BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 April, 2007, 12:53 GMT 17:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رچرڈ گئر کے بوسے اور جیا کی پری

حیرت زدہ شلپا مسکرانے کی اداکاری کرتی رہیں
رچرڈ گئر کے بوسے
ایب اور ایش کی شادی کی تیاریاں، سیف کے لیے لڑکی کی تلاش میں سلو بھیا کی مدد، رتیک کا خانساماں، پریتی، ہمیش ڈینو کی چٹپٹی خبریں سنانے کے لیے ہم بے چین تھے کہ اسی دوران ایک اور چٹپٹی خبر آئی، خیر خبر کیا اسے تو پوری دنیا نے دیکھا، کچھ محظوظ ہوئے، مزہ لیا اور بقیہ نے ہندستانی تہذیب کی دہائی دی، اور ہم نے سوچا کہ یہی خبر آج ڈائری کی اولین خبر بن سکتی ہے۔

خبر یہ ہے کہ ہالی وڈ اداکار رچرڈ گئر ایڈز بیداری مہم کا حصہ ہیں اور دلی میں وہ شلپا شیٹی کے ساتھ ایک پروگرام میں شریک ہوئے۔ سیکڑوں حاضرین کی موجودگی میں رچرڈ نے مائیک پر بولتی ہوئی شلپا کے گالوں پر پہلے بوسہ دیا پھر اسے پوری طرح جکڑ کر جھکا دیا اور گالوں کو چومتے رہے۔ حیرت زدہ شلپا مسکرانے کی اداکاری کرتی رہیں اور پھر سٹیج چھوڑ کر چلی گئیں۔

شلپا بے بی اس میں حیرت زدہ ہونے کی بات ہی نہیں تھی۔ بگ برادر میں حصہ لینے اور شو جیتنے کے بعد ہمیں لگتا ہے کہ ہالی وڈ نے آپ کو اپنا حصہ مان لیا ہو گا اور اسی لیے تو رچرڈ نے ہالی وڈ سٹائل میں آپ کو سر عام چوم لیا۔

ایش نے شاید ساسو جی پر جادو کر دیا

جیا کی پری
جیا بچن کے لیے اب ان کی ہونے والی بہو ایش ایک پری کی طرح ہیں۔یہ اور بات ہے کہ کبھی ایک وقت تھا جب جیا نے ایش کے لیے اپنی رضامندی ظاہر نہیں کی تھی لیکن ایش نے شاید ساسو جی پر جادو کر دیا اور اب جیا کہتی ہیں کہ ایش ان کے خوابوں کی ایک پری کی طرح ہے۔جیا نے یہاں تک کہہ دیا کہ ایش ان کے بیٹے کے لیے ایک آئیڈیل بہو ثابت ہو گی۔ہم بھی یہی دعا کرتے ہیں لیکن۔۔۔۔۔۔

نظر نہ لگے
آئیفا ایوارڈ فلموں کی نامزدگی کے لیے پریس کانفرنس بلائی گئی تھی جس میں ایب اور ایش بھی بگ بی کے ساتھ آنے والے تھے۔ سارا میڈیا اس انتظار مین تھا کہ شادی سے پہلے دونوں ایک ہی پلیٹ فارم پر آئیں تو پھر سوالات کی بوچھار کی جائے گی۔ لیکن اچانک سب کو ایس ایم ایس ملنے شروع ہو گئے کہ پارٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔ ہمارے خبری نے کہا کہ جیسے ہی جیا کو اس پریس کانفرنس کے اطلاع ملی وہ برہم ہو گئیں کہ شادی سے پہلے اس طرح پبلک میں ایک ساتھ دولہا دلہن کا نظر آنا بدشگونی ہے اور اس جوڑے کو نظر لگ سکتی ہے۔ جیا جی آپ کس زمانے کی باتیں کر رہی ہیں کیا یہ وجہ آپ کو صحیح لگتی ہے؟ ہمیں تو نہیں۔۔۔۔۔۔

لڑکیوں نے سیف کی تعریف کی فوٹو کھنچوائے

ہم سفر کی تلاش
سبھی جانتے ہیں کہ سیف آج کل تنہا ہیں۔ روزا کے جانے کے بعد اب کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے۔ لیکن سلو سے ان کی یہ تنہائی دیکھی نہیں جاتی اور سلو نے وہ کر دیا جس سے سیف ہی نہیں شاہ رخ اور ان کی بیوی گوری بھی ہکا بکا رہ گئے۔

ہوا یوں کہ شہر کے ایک ہوٹل میں سیف، سلو، کنگ خان اور ان کی بیوی گوری رات کا کھانا کھا رہے تھے۔ ان کے قریب کی میز پر چند خوبصورت لڑکیاں بیٹھی تھیں۔ سلو یکایک اپنی نشست سے اٹھے ان کے پاس پہنچے اور کہا ’ہائے میں سلمان خان ہوں میرا ایک دوست ہے جو ہینڈسم لیکن اکیلا ہے کیا آپ ان سے ملنا پسند کریں گی۔‘ اس سے پہلے کہ لڑکیاں کچھ جواب دیتیں، سلو نے سیف کو آواز دے دی۔ چھوٹے نواب کو کچھ پتہ نہیں تھا، وہ فون پر بات کر رہے تھے۔حیران سیف جب ٹیبل پر پہنچے تو سلو نے بتایا کہ یہی وہ دوست ہے۔ لڑکیوں نے سیف کی تعریف کی فوٹو کھنچوائے۔ اور اس دوران کنگ خان اور ان کی بیگم سلو کی زندہ دلی سے محظوظ ہوتے رہے۔

بھیجہ فرائی
نہیں ہم کسی پکوان کی ترکیب نہیں بتا رہے اور نہ ہی ہم کچھ پکا رہے ہیں۔ ہمارا ایسا ارادہ بھی نہیں ہے۔ یہ تو ہم بالی وڈ فلم کا ٹائٹل بتا رہے ہیں۔جی ہاں بھیجہ فرائی۔ ویسے اس طرح کے مضحکہ خیز ٹائٹل کی ہمارے یہاں کمی بھی نہیں ہے۔ کل اگر آپ چکن فرائی، بھونا گوشت وغیرہ وغیرہ جیسے ٹائٹل پڑھیں تو حیران مت ہو جائیے گا۔

جب میری پینٹنگ کی صحیح بولی لگے گی میں تب ہی اسے نیلام کروں گا: سلمان خان

سلو کا انداز
سلوکا برش اور رنگوں کے ساتھ دوستانہ ابھی منظر عام پر آیا ہے۔ انہوں نے اپنی چند پینٹنگز نیلامی کے لیے رکھیں اور اس سے ملنے والی رقم غریب بچوں کی فلاح کے لیے استعمال ہونے والی تھی۔ان کی ان پینٹنگز کی نیلامی کوئی اور نہیں کرن جوہر کر رہے تھے۔ بولی اکیس لاکھ روپے میں ختم ہوئی۔ لیکن سلو بھیا اچانک سٹیج پر چڑھے اور انہوں نے اپنی وہ پینٹنگ واپس لیتے ہوئے جو کچھ کہا اس نے سب کو پھر چونکا دیا ’جب میں ایم ایف حسین کی طرح مشہور ہو جاؤں گا اور میری پینٹنگ کی صحیح بولی لگے گی میں تب ہی اسے نیلام کروں گا۔‘

رول کے لیے کتے پالیئے
ہم مذاق نہیں کر رہے ہیں بھئی۔ یہ صحیح ہے۔ فلم بھیجہ فرائی میں ماڈل بھیروی گوسوامی کو رول اسی لیے ملا کیونکہ ان کے پاس وہ کتے تھے جن کی فلم کی کہانی میں ضرورت تھی۔ بیچاری کم شرما کے پاس ایسے کتے تھے ہی نہیں اور اسی لیے وہ اس فلم میں کام نہیں کر سکیں۔

اداکاری کے لیے شراب
اداکار ڈینو موریہ نے فلم ’لائف میں کبھی کبھی‘ میں شرابی کی اداکاری کے لیے پوری بوتل شراب پی لی اور پھر لڑکھڑاتے ہوئے مکالمے ادا کئے۔لوگوں نے کہنا شروع کر دیا ’دیکھا اسے کہتے ہیں سچی اور صحیح اداکاری۔‘ لیکن کیا کریں ہمیں تو فنکار کیشٹو مکھرجی کی یاد آرہی ہے جو بنا پئے بہکتے اور لڑکھڑاتے تھے اور تالیاں بٹورتے تھے۔

ہوئی۔یقین نہیں آیا عدنان نے ایک سو آٹھ کلو وزن کم کر لیا

عدنان کی خوشی
ہمارے من پسند بھاری بھر کم۔۔۔۔توبہ غلطی ہوگئی صرف ستانوے کلو کے عدنان سمیع کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔یقین نہیں آیا عدنان نے ایک سو آٹھ کلو وزن کم کر لیا۔ عدنان بہت خوش ہیں اور تین سال بعد اپنے میوزک البم ’ کسی دن‘ کی ریلیز کے موقع پر وہ اپنی خوشی چھپا بھی نہیں پائے۔ انہوں نے بھی کہا کہ اب وہ بیٹھ کر اپنے پیروں کو دیکھ سکتے ہیں۔وہ پیر پر پیر رکھ کر بیٹھ بھی سکتے ہیں اور اپنے پیروں پر چل بھی سکتے ہیں۔عدنان ویسے بھی آپ کے البم میں پہلے ہی کئی حسیناؤں نے کام کیا تھا اب ہم شرط لگانے کے لیے تیار ہیں کہ اس نئے روپ میں آپ کے ارد گرد حسیناؤں کا جھرمٹ ہو گا۔

ہمیش کا انجام
ہمیش ریشمیا اپنی پہلی فلم کے کلائمکس کو لے کر پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسی لیے انہوں نے اپنی فلم کے پہلے سے دو کلائمکس تیار کر لیے ہیں۔ ایک انجام دردناک اور دوسرا خوشیوں بھرا۔ ہمیش جی یہ بات تو طے ہے کہ لوگ خوشیوں بھر انجام دیکھنا پسند کرتے ہیں پھر آپ کو کیا پریشانی ہے۔ دراصل ہم آپ کو راز کی بات بتاتے ہیں۔ ہمیش کے ہر البم کا انجام دردناک ہوتا ہے اور آج تک ہر البم کامیاب ہوا اس لیے وہ اسے اپنے لیے لکی مانتے ہیں۔اب انہیں ڈر ہے کہ وہ اگر کلائمکس بدل دیا تو کہیں فلم فلاپ نہ ہو جائے۔ کوئی بات نہیں ہمیش جی اگر فلم فلاپ ہوئی تو آپ دوسرا کلائمکس استعمال کر کے فلم کو دوبارہ ریلیز کرا سکتے ہیں کیوں کیسا خیال ہے؟

پیسہ بولتا ہے
ہاں آج کے دور میں پیسہ بولتا ہے۔ دبئی سے کسی شیخ یا لندن امریکہ سے کسی صنعت کار کی شادی میں رقص کرنے کا پیغام بالی وڈ ستاروں کو ملتا ہے تو وہ فورا تھرکنے کے لیے راضی ہو جاتے ہیں کیونکہ ملنے والی تگڑی رقم کے آگے باقی کچھ معنی نہیں رکھتا۔ حال ہی میں بالی وڈ کے بڑے ستارے دبئی میں ایک انڈین بزنس مین کی شادی میں پہنچے جو وہاں کے ایک شیخ کے محل میں ہوئی اور ہماری اطلاع کے مطابق معاوضہ تھا پچاس لاکھ روپے۔ اب ایسے میں کوئی یہ کہے کہ فنکار کا فن اس طرح نہیں بکنا چاہئے تو ایک منٹ ٹھہر جائیے آپ سے کہا جائے گا یہ سب پرانی باتیں ہیں۔

قطرینہ سے ڈر لگتا ہے
جی ہاں! اب فلموں کے سپاٹ بوائے کہتے ہیں کہ انہیں قطرینہ کیف سے ڈر لگتا ہے کیوں بھئی! پتہ چلا کہ اگر کسی نے کچھ کہا اور قطرینہ بے بی کا خیال نہیں رکھا تو قطرینہ بے بی فورا سلو بھیا کو فون کر دیتی ہیں اور پھر آپ سمجھ سکتے ہیں۔۔۔۔

ودیا بالنبالی وڈ ڈائری
ودیا کا انٹرویو، ابھیشیک کا لنچ اور ایشا کا خوف
ایشوریہ رائے اور ابھیشیکبالی وڈ ڈائری
امیتابھ نے بیٹے کے لیے کیا قربانی دی؟
شاہ رخ خان بالی وڈ ڈائری
شاہ رخ کی دریا دلی، ثانیہ جان اور ملکہ کی شرارت
سیفبالی وڈ ڈائری
سیف کی بیماری کی وجہ اور ریتک کا شوق
رانیبالی وڈ ڈائری
کنگ خان کی باڈی، رانی کی ناک، شلپا کی آفرز
کرینہبالی وڈ ڈائری
ایش کی شادی، کرینہ کی خواہش اور جان من
ریکھابالی وڈ ڈائری
ریکھا کے نخرے اور راکھی کے آئٹم نمبر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد