BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 July, 2007, 10:10 GMT 15:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دیا کی شرم اور سلو کی شرارت

اب ایسی بھی کیا شرم دیا!
دیا کی شرم
کنگ خان کا کھایا ہوا آدھا بسکٹ کھانے میں دیا مرزا نے پورا دن لگا دیا۔ نہیں بھئی بسکٹ بڑا نہیں تھا بلکہ دیا کو خان کا جھوٹا بسکٹ کھانے میں شرم محسوس ہو رہی تھی۔ بِسکٹ کے اشتہار کے سکرپٹ کے مطابق بسکٹ کھاتے خان کو دیکھ کر دیا کو اتنی طلب ہوتی ہے کہ وہ ان کے منہ سے بسکٹ چھین کر کھا جاتی ہیں، لیکن دیا کی شرم نے اس چھوٹے سے منظر کو کیمرے میں قید کرنے کے لیے پورا دن لگا دیا۔اب ایسی بھی کیا شرم دیا! ہمیں یقین ہے کہ آپ کی جگہ اس ایک منظر کو فلمانے کے لیے کروڑوں لڑکیاں بیتاب ہوں گی۔

بپ کی مشکل
شلپا اور رچرڈ گئیر کے بوسے کا تنازعہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ بپ یعنی بباشا اور رونالڈو کے کِس نے ہنگامہ مچا دیا۔ اوف! لزبن کی رنگین شام اور بپ اور رونالڈو کا ساتھ۔ اب بپ بے بی صفائی دیتی پھر رہی ہیں اور کوئی انہیں سن ہی نہیں رہا۔ بے بی آپ کو صفائی صرف جان کو دینی چاہئے لیکن ہماری خبروں کے مطابق ایک تو پہلے سے جان اور بپ کے تعلقات میں دراڑ تھی اس پر یہ کِس۔ سننے میں آیا ہے کہ جان اور بپ نے دو ہفتوں سے زیادہ عرصہ سے ایک دوسرے سے بات تک نہیں کی ہے۔ کیا یہ بپ بے بی کا پبلسٹی سٹنٹ نہیں ہو سکتا؟ ہماری اطلاع کے مطابق بِپ نے ایش کے پبلسٹی مینجر سیمون شیلڈ کو اپائنٹ کر لیا ہے۔اب کیا خیال ہے؟

اب بپ بے بی صفائی دیتی پھر رہی ہیں

جان کی خاموشی
جان نے بپ کے ساتھ بات کرنا تو دور اپنی یونٹ کے ممبروں کے ساتھ بھی بات کرنی بند کر دی ہے۔فلم ’آشائیں‘ کے سیٹ پر پوری یونٹ کو بپ اور رونالڈو کے کِس کے بارے میں پتہ تھا اور سب چہ می گوئیاں بھی کر رہے تھے لیکن اگر کسی کو پتہ نہیں تھا تو وہ جان تھے۔ جان نے جب شوٹ ختم کرنے کے بعد نیٹ کھولا تو ہر جگہ ان کی دلبر اور رونالڈو کے بوسے کی تصاویر۔ بس تب سے جان نے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔آپ سب گھبرائیے مت یہ نیا زمانہ ہے کوئی دیوداس نہیں بنتا۔

رتیک کا پرفیوم
نہیں رتیک نے شلپا کی طرح کوئی نیا پرفیوم نہیں لانچ کیا ہے بلکہ رتیک جب بھی کوئی فلم کرتے ہیں تو ایک نئی پرفیوم لگاتے ہیں اور جب تک وہ فلم مکمل نہیں ہو جاتی وہ اس پرفیوم کے علاوہ دوسرا پرفیوم نہیں لگاتے۔ویسے فلم انڈسٹری میں توہم پرستوں کی کمی نہیں ہے۔ کوئی مہورت دیکھ کر کام کرتے ہیں تو کوئے مہورت کے بغیر گھر سے قدم ہی نہیں نکالتے اور تو اور اپنے نام کے ہجے بھی کئی مرتبہ بدلے جاتے ہیں۔

میری توبہ
نہیں یہ توبہ ہم نہیں تولیپ جوشی اپنے ساتھی ہیرو کنال کھیمو سے مانگ رہی ہیں۔فلم میں تولیپ کو کنال کو ایک زوردار تھپڑ مارنا تھا۔ پہلے تو تولیپ نے سین ہی بدلنے کا مطالبہ کیا لیکن جب منظر نہیں بدلا گیا تو انہوں نے مجبوری میں کنال کو تھپڑ مارا اور وہ اتنی زور کا کہ پھر بار بار انہوں نے کنال سے معافی مانگی۔

رتیک جب بھی کوئی فلم کرتے ہیں تو ایک نئی پرفیوم لگاتے ہیں
میرا بھارت مہان
اب سلو اور پریتی کے چاہے کتنے ہی پرستار ہوں لیکن چندی گڑھ میں روپ نگر کے کسانوں کو اس سے کیا لینا۔ انہوں نے اپنے کھیتوں میں فلم میرا بھارت مہان کی شوٹنگ پر ہی روک لگا دی۔ دراصل فلم کی شوٹنگ زوروں پر تھی اور کھیتوں میں سلو اور پریتی محبت بھرے نغمے گا رہے تھے۔ اب پرانے دور کی طرح ایک جگہ ٹہنی پکڑ کر تو گانا نہیں گایا جاتا۔دونوں نے دوڑ دوڑ کر کھیتوں کی فصل ہی تباہ کر دی بس کیا تھا ناراض کسانوں نے شوٹنگ رکوا دی۔

ایکشن ہیرو سرکٹ
اپنے سرکٹ وہی منا بھائی ایم بی بی ایس والے ہیرو اب ایکشن ہیرو بن گئے ہیں۔ چند دنوں سے بیچارے ساٹھ فٹ اونچائی سے لٹکے ہوئے ہیں اور سین ہے کہ پورا ہونے کا نام ہی نہیں لیتا ہے۔ سرکٹ واقعی خطرے میں ہیں کیونکہ اگر وہ نیچے گرے تو نیچے ان کی حفاظت کا سامان ہی نہیں ہے۔ اب سرکٹ اپنے اوپر لگے کامیڈین کا لیبل نکالنے کے لیے قربانی تو دینی ہو گی۔نہیں جان کی نہیں محنت کی۔

دیا کا لیکچر
فلم ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘ میں دیا نے ایک صحافی کا رول شاید کچھ زیادہ ہی سنجیدگی کے ساتھ کیا تبھی تو شہر کے ایک نامور کالج نے انہیں اپنے یہاں صحافت کی کلاسوں کے افتتاح کے موقع پر جرنلزم پر لیکچر دینے بلا لیا۔ دیا نے اپنے لیکچر میں صحافیوں کو شلپا رچرڈ بوسے کو تنازعہ بنانے کا ذمہ دار قرار دیا اور وہ انہیں ان کا اصول سمجھانے لگیں۔ بس کیا تھا سارے سٹوڈنٹس نے دیا کو ایسا گھیرا کہ انہوں نے گھبرا کر کلاس ہی چھوڑ دی۔

شائنی آہوجہ کی قسمت بہت خراب چل رہی ہے

عامر کی کرکٹ
عامر نے پردے کے باہر کرکٹ کھیل کر لوگوں کو ایک بار پھر اپنا دیوانہ بنا لیا۔اپنی فلم لگان کی ڈی وی ڈی خرید کر مقابلہ جیتنے والوں اور لگان فلم میں کرکٹ کھیل چکے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ عامر نے ممبئی کے ایک شاپنگ مال میں کرکٹ کھیلا۔ فلم کو تو ویسے پبلسٹی کی ضرورت نہیں تھی لیکن ڈی وی ڈی کی پبلسٹی کے لیے یہ اچھی کوشش کی تھی۔ عامر ویسے آپ کو آج کل اتنے اچھے آئیڈیا کہیں آپ کی بیوی کرن تو نہیں دے رہی ہیں۔

ری میک کا سیکوئیل
سنا آپ نے، اب ری میک کے بھی سیکوئیل بنیں گے۔ فلم وکٹوریہ نمبر دو سو تین کا ری میک بن رہا ہے اور ری میک بنانے والے فلمساز نے اب اس کا سیکوئیل بھی بنانے کا اعلان کر دیا۔ ہمیں تو لگتا ہے کہ اب فلم انڈسٹری میں نئی کہانیوں کی تلاش کی ضرورت ہی نہیں بچی۔

شائنی کو انکار
شائنی آہوجہ کی قسمت بہت خراب چل رہی ہے۔ ابھی تک فلم انڈسٹری میں ان کی کوئی ’گرل فرینڈ‘ بھی نہیں ہے۔ بس ایک روز انہوں نے جال پھینکا اور اپنے ساتھ کام کرنے والی ایک ہیروئین کو ڈنر کی دعوت دی۔اس نے انکار کر دیا۔پھر دوسری ہیروئین کو فون کیا لیکن وہاں سے بھی انکار۔شائنی کوشش کرتے رہیے۔

آؤ مل کر غم غلط کریں
ہاہ !۔۔۔آپ نے محبت میں مار کھائے بہت سے مجنوؤں کو غم غلط کرتے دیکھا ہو گا۔ نہیں دیکھا تو پھر ڈینو اور کیل ڈورجی کو دیکھ لیجئے۔ ڈینو کا دل بپ سمیت کئی لڑکیوں نے توڑا اس لیے غم بھلانے میں ڈینو ماہر ہو چکے ہیں لیکن کیلی اور لارا کی جوڑی ابھی ٹوٹی ہے اور اس لیے کیلی اور ڈینو اب ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔شاید کیلی ڈینو سے خوش رہنے کے کچھ گر سیکھ رہے ہوں؟

سلو اور پریتی محبت بھرے نغمے گا رہے تھے

سلو،گووندا کی شرارت
بیچ پر فلم پارٹنر کی شوٹنگ کرنی تھی۔لوگوں کا ہجوم دیکھ کر شوٹنگ ممکن ہی نہیں تھی بس کیا تھا دونوں نے اعلان کر دیا کہ کچھ دیر میں ہی طوفان آنے والا ہے۔پلک جھپکتے میں سارے لوگ غائب ہو گئے اور فلم کی یونٹ نے فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی۔

چلتے چلتے
فلم ’نمستے لندن‘ کو آسکر لائبریری میں رکھنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
سنجے دت نے اپنے دوست سنجے گپتا کے ساتھ بنائی فلمی کمپنی ’وائٹ فیدر‘ سے خود کو الگ کر لیا۔ کنگ خان متھن کے بیٹے ممو چکرورتی کا وزن کم کرانے میں مدد کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد