BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 January, 2007, 12:51 GMT 17:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شاہ رخ خان بنائیں گے کروڑ پتی

شاہ رخ خان نے اپنے پروگرام کی تشہیر کے لیے ایک میوزک ویڈیو بھی بنایا ہے
انڈیا کے ایک نجی ٹی وی چینل کے مشہور پروگرام ’ کون بنےگا کروڑ پتی‘ کے دوبارہ آغاز کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا تھا اور اب یہ پروگرام پیر کی شب سے دبارہ دکھایا جائے گا۔

پروگرام کے حوالے سے ناظرین کی بے چینی کی ایک وجہ تو پروگرام کی اپنی مقبولیت ہے لیکن اصل وجہ یہ ہے کہ اب اس پروگرام کو امیتابھ بچن کی بجائے بالی وڈ کے’ کنگ خان‘ کہلانے والے شاہ رخ خان پیش کریں گے۔

امیتابھ بچن کو اگر بالی وڈ کا لیجنڈ کہا جا تا ہے تو شاہ رخ کو نئی نسل اپنا ’آئیکون‘ مانتی ہے اور وہ بھارت سمیت برصغیر کی نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہیں۔

جب یہ پروگرام شروع ہو گا تو ایسے ناظرین کی بھی کمی نہیں ہوگی جو یہ دیکھنا چاہیں گے کہ شاہ رخ اسے کس انداز میں پیش کرتے ہیں اور کیا وہ لوگوں کے دل و دماغ سے امیتابھ بچن کا اثر کم کرنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں یا نہیں۔

شاہ رخ خان نے چینل سے معاہدے کے بعد سے ہی پروگرام کی میزبانی کی پریکٹس شروع کر دی تھی۔ ان کے گھر پر پروگرام کا سیٹ بنایا گیا تھا اور ’ہاٹ سیٹ‘ پر اکثر ان کے دوست بیٹھتے رہے جن میں ہدایت کار فرح خان، فرحان اختر کے علاوہ ان کا اپنا بیٹا آرین اور بیٹی سوہانہ بھی شامل ہیں۔

پروگرام شروع ہونے سے پہلے شاہ رخ خان کے شائقین بہت خوش ہیں۔بیس سالہ نازیہ شیخ کی خوشی کی انتہا نہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ’شاہ رخ ہم سب سہیلیوں کا ہیرو ہے۔ ہم سب نے ایک ساتھ مل کر پروگرام دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے سب میرے گھر جمع ہو رہے ہیں‘۔

سلمان انصاری کمپیوٹر انجینئر ہیں۔ انہوں نے اس سے پہلے کون بنےگا کروڑ پتی شو دیکھا تھا جس کے میزبان امیتابھ بچن تھے۔ سلمان کہتے ہیں’شاہ رخ نوجوان ہیں اس لیے پروگرام میں یقیناً نیا پن ہوگا اور انداز بھی دلچسپ ہوگا۔ امیت جی کے پروگرام دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ آپ اسکول میں بیٹھے استاد کے سوالوں کے جواب دے رہے ہوں‘۔

شاہ رخ کے گھر میں ہاٹ سیٹ پر فرح خان بھی بیٹھیں

شاہ رخ خان نے اپنے پروگرام کی تشہیر کے لیے ایک میوزک ویڈیو بھی بنایا ہے
جو افتتاحی پروگرام سے پہلے دکھایا جائے گا۔ اس کی لائن ہے ’ کر لے، کر لے تو ایک سوال‘ اور اس میں رقص کی ہدایات مشہور کوریوگرافر گنیش ہیگڈے نے دی ہیں۔

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ وہ ٹی وی شو ہے جو امیتابھ بچن کے کیرئر میں ایک سیڑھی ثابت ہوا تھا۔ انہوں نے یہ شو اس وقت کیا تھا جب ان کا بالی وڈ میں کیرئر تقریباً ختم ہوگیا تھا اور ان کی اپنی کمپنی ’اے بی سی ایل‘ دیوالیہ ہو چکی تھی۔

اس شو نے جہاں ایک بار پھر ان کا کیرئر بنا دیا تھا وہیں امیتابھ بچن کی وجہ سے ٹی وی چینل کو بھی بے انتہا فائدہ ہوا تھا۔ امیتابھ نے بعد ازاں ’ کے بی سی ٹو‘ بھی کیا لیکن بیماری کے باعث وہ اسے جاری نہ رکھ سکے اور بعد میں اس کی میزبانی شاہ رخ خان کو دے دی گئی تھی۔

اسی بارے میں
کون بنےگا کروڑ پتی شو ختم
25 January, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد