BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 September, 2007, 10:37 GMT 15:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شاہ رخ، سلمان پھر آمنے سامنے

News image
 ’اوم شانتی اوم‘ فرح خان کی ہدایت میں بننے والی دوسری فلم ہے اس فلم سے ایک نئی ہیروئین دیپکا پڈوکون فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں
اس سال دیوالی کے موقع پر بالی وڈ کے دو بڑے بینرز کی اہم فلمیں ’اوم شانتی اوم‘ اور ’سانوریا‘ نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں جن کا پرستاروں کو شدت سے انتظار ہے۔

’اوم شانتی اوم‘ شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلی کارپوریشن کے بینر تلے بنی ہے اور فلم کی ہدایت کارہ فرح خان ہیں۔ فرح خان جن کی پہلی فلم ’میں ہوں نہ‘ باکس آفس ہٹ تھی۔ اب ’اوم شانتی اوم‘ ان کی ہدایت میں بننے والی دوسری فلم ہے اس فلم سے ایک نئی ہیروئین دیپکا پڈوکون فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں۔

دوسری طرف فلم ’سانوریا‘ ہے جس کے ہدایت کار سنجے لیلا بنھسالی ہیں۔ان کی فلم ’بلیک‘ نے متعدد ایوارڈز حاصل کیے تھے۔ ’سانوریا‘ میں اداکار رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور اور اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔ فلم میں سلمان خان اور رانی مکھرجی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

دیوالی کے موقع پر عام طور پر ہر فلمساز اپنی فلموں کی نمائش کرنا چاہتے ہیں اور ہر برس اہم فلمیں سنیما گھروں کی زینت بھی بنتی ہیں کیونکہ تہوار کے موقع پر لوگ سنیما گھروں میں زیادہ تعداد میں جا کر فلمیں دیکھتے ہیں جس سے فلمساز کو کافی منافع حاصل ہوتا ہے۔

News image
 فلم ’سانوریا‘ میں کہانی سلمان خان اور رانی سے شروع ہو کر رنبیر اور سونم کے پیار کے گرد گھومتی ہے

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہورہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر دو بڑے سٹارز کی فلمیں ایک ساتھ سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ برس دیوالی کے موقع پر شاہ رخ خان کی فلم ’ڈان‘ اور سلمان خان کی فلم ’جان من‘ آمنے سامنے تھیں اور اس سال بھی یہ مسئلہ دونوں فلمسازوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔

بالی وڈ گلیاروں میں پھیلی خبروں پر اگر یقین کیا جائے تو کہا جاتا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے شاہ رخ سے اپنی فلم کی نمائش ملتوی کرنے کے لیے کہا تھا لیکن بتایا جاتا ہے کہ فرح خان نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

دونوں فلموں کی تشہیر ایک دوسرے کے مقابلے پر زوروں پر ہے۔ فلم ’سانوریا‘ کا میوزک ریلیز سنیچر کو ممبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ہوا تو ’اوم شانتی اوم‘ نے اپنے میوزک کے اجراء پر منگل کو شاندار پارٹی کا اہتمام کیا۔

فلم کے تشہیری پروگرام میں آئے شاہ رخ نے اس بات کو قبول کیا کہ انہیں اپنی فلم کی ریلیز کے ساتھ ’سانوریا‘ کی نمائش سے ڈر لگتا ہے اور وہ اس بات کو سب کے سامنے قبول کر رہے ہیں۔

خان نے سنجے بھنسالی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ایک اچھے فلمساز ہیں میں نے ان کے ساتھ فلم ’دیوداس‘ کی تھی۔ان کی فلم سانوریا میں کام کرنے والے رنبیر اور سونم میرے بچوں کی طرح ہیں اور میں دل سے چاہتا ہوں کہ ان کی فلم کامیاب ہو‘۔

News image
 فرح شروع سے چاہتی تھیں کہ میں فلم ’میں ہوں نہ‘ میں بھی شرٹ اتاروں لیکن تب میں نے کسرت کے ذریعے اپنی باڈی نہیں بنائی تھی۔ مجھے بھی لگتا تھا کہ میں سلمان اور رتیک کی طرح اپنی باڈی بناؤں اور مجھے یہ باڈی بنانے میں چار سے پانچ ماہ کا عرصہ لگا
شاہ رخ خان

فلم ’سانوریا‘ میں کہانی سلمان خان اور رانی سے شروع ہو کر رنبیر اور سونم کے پیار کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا میوزک مونٹی شرما کا ہے۔ ’اوم شانتی اوم‘ میں شاہ رخ خان کو پہلے سن ستر کی دہائی کا ایک ایسا اداکار دکھایا جاتا ہے جو کامیابی حاصل کرنے کی جدوجہد کرتا ہے۔ اس وقت اس کا نام اوم مکھیجا ہے جبکہ ان کی ہیروئین دیپکا پڈوکون جن کا نام شانتی پریہ ہے۔

سن دو ہزار سات میں اوم کا دوبارہ جنم ہوتا ہے اور وہ بالی وڈ کا کامیاب اداکار بنتا ہے۔ ان کا نام اوم کپور ہے۔ فلم میں فرح خان نے ایک رقص فلمایا ہے جس میں امیتابھ بچن سے لے کر سیف علی خان، رتیک روشن، رانی مکھرجی، پریتی زنٹا، شلپا شیٹی، دھرمیندر کے ساتھ درجنوں ستارے شامل ہیں۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے فلم میں اپنی شرٹ اتارنے پر ہنستے ہوئے کہا کہ ’فرح شروع سے چاہتی تھیں کہ میں فلم ’میں ہوں نا‘ میں بھی شرٹ اتاروں لیکن تب میں نے کسرت کے ذریعے اپنی باڈی نہیں بنائی تھی۔ مجھے بھی لگتا تھا کہ میں سلمان اور رتیک کی طرح اپنی باڈی بناؤں اور مجھے یہ باڈی بنانے میں چار سے پانچ ماہ کا عرصہ لگا‘۔

شاہ رخ کی ’پہیلی‘
امول پالیکر کی فلم بامقصد سنیما کی مثال
فلم ’نو اینٹری‘کامیڈی کا رواج
بولی وڈ میں کامیڈی کا دور شروع
اسی بارے میں
’شاہ رخ بھی موم ہو گئے‘
04 April, 2007 | فن فنکار
شاہ رخ خان کا انٹرویو
20 September, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد