BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 December, 2007, 11:23 GMT 16:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ میں ہیروئین کی اہمیت

ملکہ شہراوت
بالی وڈ کی فلموں میں اب اداکاراؤں کا کردار محدود ہوتا جارہا ہے
بالی وڈ میں آج کل ہیرو کو جہاں ایک فلم کے لیے پندرہ سے پچیس کروڑ روپے تک معاوضہ ملتا ہے وہیں ہیروئین کو دو سے ڈھائی کروڑ روپے سے زیادہ نہیں دیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اب فلموں میں ہیروئین کی وہ اہمیت بھی نہیں رہی جو ساٹھ سے اسی کی دہائی میں ہوا کرتی تھی۔

اکشے کمار ایک فلم کے لیے سترہ کروڑ روپے لے رہے ہیں لیکن ان کے ساتھ کام کرنے والی قطرینہ کیف کو ’نمستے لندن‘ میں کام کرنے کے لیے صرف ایک کروڑ دئیے گئے تھے۔ سلمان خان ایک فلم کے اب پینتیس کروڑ روپے تک لے رہے ہیں لیکن اس سے پہلے انہوں نے فلم ’مجھ سے شادی کرو گی‘ کے لیے سات کروڑ روپے لیے تھے جبکہ اسی فلم میں کام کرنے کے لیے پرینکا چوپڑہ کو محض دو کروڑ روپے پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔

ایسا مانا جاتا ہے کہ فلموں کی کامیابی کا دار ومدار ہیروئین پر نہیں ہیرو پر ہوتا ہے

ایک طرف جہاں ہیروز کی قیمت بڑھی ہے وہیں ہیروئین کی فیس اور ان کی اہمیت کم ہوتی جا رہی ہے۔ ایشوریہ رائے جیسی ہیروئین کی فیس بالی وڈ میں اس وقت ڈھائی کروڑ روپے ہی ہے۔ کرینہ کپور نے یش راج کی فلم میں کام کرنے کے لیے ساڑے تین کروڑ روپے لیے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی فیس اپنے مقابل ہیروز سے تین سے چار گنا تک کم ہوتی ہے۔

ہالی وڈ میں البتہ ہیرو اور ہیروئین کی فیس میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔ وہاں فلموں میں ہیروئین کے کردار کی اہمیت بھی ہوتی ہے لیکن آج کل بالی وڈ میں ہیروئین محض شو پیس اور سجاوٹی دل بہلانے والی گڑیا کا کردار ادا کرتی نظر آتی ہیں۔ فلم میں آئٹم رقص یا دو ایک گانے گائے جاتے ہیں اس کے بعد ہیروئین کا رول کچھ نہیں ہوتا۔

فلم تجزیہ کار امود مہرہ کے مطابق اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ’اب ہیروئین کے کردار پر مبنی فلمیں زیادہ نہیں چلتی ہیں۔ فلم ’امراؤ جان‘ میں ایشوریہ رائے کی موجودگی اور ان کا حسن بھی لوگوں کو اپنی جانب راغب نہیں کر پایا اور مادھوری دکشت کی واپسی بھی ’آجا نچ لے‘ کو باکس آفس پر پٹنے سے نہیں بچا سکی۔‘

فلم ’بلیک‘ میں رانی مکھرجی کی اداکاری کی بےانتہا تعریف ہوئی تھی۔ انہیں کئی ایوارڈز ملے لیکن ان کی اس سال ریلیز ہوئی فلم ’لاگا چنری میں داغ‘ فلاپ ثابت ہوئی ہے۔

ایک وقت تھا کہ فلم شائقین ہیروئین کے نام پر کھنچے چلے آتے تھے

ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق ’ہم یہاں تجارت کرنے بیٹھے ہیں اور ہیروئین پر مبنی فلموں کو کوئی ہاتھ بھی نہیں لگاتا کیونکہ انہیں پتہ ہوتا ہے کہ باکس آفس پر فلم روپے بٹورنے میں ناکام رہے گی۔‘

ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق یہ صورتحال گزشتہ تقریباً دو دہائیوں سے پیدا ہوئی ہے۔ اس سے پہلے مینا کماری، نوتن، وحیدہ رحمن اور مدھوبالا کے دور میں فلمیں زیادہ تر گھریلو مسائل پر ہوتی تھیں اور ان میں ہیروئین کا نام ہی لوگوں کو سنیما گھروں تک کھینچ لاتا تھا۔

کہانی اور مکالمہ نویس جاوید صدیقی کے مطابق’یہ مردوں کا بنایا سماج ہے اور مردوں نے ہمیشہ سے عورتوں کو محکم بنا کر رکھا ہے اور اس کا عکس فلموں میں بھی نظر آتا ہے۔ البتہ فلموں میں ایسا دور بھی آیا تھا جب ہیروئین فلموں پر حاوی ہوتی تھیں۔ ان میں مینا کماری قابل ذکر ہیں، اپنے دور میں مینا کماری نے اپنے مقابل ہیرو سے زیادہ فیس لی ہے۔‘

بالی وڈ ہیروئینوں کے لیے حالات اسی اور نوے کی دہائی تک بھی ٹھیک ہی تھے۔ ہیما مالنی، ریکھا، سری دیوی اور بعد میں مادھوری دکشت جیسی ہیروئین کے لیے خصوصی طور پر کہانیاں لکھی جاتی تھیں۔ لیکن اب حالات اس کے بالکل برعکس ہیں۔ فلمساز کے لیے ہیروئین محض خانہ پری کے لیے ہوتی ہے۔ ایشوریہ رائے نے ایک فلم میں جب زیادہ فیس طلب کی تو فلمساز نے جلد ہی ہیروئین ہی بدل دی۔

اسی سال کی ایک فلم ’دھمال‘ بغیر ہیروئین کے بنی۔ اس کامیڈی فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس بھی کیا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب شاید بغیر ہیروئین کے بھی فلمیں بننے لگیں۔

تارے زمیں پر’تارے زمیں پر‘
اداکار عامر خان کی بطور ہدایتکار پہلی فلم
فائل فوٹوبالی وڈ ڈائری
سلمان بنے لکھاری اور عامر کی آنکھ میں آنسو
’اِٹس بریکِنگ نیوز‘
صحافت کے تاریک پہلوؤں پر بالی وُڈ فلم
کرینہ کپوربالی وڈ ڈائری
چھوٹے نواب، بے بُو( کرینہ) کی آنکھ مچولی
دیو آنندرومینسنگ وِد لائف
دیو آند کی خود نوشت کی رونمائی اسی ماہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد