BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 March, 2007, 12:17 GMT 17:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی میں آل انڈیا ڈرامہ فیسٹیول

ورلڈ تھیٹر ڈے
پروفیسر وامن کیندرے کے مطابق ’اس سال انہوں نے فیسٹیول کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے
ورلڈ تھیٹر ڈے پر ممبئی میں ہونے والے ڈرامہ فیسٹیول میں اردو یا ہندوستانی کے ڈراموں کو شامل نہیں کیا جا رہا۔

یہ فیسٹیول ممبئی یونیورسٹی کی اکیڈمی آف تھیٹر کا آرٹس ڈپارٹمنٹ منا رہا ہے۔ ڈرامہ شائقین کے لیے یہ موقع کسی نعمت سے کم نہیں ہو گا کیونکہ اس فیسٹیول میں ملک کی مختلف زبانوں کے شہرہ آفاق ڈرامے سٹیج کیے جا رہے ہیں۔

بائیس مارچ سے شروع ہو کر گیارہ روز تک چلنے والے اس’وسنت ناٹیہ اتسو‘ فیسٹیول کا افتتاح نامور اداکار نصیرالدین شاہ اور انوپم کھیر کے ہاتھوں ہو گا۔

ممبئی یونیورسٹی کے تحت گزشتہ دو برسوں سے یہ فیسٹیول منایا جاتا ہے۔ دہلی کی طرز پر تین سال قبل ممبئی یونیورسٹی میں ڈراما اور تھیٹر کے تربیتی کورس کے لیے ایک شعبہ کی تشکیل ہوئی ہے اور دو سال کا گریجویٹ کورس شروع کیاگیا ہے۔ اس شعبہ کے صدر وامن کیندرے ہیں۔

اردو اور ہندوستانی کیوں نہیں
 اس سے قبل ان زبانوں کو موقع دیا تھا لیکن اس سال ملک کی دیگر زبانوں کی وجہ سے ان زبانوں کو موقع نہیں مل سکا ہے

یونیورسٹی میں اکیڈمی آف تھیئٹر آرٹس کے صدر پروفیسر وامن کیندرے کے مطابق ’اس سال انہوں نے فیسٹیول کا دائرہ وسیع کیا ہے تاکہ ڈرامہ شائقین کے ذوق کی تسکین ہو سکے۔ منی پور سے کورس ڈرامہ گروپ، دہلی سے نیشنل سکول آف آرٹس گروپ اور جنوبی ہند میں میسور سے ’رنگیان گروپ‘ اس فیسٹیول کا خصوصی حصہ ہیں۔ان گروپ کے منتخب نامور ڈرامے اس فیسٹیول کی شان ہوں گے۔‘

فسیٹول کا آغاز منی پور کے مشہور ہدایت کار رتن تھیم کے شہرہ آفاق ’چکر ویو‘ سے ہو گا۔ اس کے بعد دہلی سے نیشنل سکول آف ڈرامہ اپنے دو ڈرامے پیش کرے گا جس میں ’رام نام ستیہ ہے‘ اور ’شارٹ کٹ‘ شامل ہیں۔

جنوبی ہند کے کنڑ زبان کے مایہ ناز ہدایت کار کمار ورما کا ڈرامہ ’مایا سیتا پرسنگ‘ پیش کیا جائے گا۔ مسٹر کیندرے بھی اس فیسٹیول میں اپنا ڈرامہ ’جان من‘ پیش کریں گے۔

ملک کے دیگر حصوں کے علاوہ ممبئی مہاراشٹر سے مراٹھی، ہندی کے علاوہ سنسکرت زبان کے ڈرامے بھی فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔ اس فیسٹیول میں اردو یا ہندوستانی کے ڈراموں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

فیسٹیول میں پیش کیے جانے والے ایک مراٹھی ڈرامے کا منظر
اردو ڈرامہ نویس اور ہدیات کار اقبال نیازی کا کہنا تھا کہ اردو زبان کسی ایک خطہ کی زبان نہیں ہے اس لیے اس زبان کے بھی ڈراموں کو شامل کیا جانا چاہیے تھا۔

مسٹر کیندرے نے البتہ اس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل انہوں نے فیسٹیول میں ان دو زبانوں کے ڈراموں کو موقع دیا تھا لیکن اس سال ملک کی دیگر زبانوں کے ڈراموں کو شامل کرنے کی وجہ سے ان زبانوں کو موقع نہیں مل سکا ہے۔

انڈیا میں ڈرامہ اور تھیٹر گروپ کو ہمیشہ مالی مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور اس کی دیگر وجوہات کے علاوہ ایک اہم وجہ ہے کہ لوگ ٹکٹ لے کر ڈرامہ دیکھنے کم ہی آتے ہیں۔ اس فیسٹیول کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں شائقین مفت میں یہ ڈرامے دیکھ سکیں گے۔

مظلوموں کا ناٹکمظلوموں کا ناٹک
تھیٹرمیں اداکار اور تماشائي کا فرق نہیں
رمن جیتلاہور کا بھنگڑا میلہ
لاہور میں بسنت نہیں تو بھنگرا میلہ لگا
’ایکجُٹ‘ کے25 سال
سنجیدہ اور تعمیری تھیٹر کی چوتھائی صدی
راجندر کورکھیل ’دُکھ دریا‘
پاک ہند عوام کو قریب لانے کی کوشش
قصہ تمام : پاکستان میں تھیٹر کی سیر، نئی سیریز سوانگ، تماشا، ڈرامہ
قصہ تمام : پاکستان میں تھیٹر کی سیر، نئی سیریز
پنج پانی تھیٹر میلہ
لاہور میں پاکستانی اور بھارتی تھیٹر
بھانو بھارتی بھانو کیا چاہتے ہیں؟
وہ تھیٹر سے اداکار کا مقام اور روٹی چاہتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد