BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 September, 2007, 08:48 GMT 13:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کنگ خان اور فرح کی لڑائی، دیا کا غصہ

شاح رخ خان اور فراح خان
شاہ رخ اور فرح فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے سیٹ پر
کنگ خان اور فرح کی لڑائی
جی ہاں! کنگ خان ( شاہ رخ خان) اور ہدایتکار فرح خان دونوں اوم شانتی اوم کے سیٹ پر لڑ پڑے اور یہ لڑائی اتنی لمبی چلی کہ دونوں نے ایک دوسرے کے سر کے بال تک نوچ لیے۔ آپ کو سن کر افسوس ہو رہا ہے نا! لیکن ہمیں تو بہت اچھا لگا۔ وہ اس لیے کہ یہ لڑائی جھگڑا سب کچھ فلم اوم شانتی اوم کا ایک منظر تھا جس میں فرح اور شاہ رخ، رشی کپور کی ایک جیکٹ کے لیے لڑتے ہیں۔

حقیقی زندگی کے یہ دوست منظر میں اتنا کھو گئے کہ انہیں یاد ہی نہیں رہا کہ کیمرہ چل رہا ہے اور وہ ایک دوسرے کے بال پکڑ کر لڑنے لگے۔ فلم میں اسی شاٹ کو اوکے کیا گیا ہے۔

ماڈرن دیوداس
جی ہاں ماڈرن دیوداس اب پارو کی بے وفائی پر شراب پی کر لڑ کھڑانے کے بجائے چندر مکھی سے شادی کرے گا اور پھر پارو کو زندگی بھر یاد کرے گا۔ یہ فلم پرتیش نندی بنا رہے ہیں اور اس فلم کی ہدایات سدھیر مشرا دیں گے۔ بیچارے شرت چندر کے ناول کا یہ حشر، ان کی روح تک تڑپ جائے گی۔

ڈھائی کلو کا ہاتھ
ماچو مین دھرمیندر کا اگر ہاتھ کسی پر پڑ جائے تو وہ کیسا محسوس کرے گا۔ یہ سوال آپ بیچارے نیل نتن مکیش سے کر سکتے ہیں۔ فلم ’جانی غدار‘ میں مکیش کے پوتے نیل کا ان کے (فلمی) والد دھرمیندر سے کسی بات پر جھگڑا ہوتا ہے اور دھرمیندر کو نیل کو طمانچہ مارنا تھا۔ دھرم پاجی نے ہوا میں طمانچہ لہرانے کے بجائے زور سے نیل کے گالوں پر طمانچہ جڑ دیا۔ بس کیا تھا نیل کی آنکھوں میں(بنا گلیسرین کے) آنسو آگئے اور حلق خشک ہو گیا۔ بعد میں دھرم پاجی نے نیل کا سر سہلایا اور انہیں گلے لگا کر معافی مانگ لی۔

انیل کپور اور رشی کپور
انیل کپور اور رشی کپور فلم سانوریا کی میوزک اجراء پارٹی میں

تیرے میرے بیچ میں
چھوٹے نواب (سیف علی خان ) اور بے بو ( کرینہ کپور ) کے بیچ کیسا یارانہ ہے یہ ایک کھلا راز بن چکا ہے۔ شاہد چونکہ اس وقت ٹورانٹو میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس لیے بے بو آج کل چھوٹے نواب کے ساتھ شام گزار رہی ہیں۔ دونوں کو لوگوں نے فائیو سٹار ہوٹل کے لاؤنج میں دیکھا۔ کئی گھنٹے وہ وہاں دنیا سے بے خبر باتوں میں مصروف بیٹھے تھے۔ دیکھنے والوں نے قسم کھا کر کہا ہے کہ بے بو کسی بات سے دکھی تھی اور نواب صاحب اسے گلے لگا کر تسلی دے رہے تھے۔اب یہ جادو کی جھپی کا اثر تھا کہ بے بو کے ہونٹوں پر مسکراہٹ کِھل اٹھی۔ واقعی دوست ایسے ہی ہونے چاہیئے جو غم غلط کرنے میں اس طرح مدد کریں۔

راز کی بات
سنا ہے کہ ایک میان میں دو تلواریں نہیں رہ سکتیں تو پھر ایک ہی جگہ اور ایک ہی سیٹ پر دو آئٹم گرلز بغیر لڑائی کے کیسے رہ سکتی ہیں۔ دونوں کو آپ نے ایک ٹی وی رئیلٹی شو میں دیکھا ہوگا۔ خیر دونوں میں جم کر جھگڑا ہوا اور اس جھگڑے میں دونوں نے ایک دوسرے کے دل کھول کر راز کھول دیئے۔ ایک نے کہا ’ مجھے پتہ ہے تو نے کہاں کہاں کی سرجری کرائی ہے‘، تو دوسری نے اس کے راز کھولے۔ اب سیٹ پر موجود سب کو پتہ چل گیا کہ ان کے پاس جو کچھ ہے وہ سب نقلی ہے۔

میں بڑا ہو گیا
فلم سانوریا کی میوزک اجراء پارٹی میں سلو ( سلمان خان ) نے اعتراف کر لیا کہ وہ اب بڑے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میرے سامنے کے بچے میرے ساتھ کام کر رہے ہیں، آج مجھے لگتا ہے کہ میں بڑا ہو گیا ہوں‘۔ لیکن سلو اپنے لطیفوں سے کہاں باز آنے والے تھے، انہوں نے انیل کپور سے کہا ’ارے یار مجھے پتہ ہے کہ تو کیوں رو رہا ہے کیونکہ تو جانتا ہے کہ اب چونکہ تیری بیٹی فلم کی ہیروئین بن چکی ہے اس لیے اب تجھے باپ کے ہی رول ملیں گے، ہے ناں‘۔

دیا کو غصہ کیوں آتا ہے
اب اگر کوئی آپ کے پیچھے چٹکی لے تو آپ کو غصہ آئے گا ہی۔ دیا مرزا فلم ’علی باغ‘ کی شوٹنگ کے لیے گوا میں تھی۔ وہاں کے سوئمنگ پول میں وہ تیرنے کے بعد جب وہ باہر نکلنے لگیں تو فلم کے ساتھی اداکار روہت رائے نے انہیں پیچھے سے چٹکی لے لی۔ بس کیا تھا دیا نے انہیں معافی مانگنے کے لیے کہا اور آخر کار روہت کو اپنی بیوی کے سامنے دیا سے معافی مانگی پڑی۔

دیا مرزا
دیا نے ساتھی اداکار روہت رائے کو معافی مانگنے کے لیے کہا

جب ایش اور ابھی نے۔۔۔۔۔۔
ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ رانی مکھرجی پارٹی دیں اور کوئی اسے قبول نہ کرے، وہ بھی فلم کے اداکار۔ لیکن ایسا ہوا ہے۔ رانی مکھرجی نے فلم ’لاگا چنری میں داغ‘ مکمل ہونے پر جیا بچن، ابھی( ابھیشیک ) اور ایش ( ایشوریہ رائے) کو پارٹی میں مدعو کیا لیکن ابھی اور ایش پارٹی میں آئے ہی نہیں، کیوں؟ ارے بابا اس لیے کہ ایش رانی کو پسند نہیں کرتی ہیں اور وہ کیوں؟ اس کی بھی کئی وجوہات ہیں۔ ابھی کی شادی سے قبل جیا جی رانی کو بہت پسند کرتی تھیں۔ دوسرا پردے پر رانی اور ابھی کی جوڑی بہت پسند کی جاتی ہے۔ اب ایسے میں ایش کیسے سب برداشت کریں۔ ہمیں تو ڈر ہے کہ مستقبل میں وہ رانی کے ساتھ فلمیں بھی کرنے سے منع نہ کردیں۔

مول بھاؤ کی فطرت
دکانوں میں خریداری کے وقت مول بھاؤ کرنا شاید عورتوں کی فطرت مانا جاتا ہے لیکن ہم نے تو سنا تھا کہ اعلیٰ طبقے کی امیر خواتین مول بھاؤ نہیں کرتی ہیں۔۔۔۔غلط ہم نے خود اپنی آنکھوں سے ایک ٹاپ ہیروئین کو محض دو ہزار کی کان کی بالیوں کے لیے مول بھاؤ کرتے دیکھا۔ بیچارے دکاندار کو کہنا پڑا میڈم آپ باہر فٹ پاتھ پر نقلی زیور مل رہے ہیں وہاں سے خرید لیجیئے۔۔۔۔۔

ریکھا چلیں ہالی وڈ
سن کر حیرت ہوئی ناں، ہمیں بھی اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا کہ ریکھا اب ہالی وڈ میں کام کریں گی۔ لیکن پھر خود سے کہا اس میں حیرت کی کیا بات ہے وہ اب بھی تیس کی ہی لگتی ہیں۔ حُسن کی اس جادوگرنی نے سیمون شیفلڈ کو اپنا سیکرٹری سائن کر لیا ہے جو ایش کے بھی سیکرٹری ہیں۔ شاید بالی وڈ سے زیادہ ہالی وڈ میں ان کے فن کو اچھی طرح پرکھا جا سکے۔

ابھی بھی قطار میں
کنگ خان کے بعد اب ابھی (ابھیشیک ) بھی اپنا بدن کسرتی بنانے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔ اب وہ چُست دُرست بننے کے لیے جم جا رہے ہیں اور کھانے پر کنٹرول کیا جارہا ہے۔ لیکن یہ کسی فلم کے لیے نہیں ہو رہا ہے بلکہ میڈم نے آرڈر پاس کیا ہے کہ وہ اپنا بدن کسرتی بنائیں۔ دراصل سلو بھیا کے کسرتی بدن نے سارے ہیروز کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ ویسے سلو ہر ہیرو کو کسرتی بدن بنانے کے لیے ٹپس دیتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کنگ خان کو بھی ٹپس دیے لیکن کیا ابھی ان سے ٹپس لینے کے لیے تیار ہوں گے؟

بگ بی کا بریسلیٹ
بگ بی ( امیتابھ بچن ) آج کل اپنے ہاتھوں میں سرخ بریسلیٹ پہنتے ہیں جس میں چمکدار پتھر جڑے ہیں۔ اب یہ تو ساری دنیا جانتی ہے کہ بگ بی کتنے مذہبی ہیں اور وہ جیوتش پر کتنا یقین رکھتے ہیں ( آپ کو یاد ہے ناں کہ بیماری کے دوران ہسپتال سے رخصت لینے کے وقت انہوں نے جیوتش کے کہنے پر ٹھیک گیارہ بج کر گیارہ منٹ کا وقت مقرر کیا تھا اور اسی وقت وہ باہر آئے تھے ) اب بگ بی نے ایسا ہی بریسلیٹ گھر کے تمام ممبران کو دیا ہے۔ اسے کہتے ہیں بچن فیملی سکھ دکھ میں ساتھ ساتھ۔

ابھیشک اور ایشوریہ
ابھیشیک بھی اپنا بدن کسرتی بنانے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں

انیل کی گھبراہٹ
اپنی بیٹی سونم کی فلم ’سانوریا‘ کی پارٹی میں انیل کپور بہت ہینڈسم لگ رہے تھے۔ خیر ویسے انیل رشی کپور سے زیادہ فٹ اور جوان لگتے ہیں لیکن اصل بات ہم بتائیں آپ کو کہ اس شام انیل نے پارٹی سے قبل ہوٹل میں ہی اپنے میک اپ مین کو بلایا اور وہیں ان کا میک اپ کیا گیا۔ اب فلموں میں اپنے چہرے پر بہت ہی کم میک اپ کرانے والے اداکار کو آخر اس کی کیا ضرورت تھی؟ ارے بابا ضرورت تھی وہ اس لیے کہ اندر سے کہیں ایک بات چبھ رہی تھی کہ اب وہ ایک ہیروئین کے باپ بن چکے ہیں اس لیے وہ زیادہ جوان نظر آنا چاہتے تھے۔ انیل جی یہ تو ایک دن ہونا ہی تھا پھر؟

چلتے چلتے
اکشے کمار نے اپنے گھر میں ہی جم کھول لیا ہے تاکہ انہیں ورزش کے لیے کہیں اور جانا نہیں پڑے۔ ارشد وارثی کے پاس اتنی فلمیں ہیں کہ سن دو ہزار دس تک اب ان کے پاس کسی اور فلم کے لیے تاریخ ہی نہیں ہے۔ ملکہ شیراوت آج کل کک باکسنگ سیکھ رہی ہیں۔ نندیتا داس اب خود فلم بنائیں گی کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ جس طرح کی فلم کرنا چاہتی ہیں اس طرح کی فلمیں کوئی نہیں بناتا۔ ویسے بہانہ اچھا ہے۔

سلمانبالی وڈ ڈائری
بےگھر ستارے، سلّو کی دعوت، کنجوس ڈائریکٹر
ودیا بالانبالی وڈ ڈائری
ودیا کے آنسو، اکی کے مذاق اور بوبی بنے دھوبی
دیا بالی وڈ ڈائری
دیا کی شرم، بپ کی مشکل،جان کی خاموشی
ووک اوبیرائےبالی ووڈ ڈائری
ایش کا حمل، وویک کی معافی اور چک دے انڈیا
پریتی زنٹابالی ووڈ ڈائری
برقع پوش نے سیٹیاں بجانی شروع کر دیں
بالی وڈ ڈائری
میرا کی دوسری اننگز، عائشہ کی راکھی
کرینہ کپوربالی وڈ ڈائری
رامو کی توبہ، کنگ خان کا کسرتی بدن
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد