BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 April, 2006, 08:44 GMT 13:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایکجُٹ‘ تھیٹر کے پچیس سال

ایکجٹ تھیٹر
’ٹی وی اور فلمی کلچر کے دور میں تھیٹر کو زندہ رکھنا ہمت کا کام ہے‘
ممبئی میں سنیچر کی شام اردو، ہندی تھیٹر کی نامور شخصیات تاریخی پرتھوی تھیٹر میں جمع تھیں اور موقع تھا ’ایکجٹ‘ یعنی (متحد) تھیٹر گروپ کی ’سلور جوبلی‘ منانے کا۔

’ایکجُٹ‘ تھیٹر کو فلم اداکار راج ببر کی اہلیہ نادرہ ظہیر ببر نے انیس سو اکیاسی میں انوپم کھیر اور ستیش کوشک جیسے کئی فنکاروں کے ساتھ مل کر ممبئی میں تشکیل دیا تھا۔

افتتاحی پروگرام میں تھیٹر اور فلم کے بزرگ فنکار اے کے ہنگل، شوکت کیفی، گلزار، جاوید صدیقی، وحیدہ رحمن، شبانہ اعظمی، ٹام آلٹر، ستیش کوشک، کرن کھیر اور ارون دھتی ناگ شریک تھے۔

پرتھوی راج کپور کی بہو اور ششی کپور کی بیوی جینفر کپور کے پرتھوی تھیٹر میں دو ہفتوں تک ہر شام چنندہ ڈرامے پیش ہوں گے۔ اس سلسلے میں پہلا ڈرامہ نامور مصور ایم ایف حسین کی پوری زندگی پر مشتمل’پنسل سے برش‘ پیش ہوا۔

اے کے ہنگل فیسٹیول کے ’لوگو‘ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے

نادرہ ظہیر اردو کے مشہور نقاد اور ترقی پسند تحریک کے روح رواں سجاد ظہیر کی بیٹی ہیں۔ ان کا مصور ایم ایف حسین سے اپنے والد کے دور سے ایک گھریلو مشفقانہ اور جذباتی رشتہ ہے اور اسی لیئے انہوں نے اپنے سلور جوبلی پروگرام کا افتتاح انہیں خراج عقیدت پیش کرنے سے کیا۔

نادرہ ببر نے بی بی سی سے ایک خصوصی ملاقات میں کہا کہ’ٹی وی اور فلمی کلچر کے دور میں تھیٹر کو زندہ رکھنا بہت ہمت کا کام ہے‘ ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کل ڈراموں کا موضوع یا تو سیکس یا پھر کامیڈی ہوتا ہے اس میں سنجیدہ سماجی اور موضوعات پر تھیٹر کرنا اور اپنے وجود کو قائم رکھنے کی جدوجہد کرنا شہید ہونے کے مترادف ہے لیکن ان کا ساتھ ان کے ساتھیوں نے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود انہوں نے کبھی بیڈ روم سیکس کامیڈی نہیں کی، کوئی سمجھوتہ نہیں کیا کیونکہ وہ تھیٹر تجارت کے لیئے نہیں بلکہ فن کی تشنگی اور فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم دینے کے لیئے کرتی ہیں۔ ان کی نظر میں جب تک ڈرامہ اور تھیئٹر کو سمجھنے والے پرستار موجود ہیں تھیئٹر زندہ رہے گا ۔

نادرہ ظہیر ببر اور ستیش کوشک

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر راج ببر ان کے سب سے بڑے نقاد ہیں۔ ہر ڈرامہ اسٹیج پر جانے سے قبل وہ اس کی آخری ریہرسل دیکھتے ہیں اور پھر تنقید کرتے ہیں ۔ان کی بیٹی جوہی ببر اور بیٹا آریہ (سجاد ) ببر بھی ان کے ڈراموں کا ایک حصہ ہیں۔

نادرہ نے کئی ڈرامے خود لکھے ہیں اور پھر وہ خود ان کی ہدایت بھی دیتی ہیں۔ ان کے ڈراموں میں عورت کی زندگی اور اس کے کئی پہلوؤں کو خوبصورتی کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے ۔ان کے ڈرامے’جی جیسی آپ کی مرضی‘میں ان کی بیٹی جوہی ببر نے مرکزی کردار کیا ہے۔ اس میں انہوں نے عورت کی خاموش چیخوں اور اس کے دبے کچلے ارمانوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔

دہلی کے نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے تعلیم حاصل کرنے والی نادرہ ظہیر ببر کے علاوہ ان کے تمام ساتھی آج فلموں کے معروف چہرے بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ’میں نے راج ببر جی سے بیس ہزار روپے لے کر تھیٹرگروپ کی شروعات کی تھی اور دیکھیئے کہ اس سے جڑے فنکار آج کن بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں‘۔ انوپم کھیر کو اسی تھیٹر گروپ کے سٹیج سے ان کی پہلی فلم ’سارانش‘ ملی تھی جس نے انہیں راتوں رات مشہور کر دیا۔ ان کی بیوی کرن کھیر بھی اس تھیٹر کی ممبر ہیں اور کئی فلموں میں کام کر رہی ہیں۔ ستیش کوشک آج ایک فلمی اداکار کے علاوہ ہدایت کار اور اب فلمساز بن چکے ہیں۔

فیسٹیول میں شامل ایک ڈرامے کا سیٹ

شوکت کیفی کا جو ساری زندگی’اپٹا‘ تھیٹر گروپ سے منسلک رہے، کہنا تھا کہ ’ایک فنکار کے لیئے تھیٹر اس کی امتحان گاہ ہوتا ہے کیونکہ یہاں کوئی کٹ نہیں ہوتا اور آپ لوگوں سے روبرو ہوتے ہیں‘۔

امریکہ سے ممبئی منتقل ہونے والے فنکار ٹام آلٹر بہت اچھی اردو جانتے ہیں اور انہوں نے ڈرامہ’پنسل سے برش تک‘میں ایم ایف حسین کا کردار ادا کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ’میں تھیٹر زیادہ پسند کرتا ہوں۔ مجھے اس میں اداکاری کرتے ہوئے ایک عجیب سکون محسوس ہوتا ہے اور فنکار کے اندر کی تشنگی کو کم کرنے کے لیئے وہ وقتاً فوقتاً تھیٹر کرتے رہتے ہیں‘۔

دو ہفتوں تک چلنے والے اس فیسٹیول میں اٹھارہ ڈرامے ہوں گے اور سیمینار اور ورک شاپ منعقد ہوں گے جس میں مشہور سکرپٹ رائٹر جاوید صدیقی سکرپٹ رائٹنگ کے گر سکھائیں گے ۔

اسی بارے میں
شیکسپیئر اِن کابل
10 September, 2005 | فن فنکار
پنج پانی تھیٹر میلہ
07 March, 2005 | فن فنکار
اجوکا کی جموں میں پذیرائی
22 February, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد