ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | کہیں کرینا کپور تو اس داڑھی مونچھ پر فدا نہیں ہیں؟ |
بے بو ( کرینہ کپور ) زی ٹی وی پر ’سا رے گا ما پا‘ کے سیٹ پر مدعو تھیں۔اس روز ان کی سالگرہ بھی تھی۔ چھوٹے نواب ( سیف علی خان ) کی کار انہیں سیٹ پر چھوڑ کر دو گھنٹے تک ان کا انتظار کرتی رہی۔ دراصل اس میں نواب صاحب تھے۔ جو اپنی ’اچھی دوست‘ کی سالگرہ کا جشن منانے ساتھ جانے والے تھے۔ دونوں ساتھ بھی گئے۔پرانے دوست شاہد اپنی دیرینہ دوست کرینہ کا جنم دن زور شور کے ساتھ منانے والے تھے لیکن افسوس اس روز وہ نہیں آئے۔ ہمیں لگتا ہے کہ بیباک کرینہ کے بجائے سیف میڈیا سے بچ رہے ہیں کیونکہ جب کچھ فوٹوگرافروں نے دونوں کو ایک ساتھ ایک ڈسکو میں جاتے دیکھ کر تصاویر اتارنے کی کوشش کی تو بے بو تو چلانے لگیں لیکن سیف صاحب نے سب سے بچنے کی کوشش کی۔۔۔۔۔۔ نواب صاحب اب بس بھی کیجئے اور قبول کر لیجئے کہ کرینہ اور آپ ’اچھے دوست‘ بن چکے ہیں۔آخر ڈر کس بات کا بھئی ۔۔ ایشا کو سہارا چاہیئے ہیما مالنی نے بہت کوشش کر لی کہ ان کی بیٹی کا کریئر گراف اونچائیاں چھو لے لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔ایشا بیچاری نے اپنے کپڑوں کو بہت کم کر لیا لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا تو پریشان ماں نے آخر بھٹ کیمپ کا سہارا لیا اور انہیں اپنی بیٹی کا مستقبل سنوارنے کا ذمہ دیا۔ ویسے بھی مشہور ہے کہ بھٹ کیمپ کی ہیروئین فلم میں کام کرنے کے بعد ستاروں کی فہرست میں شامل ہو ہی جاتی ہیں۔اب بپاشا، ملکہ اور کنگنا کو ہی لے لیجئے۔ بھئی ہم کیا کرسکتے ہیں سوائے دعا کے۔۔۔۔  | | | سنجے دت نے بال چھوٹے کروا دیے | کنگ خان خوش کنگ خان ( شاہ رخ خان ) آج کل بہت خوش ہیں۔۔۔۔آں ہاں ۔۔۔۔اس لیے نہیں کہ ان کی فلم اوم شانتی اوم نمائش کے لیے پیش ہو رہی ہے یا اس لیے کہ شرٹ اتارنے کے بعد ان کے پرستاروں کی فہرست میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اس لیے کہ اب ان کے بچے ان کی باڈی دیکھ کر بہت خوش ہیں اور انہوں نے سلمان خان کے بجائے اب اپنے پاپا کو اپنا آئیڈئیل مان لیا ہے۔سنجو بابا کے چھوٹے بال پہلے جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے کی وجہ سے اور اب چھوٹے بال کی وجہ سے سنجو بابا ( سنجے دت ) کے پروڈیوسروں کی نیندیں حرام ہیں۔ سنجو کو اپنی کئی فلمیں پوری کرنی ہیں لیکن سنجو نے جیل سے باہر آنے کے بعد مندروں کے درشن کرنے شروع کیے اور اس وجہ سے بال بھی منڈوا لیے۔ اب فلمساز ان کے سر پر بال اُگنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ کنال سیف کا تعاقب کنال کوہلی آج کل چھوٹے نواب ( سیف علی خان ) کا تعاقب کرتے پھر رہے ہیں۔۔۔۔آپ غلط مت سوچئیے وہ ہم میڈیا والوں کی طرح ان کا تعاقب نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ پریشان ہیں کہ نواب صاحب اپنی مونچھیں اور داڑھی منڈوا لیں تاکہ ان کی آنے والی فلم کی شوٹنگ شروع ہو سکے لیکن نواب صاحب ہیں کہ اسے منڈوانے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں کیا بات ہے کہیں کرینا کپور تو اس داڑھی مونچھ پر فدا نہیں ہیں؟ پینسٹھ لاکھ روپے کی پگڑی اتنے بجٹ میں تو بھوجپوری فلم بن جائے گی۔لیکن یہ بالی وڈ فلم ہے بھئی۔ فلم ’سنگھ از کنگ‘ میں پنجابی منڈا اکشے کمار ایک پگڑی پہنیں گے جس میں پینسٹھ لاکھ روپیہ کا ہیرا جڑا ہے۔اسے کہتے ہیں کنگ کی پگڑی۔  | | | امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان | سرد جنگ جاری بگ بی ( امیتابھ بچن ) اور کنگ خان ( شاہ رخ خان ) کے درمیان سرد جنگ ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے اور اس کے بیچ بیچارے فلمساز روی چوپڑہ پریشان ہو گئے ہیں۔ چوپڑہ نے دونوں بڑے ستاروں کو اسی لیے الگ الگ شوٹنگ کے لیے بلایا اور اس طرح فلم کی شوٹنگ اَسی فیصد مکمل ہو چکی ہے لیکن صرف ایک گیت میں دونوں کی موجودگی ساتھ میں ضروری ہے اب دونوں اپنی تاریخیں ایک ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔ وڈے لوگوں کی وڈی باتیں۔۔۔۔۔ایک اور ملکہ حسن خوبصورتی کے مقابلوں میں حصہ لینے والی ساری حسینائیں جب سٹیج پر کہتی ہیں کہ وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی تو زور دار تالیاں بجتی ہیں ان کے جواب پر ناظرین فدا ہو جاتے ہیں۔تاج پہننے کے بعد پھر ان حسیناؤں کا پتہ ہوتا ہے بالی وڈ۔۔۔ایشوریہ رائے، سشمیتا سین، پرینکا چوپڑہ، لارا دتہ، دیا مرزا، ڈائنا ہیڈن اور اب ایک اور ملکہ حسن نکیتا آنند فلموں میں قدم رکھ رہی ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ یہ مقابلے سٹیج کے بجائے بالی وڈ فلموں میں ہوتے ہیں اور سماجی کام کہیں بہت دور ان حسیناؤں کا انتظار کرتے رہ جاتے ہیں۔ کنگ کے دیوانے شاہ رخ خان کے دیوانے اب چاہتے ہیں کہ برلن فلم فیسٹیول میں ان کی فلم اوم شانتی اوم دکھائی جائے اور اس کے لیے انہوں نے دس ہزار دستخط کے ساتھ ایک عرضی فلم فیسٹیول کے ڈائرکٹر کو پیش کر دی ہے۔  | | | کرینہ کپور | کرینہ کی دیوانگی شاہ رخ خان کی بچپن سے دیوانی کرینہ کپور ان کے ساتھ فلم روبوٹ میں کام کرنے کے لیے اس حد تک بے چین ہیں کہ وہ ان سے ملنے ان کے بنگلہ منت پہنچ گئیں اور انہیں ہر طرح سے قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ اس رول کو اچھی طرح نبھا سکتی ہیں۔اب خان کا جواب اس وقت معلوم ہو گا جب فلم کی شوٹنگ کرینہ کے ساتھ شروع ہو گی یا پھر ۔۔۔۔۔دھمال کا دھمال دھمال کامیڈی فلم بہت کامیابی کے ساتھ سنیما گھروں میں دکھائی جا رہی ہے۔کیوں؟۔۔۔۔اس لیے کہ کچھ کہتے ہیں کہ اس فلم کی کامیابی کی وجہ اس فلم میں کسی ہیروئین کا نہ ہونا ہے۔ بالی وڈ حسیناؤں کے لیے یہ ایک لمحہ فکریہ ہے اگر واقعی ایسا ہوا تو ۔۔۔۔۔ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب وہی فلمساز بغیر ہیرو کے ہیروئینوں کے ساتھ فلم بنانے کی تیاری میں ہیں۔۔۔۔۔ بارہ فلموں کا معاہدہ چلیئے شرط لگائیے کہ آئندہ دو سے تین برسوں تک آپ کو صرف کامیڈی فلمیں ہی دیکھنے کو ملیں گی۔ آپ پوچھیں گے اس کی کیا گارنٹی ہے تو ہم بتاتے ہیں کہ یہ بات ہم اس لیے کہہ رہے ہیں کہ پرسیپٹ پکچرز نے کامیڈی فلمیں بنانے کے ماہر ہدایت کار پریہ درشن سے ایک دو نہیں پوری بارہ فلموں کا معاہدہ کر لیا ہے۔اب آپ ہی بتائیے ہم صحیح ہیں ناں! لارا کا فیشن کوڈ ہمیشہ مغربی لباس پہننے والی لارا ایم ٹی وی کے پروگرام میں بہن جی (شلوار قمیض ) لباس میں پہنچ گئیں اور پروگرام کے منتظمین کو حیرت زدہ کر دیا۔بے بی کیا آپ کو ڈریس کوڈ یاد دلانے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔ چلتے چلتے نامور شاعر جاوید اختر اب اپنے بیٹے فرحان اختر کے لیے سکرپٹ لکھ رہے ہیں۔ہم ایک سپر ہٹ فلم کے منتظر ہیں۔ عامر خان کے والد طاہر حسین ایک بار پھر فلمیں بنانے کے لیے میدان میں اتر گئے ہیں لیکن اس مرتبہ وہ اپنے سب سے چھوٹے بیٹے حیدر علی کے لیے فلم بنائیں گے جس میں شاید عائشہ تاکیہ یا کنگنا ہیروئین ہوں۔ سلمان آج کل جنوبی ہند کے ماہر رقاص اور اداکار پربھو دیوا سے رقص کے کچھ گر سیکھ رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے بنگلہ منت کے ٹیریس پر پہلی مرتبہ کسی اشتہاری فلم کی شوٹنگ ہوئی۔فلم بھول بھلیاں میں اکشے پر اب تک کا سب سے مہنگا گیت فلمایا گیا ہے جس میں اکشے کے چھ گیٹ اپ ہیں۔ |