BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 July, 2005, 09:44 GMT 14:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ میں کامیڈی

فلم ’میں پیار کیا کیوں؟‘
’میں نے پیار کیا کیوں؟‘ میں سلمان خان کے علاوہ ان کے دونوں بھائی بھی ہیں
بالی وڈ میں اب کامیڈی کا دور شروع ہو گیا ہے ۔چند ایک فلموں کو چھوڑ کر جتنی بھی کامیڈی فلمیں ریلیز ہوئیں وہ سب باکس آفس پر کامیاب ہوئیں اور یہی وجہ ہے کہ اب بڑے فلمسازوں نے بھی بڑی اسٹار کاسٹ کے ساتھ کامیڈی فلموں کا اعلان کر دیا۔

سبھاش گھئی نے تشار کپور اور رتیش دیشمکھ کو لے کر ایک کامیڈی فلم بنانے کا اعلان کیا تو وہ ہیں فلم ’مستی‘ کے ہدایت کار اندر کمار کی فلم ’دھمال‘ بھی اعلان کیا۔ یہ ایک کامیڈی فلم ہو گی جس میں انہوں نے سنجے دت، آفتاب شیو دسانی اور ارشد وارثی کو لیا ہے۔

دراصل ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کی زبردست کامیابی کے بعد فلمسازوں کو ناظرین کی پسند کا احساس ہوا۔ بالی وڈ کی خاصیت ہے کہ ایک کامیاب فلم کے بعد اسی طرز پر کافی فلمیں بن جاتی ہیں ۔کامیڈی فلموں کے اس دور سے قبل ایکشن فلموں کا چلن تھا۔ اس سے قبل آرٹ سنیما نے اپنی جگہ بنا لی تھی اور دھڑا دھڑ آرٹ فلمیں بننے لگی تھیں۔

اب ناظرین ذہنی دباؤ اور کشیدہ ماحول سے نجات کے لئے ہلکی پھلکی کامیڈی دیکھنا چاہتے ہیں اور اسی لیے فلمسازوں نے بھی شائقین کی پسند بھانپ کر کامیڈی فلمیں بنانی شروع کر دی ہیں۔

حال ہی میں سلمان اور پریانکا کی فلم ’مجھ سے شادی کروگی‘ کو لوگوں نے پسند کیا اور اب سلمان کی ہوم پروڈکشن ’میں نے پیار کیوں کیا‘ آرہی ہے جس میں سلمان کے ساتھ قطرینہ کیف اور ساتھ میں سہیل خان اور ارباز خان بھی ہیں۔ یعنی یہ پہلی فلم ہے جس میں تینوں بھائی ایک ساتھ آرہے ہیں ۔

اسی ہفتہ ایک اور کامیڈی فلم ’نو انٹری‘ کی نمائش ہو گی اور یہ بھی کامیڈی فلم ہی ہے ۔

فلم ’نو اینٹری‘ کا ایک منظر
سلمان خان کی فلم ’نو اینٹری‘ کا ایک منظر

فلم ’مستی‘ سے رتیش دیشمکھ نے یہ بتادیا کہ وہ کامیڈی رول میں زیادہ اچھی اداکاری کر سکتے ہیں اور اس میں ان کی اداکاری کے لیے انہیں زی سنے ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے بعد ان کی فلم ’ کیا کول ہیں ہم‘ تشار کپور کے ساتھ آئی۔ اس فلم میں ان کی کامیڈی کو بھی لوگوں نے سراہا اور نتیجہ یہ ہوا کہ اندر کمار نے ان دونوں اداکاروں کے ساتھ مزید ایک کامیڈی فلم بنانے کا اعلان کر دیا ۔

گووندا جو اس وقت سیاست میں داخل ہو چکے ہیں اور ممبر پارلیمنٹ ہیں ، کامیڈی رول کے شہنشاہ مانے جاتے تھے ۔تیز رفتار کے ساتھ مکالموں کی ادائیگی اور ان کا چلبلا پن ناظرین کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دیتا تھا ۔

 دراصل ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کی زبردست کامیابی کے بعد فلمسازوں کو ناظرین کی پسند کا احساس ہوا۔ بالی وڈ کی خاصیت ہے کہ ایک کامیاب فلم کے بعد اسی طرز پر کافی فلمیں بن جاتی ہیں ۔کامیڈی فلموں کے اس دور سے قبل ایکشن فلموں کا چلن تھا۔ اس سے قبل آرٹ سنیما نے اپنی جگہ بنا لی تھی

پرانی فلمیں سنجیدہ ہوا کرتی تھیں اور اسی لیے اس بوجھل ماحول کی سنجیدگی کو کم کرنے کے لیے فلم میں ایک کامیڈین کا رول ضرور ہوتا تھا اور اکثر ناظرین ہیرو سے زیادہ اس کامیڈین کو پسند کرتے تھے ۔ آج اس کے برعکس یہ ہو رہا ہے کہ اب ہیرو ہی کامیڈین بن گئے ہیں۔

سلمان خان کی لگاتار تین فلمیں آئیں اور وہ تینوں کامیڈی فلمیں تھیں۔ اس کے متعلق سلمان کہتے ہیں کہ لوگوں کو رُلانا تو آسان ہے لیکن ہنسانا مشکل کام ہے۔ وہ مزید کہتے ہيں البتہ کامیڈی فلم کے ذریعے لوگوں کو ہنسا کر اچھا لگتا اور لوگوں کو اپنے غم بھُلا کر کچھ دیر ہنسنے کا موقع مل جاتا ہے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد