تھا۔ فلمساز اور ہدایت کار کیدار شرما نے انیس سو سینتالیس میں انہیں اپنی پہلی فلم ’ نیل کمل ‘ میں بطور ہیروئین سائن کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر محض تیرہ سال تھی۔ پھر محل، ترانہ، مسٹر اینڈ مسز 55، ہاؤڑا برج، کالا پانی، چلتی کا نام گاڑی جیسی کئی کامیاب فلموں میں انہوں نے کام کیا۔ لیکن فلم مغل اعظم میں ان کی اداکاری اور ان کے لاجواب حسن کے بہت چرچے ہوئے۔

مدھو بالا کا فلمی سفر جتنا کامیاب رہا ان کی اپنی ذاتی زندگی اتنی ہی ناکام رہی۔انہوں نے اپنے دور کے کامیاب اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار سے محبت کی۔ چھ سال تک ان کے درمیان دوستی رہی لیکن مدھو بالا کے والد عطاء اللہ خان کو ان کی دوستی پسند نہیں آئی اور یہ حسین جوڑی ٹوٹ گئی۔اس کے بعد مدھو بالا نےگلوکار کشور کمار سے شادی کی لیکن کم عمری میں ہی 1969 میں ان کا انتقال ہو گیا۔

مکالموں کی مقبولیت
فلم مغل اعظم کے مکالموں پر مبنی کتاب
خاموشی چھاگئی
مغل اعظم کا لاہور میں پریمئر شو
مغل اعظممغل اعظم دو جون سے
تاریخی فلم کی پاکستان میں تاریخی نمائش
مزید فلموں کی اجازت
’مغل اعظم‘ اور ’تاج محل‘ پاکستان میں
معروف فلم ’مغل اعظم‘ کلر پرنٹ میں ریلیز ہورہی ہے’مغل اعظم‘ کا رنگ
’مغل اعظم‘ کلر پرنٹ میں ریلیز ہورہی ہے
اسی بارے میں
بالی وڈ میں ہیروئین کی اہمیت
27 December, 2007 | فن فنکار
فلمی صنعت، پنچولی کے بعد
16 June, 2005 | فن فنکار
’مغل اعظم‘ نئے رنگ میں
08 November, 2004 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد