BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 April, 2007, 13:26 GMT 18:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’شاہ رخ بھی موم ہو گئے‘
شاہ رخ
کاش اس مجسمہ کو دیکھنے کے لیے ماں زندہ ہوتیں: شاہ رخ
پوری دنیا میں مشہور لندن کے میڈم تسا‎ؤ عجائب گھر میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا مجسمہ بھی شامل ہو گیا ہے۔

شاہ رخ خان سے قبل اس عجائب گھر میں بالی ووڈ کے دو بڑے اداکاروں کے موم کے مجسمے موجود ہیں۔ ان میں سے مجسمہ ایک بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور دوسرا اداکارہ ایشوریہ رائے کا ہے۔

منگل کے روز مجسمہ کی نمائش کے موقع پر خود شاہ رخ خان وہاں موجود تھے۔ اس موقع پر شاہ رخ نے کہا کہ انہیں صرف اس بات کا افسوس ہے کہ اپنے خواب کو پورا ہوتے ہوئے دیکھنے کے لیے ان کی والدہ اس دنیا میں موجود نہیں ہیں۔

اپنے مجسمہ کو دیکھنے کے بعد شاہ رخ خان نے بی بی سی کو بتایا ’ہمیشہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ میرا قد چھوٹا ہے لیکن میرا مجسمہ ٹھیک ہی لگ رہا ہے لیکن سب سے اچھی مجھے میری آنکھیں لگ رہی ہیں‘۔

آنکھیں سب سے اچھی
 ہمیشہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ میرا قد چھوٹا ہے لیکن میرا مجسمہ ٹھیک ہی لگ رہا ہے لیکن سب سے اچھی مجھے میری آنکھیں لگ رہی ہیں
شاہ رخ خان

مسٹر خان نے مزید کہا ’جب میں بچہ تھا میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میری ماں کا خواب پورا ہو جائےگا۔کاش اس مجسمہ کو دیکھنے کے لیے وہ یہاں ہوتیں‘۔

مجسمہ کا افتتاح کرنے شاہ رخ خان جب اپنی بیوی گوری کے ساتھ ہال میں داخل ہوئے تو ان کا ڈھول تاشوں سے استقبال کیا گیا۔

مجسمہ کو تیار کرنے والے کاریگروں کے چیف سٹیفن مینسفیلڈ نے شاہ رخ خان کا موم کے مجسمہ بنانے کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ’اس مجسمہ میں شاہ رخ اپنے بالوں کے اسٹائل کے لیے کافی فکر مند تھے اور آخر تک انہوں نے اس بات کا خیال رکھا‘۔

لیکن انہوں نے یہ بھی کہا ’ ذاتی طور پر مجھے لگتاہے کہ ان کے سحر کو مجسمہ میں اتارنا میرے لیے سب سے بڑا چیلنچ رہا ہے‘۔

شاہ رخ کے انداز کو باریکی سے جاننے کے لیے مسٹر مینسفیلڈ نے ان کی بعض فلمیں دیکھی جن میں ڈان اور دیوداس شامل ہیں۔

ایشوریا رائے کا مجسمہ پہلے ہی میڈم تساؤ کے عجائب گھر میں موجود ہے

اس مجسمہ کو تیار کرنے میں چار مہینے لگے، جبکہ شاہ رخ کے جسم کی تقریباً پانچ سو مختلف پیمائشیں لی گئيں ۔

تو کیا شاہ رخ کا مجسمہ ان کی بیوی کو بھی پسند آیا۔ شاہ رخ کہتے ہیں ’اس میں میں کافی جوان نظر آ رہا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ انہيں یہ زیادہ اچھا لگے‘۔

یہ پوچھے جانے پر کہ اب شاہ رخ کس شخص کا مجسمہ میڈم تساؤ میں دیکھنے کی خواہش رکھتے ہيں۔ ان کا کہنا تھا ’میرے بیٹے آرین کا‘۔

 بھارتی اداکار شاہ رخ خان شاہ رخ کا انٹرویو
شاہ رخ خود پر بننے والی فلم پر کیا کہتے ہیں؟
رانی مکھرجیشاہ رخ کی پہیلی
راجستھان کی لوک کہانی پر مبنی فلم
شاہ رخ خاننوجوانوں کے رول ماڈل
نوجوانوں نے ایم ٹی وی پرشاہ رُخ کو منتخب کرلیا
شاہ رخنئے بنگلے کے مسائل
شاہ رخ کے گرد بڑھتی ہوئی توہماتی کہانیاں
ایشوریا رائےمجسم حسن کامجسمہ
ایشوریا رائے مادام تساؤ کے عجائب گھر میں
اسی بارے میں
شاہ رخ سگریٹ نوشی کے خلاف؟
15 November, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد