ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | ابھیشیک اور ایشوریہ نے اپنی شوٹنگ کی تاریخیں بڑھوا لی ہیں |
شادی کی تیاریاں! ابھیشیک اور ایشوریہ کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ابھیشیک نے اپنے فلمسازوں اور پرسنل اسسٹنٹ کو اور ایش نے اپنے فلم ڈائریکٹرز کو کہہ دیا ہے کہ وہ دیگر فلموں کی تاریخیں اپریل سے بڑھا کر مئی کر دیں۔ بگ بی اور جیا بچن بھی اپنے پی اے کو یہی ہدایات دی ہیں اور سب اسی میں مصروف ہیں۔ فلم جودھا اکبر کے ہدایت کار نے فلم یونٹ کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں کیونکہ وہ اس فلم کو ایشوریہ کی شادی سے قبل مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ہاں بھئی یہی تو تیاریاں ہو رہی ہیں۔ آپ کو کیا لگا ہم بتائیں گے کہ کون کیا پہنے گا اور کس طرح شادی ہو گی۔ابھی وقت ہے بھئی، ان تفصیلات کا ابھی انتظار کیجئے۔ موبائل ائرکنڈیشنڈ
 | | | آسوتوش گواریکر کو اپنے یونٹ کا بہت خیال ہے | تپتی دھوپ میں اکبر بادشاہ کی فوج جنگ لڑ رہی ہے۔ جی ہاں کسی زمانے میں ایسا ہوا تھا بلکہ فلم مغل اعظم میں بھی کچھ ایسا ہی منظر تھا لیکن اب فلم جودھا اکبر کے سیٹ پر کھلا آسمان ہے اور تپتی دھوپ بھی ہے لیکن اس کی تمازت نہیں بلکہ ٹھنڈی ہوا کے جھونکے آ رہے ہیں۔ جی ہاں فلم رتیک روشن اور ایشوریہ رائے کے ساتھ دیگر اداکار اس چلچلاتی دھوپ میں آرام سے کام کر رہے ہیں کیونکہ ہدایت کار آسوتوش گواریکر نے ایک دو نہیں پورے چھ موبائل ائرکنڈیشنر لگا دیے ہیں۔ملکہ کی ادا ملکہ کے انداز ہی نرالے نہیں بلکہ ان کی باتیں بھی کسی کسی کے دل کو چھو جاتی ہیں۔ جی ہاں! ملکہ نے جنوبی ہند کے اداکار کمل ہاسن کو فون کیا اور کہا کہ وہ ان کی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ ملکہ کا اس طرح بے دھڑک رول مانگنے کا انداز کمل کو بھا گیا اور انہوں نے ملکہ کو اپنی آنے والی فلم میں سی آئی اے ایجنٹ کا رول پیش دے دیا۔ بے بی کہیں جیکی چین کی ’دی مِتھ‘ یا ہالی وڈ کی فلم ’ان ویلڈ‘ کے ملنے کا راز یہی تو نہیں! کرینہ کرن کی فلم سے آؤٹ
 | | | کرینہ کے فلم سے نکالے جانے کی وجہ ابھیشیک بنے | کرن جوہر کی آنے والی فلم سے کرینہ کپور آؤٹ ہو چکی ہیں۔ خبر ہے کہ اس کے پیچھے ابھیشیک کا ہاتھ ہے۔ کرینہ کے ہی ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے ابھیشیک کرشمہ کپور سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد ان کے گھر کے کسی بھی فرد کے ساتھ رابطہ قائم کرنا نہیں چاہتے، اس لیے انہوں نے کرینہ کے بجائے ایش کو فلم میں لینے کے لیے کہا اور کرن ان کی یہ بات ٹال نہیں سکے۔ہم دونوں ہیں جدا جدا بگ بی اور کنگ خان ایک ہی فلم میں کام کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کا سامنا بھی نہیں کر رہے۔آپ پوچھیں گے یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ چلیے ہم بتاتے ہیں۔ فلمساز روی چوپڑہ کی فلم ’ بھوت ناتھ‘ میں بگ بی بھوت بنے ہیں اور کنگ خان اور جوہی چاؤلہ کے بیٹے کو وہ دکھائی دیتے ہیں لیکن کنگ خان کو نہیں۔ دیکھا اب ہماری بات سچ ہوئی ناں! سلمان خان کی ’میری گولڈ‘
 | | | سلمان خان بالی وڈ کے مقبول ترین ہیروز میں سےایک ہیں | طویل انتظار ختم ہوا اور سلو بھیا کی ہالی وڈ فلم ’میری گولڈ‘ آخر کار اب نمائش کے لیے تیار ہے۔ یہ فلم سنہ دو ہزار میں بنی تھی لیکن آج تک نمائش کے لیے پیش نہیں کی جا سکی تھی۔ سلو بھیا واحد بالی وڈ اداکار ہیں جنہیں اس فلم میں کام کرنے کے لیے فلمساز نے پیشکش کی تھی اور سلو بھیا کی شرطوں پر اس فلم کے پورے یونٹ کوشوٹنگ کے لیے انڈیا آنا پڑا تھا۔کے بی سی کی شان کون بنے گا کروڑ پتی کے بارے میں چاہے عوام کی رائے جو ہو لیکن یہ پروگرام اس گیم شو میں شریک افراد کے لیے بہت لکی ثابت ہوا ہے۔ پہلے تو شاہ رخ خان نےگیم میں حصہ لینے والے کئی افراد کو اپنی بیش قیمت ٹیگ ہیور گھڑیاں دیں اور اب گیم میں شریک نو افراد کو سینٹرو کار کا تحفہ ملا۔ تیرے میرے بیچ میں۔۔۔۔ شادی سے پہلے کا رومانس بہت زوردار ہوتا ہے بھئی اسی لیے تو ایب اور ایش آج کل کسی بھی فلم کی شوٹنگ کر رہے ہوں کھانا ضرور ساتھ کھاتے ہیں۔ ایش کرجت میں جودھا اکبر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ایب ایک اشتہاری کمپنی کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔دوپہر کے وقت دونوں اپنے اپنے لنچ باکس لے کر ایک کونے میں پہنچ جاتے ہیں اور ایک دوسری کی انگلیاں۔۔۔۔ سوری لنچ کھاتے ہیں۔ ودیا بالن کا انٹرویو
 | | | ودیا بالن اکشے کی شرارت کا شکار ہوئیں | اکشے کمار نے فلم ’ہے بے بی‘ کے سیٹ پر ودیا سے کہا کہ اپنی شوٹنگ مکمل کر لو تم سے انٹرویو کرنے بی بی سی سے کچھ لوگ آئے ہیں۔ ودیا نے جلدی جلدی شوٹ مکمل کر لیا اور انٹرویو دینے پہنچ بھی گئیں۔ جب رپورٹر نے چند ذاتی اور بے تکے سوال پوچھنے شروع کیے تو ودیا حیران تو ہوئیں لیکن بہت سنبھل کر جواب دیتی رہیں یہاں تک کہ بیچ میں اکشے آگئے اور لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی کیونکہ وہ رپورٹر یونٹ کی ایک ممبر تھی اور یہ اکشے کا مذاق تھا۔ راکھی ساونت کا غصہ راکھی ساونت بہت ناراض ہیں۔ انہیں غصہ آ رہا ہے کہ لوگ شکیرا کے رقص کے دیوانے ہیں جبکہ بقول ان کے وہ خود ان سے اچھا رقص کر لیتی ہیں۔ راکھی اس لیے بھی ناراض ہیں کہ شکیرا کے رقص کرنے پر تو پولیس نے کوئی پابندی نہیں عائد کی جبکہ وہ جہاں بھی جاتی ہیں پولیس ان کے رقص کو فحش کہہ کر ان کے خلاف کیس درج کر لیتی ہے۔ بیچاری راکھی شکیرا اور اپنے رقص کے درمیان کے فرق کو جانتی ہی نہیں۔۔۔ ارے بھئی کوئی تو انہیں سمجھائے۔۔۔ ایشا کا خوف فلم’ کیش‘ میں سارے سٹنٹ خود کرنے والی بہادر ایشا دیول کو آج کل ڈر لگتا ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ کوئی ان کے پیچھے آ کر کھڑا ہے، کوئی انہیں گھورتا ہے اور یہ خوف انہیں فلم ’ڈارلنگ‘ کی شوٹنگ کے بعد سے محسوس ہو رہا ہے۔ رام گوپال روما کی ڈراؤنی فلم نے انہیں سہما دیاہے۔ |