BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 July, 2005, 11:44 GMT 16:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میں سچن تندولکر‘، ایک میوزیکل
تندولکر
’ہمیں زندگی کے ہر میدان میں تندولکر جیسے افراد کی ضرورت ہے‘
سچن تندولکر بلاشبہ بھارت کے صفِ اول کےکھلاڑی ہیں۔

سولہ برس کی عمر سے کرکٹ کیرئر کا آغاز کرنے والے تندولکر کے لاکھوں مداح ہیں اور اب وہ ممبئی تھیٹر پر پیش کیے جانے والے ایک کھیل کا موضوع بھی بن گئے ہیں۔

یہ کھیل ممبئی سے تعلق رکھنے والے سبیاساچی دیو برمن نے لکھا ہے اور انہوں نے ہی اس کھیل کی ہدایات دی ہیں۔ یہ کھیل پہلی مرتبہ گزشتہ ماہ پیش کیا گیا تھا۔

’میں ساچن تندولکر‘ نامی ڈرامے کے خالق کا کہنا ہے کہ اس کھیل کا مقصد یہ ہے کہ اسے دیکھنے والے تندولکر کی شاندار کارکردگی سے سبق سیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں زندگی کے ہر میدان میں تندولکر جیسے افراد کی ضرورت ہے‘۔

سبیاساچی کا کہنا تھا کہ ’ کرکٹ ہمارے ملک میں لوگوں کو متحد کرنے والا واحد عنصر ہے۔ یہ ایک کھیل سے کہیں بڑھ کر ہے۔ کرکٹ ہمارا ملکی جنون ہے اور میرے ڈرامے کا مرکزی خیال تندولکر کی فتوحات ہیں‘۔

اس ڈرامے میں کرکٹ کے شوقین ایک لڑکے کو دکھایا گیا ہے جس کا نام ساچن کرمارکر ہے اور جو بھارتی کرکٹ کے ستارے تندولکر کو اپنا آئیڈیل مانتا ہے۔ کرمارکر محلے کے کھلاڑیوں میں ممتاز حیثیت کا حامل ہے اور اس کے ساتھی کھلاڑی اسے تندولکر کے نام سے پکارتے ہیں۔

News image
سچن کرمارکر اس کھیل کا مرکزی کردار ہیں

کرمارکر کا کرکٹ کا جنون اسے باقی دنیا کے معاملات میں دلچسپیی نہیں لینے دیتا۔ لیکن کہانی کے مطابق بعدازاں اسے اپنی غلطی کا احساس ہو جاتا ہے اور وہ جان جاتا ہے کہ ایک مکمل تندولکر ہر انسان میں پوشیدہ ہوتا ہے۔ بعد میں کرمارکر ایک گلاس فیکٹری میں نوکری کر لیتا ہے۔

یہ کھیل ایک مخصوص تھیٹر میں پیش نہیں کیا جا رہا ہے اور اسے چار مرتبہ ممبئی کے چار مختلف تھیٹروں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کھیل کے افتتاحی شو پر ایک ہزار کے قریب افراد آئے تھے۔

برمن اس ڈرامے کو بھارت بھر میں دکھانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے’میں اسے پورے ملک میں دکھانا چاہتا ہوں۔ ہمیں دیگر کھیلوں کے علاوہ طب، انجینئرنگ اور صنعت جیسے شعبوں میں میں بھی تندولکر جیسے کرداروں کی ضرورت ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد