BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 December, 2006, 14:16 GMT 19:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملتان میں انٹرایکٹو تھیٹر میلہ

عفیفہ خالق
ملتان کے تھیٹر میلے کی ڈائریکٹر عفیفہ خالق نےاس میلے کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا
مُلتان کے لوگوں نے دسمبر میں ایک نئی طرز کا تھیٹر دیکھا ہے۔ سٹیج پر کچھ لوگ آکر روزمرہ زندگی کا کوئی مسئلہ ایک مختصر تمثیل کی شکل میں پیش کرتے ہیں اور آخر میں اسکا ایک ممکن حل بھی سامنے آتا ہے۔

لیکن بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی۔ کھیل کا ڈائریکٹر سٹیج پر آکر حاضرین سے دریافت کرتا ہے کہ کیا مسئلے کا یہ حل انھیں قبول ہے۔

اگر حاضرین میں سے کوئی اختلاف کرتا ہے تو اسے سٹیج پر آکر اس کردار کا روپ دھارنے کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ کھیل کو اپنے سوچے ہوئے مختلف انجام کی طرف لے جاسکے۔

’تھیٹر آف دی اوپریسڈ‘ یعنی مظلوموں کا ناٹک، تھیٹر کی تاریخ میں ایک انقلابی قدم ہے۔

اس کا آغاز آج سے چالیس برس پہلے برازیل کے ایک مزدور لیڈر اور تھیٹر ڈائریکٹر آگستو بول نے کیا تھا۔
وہ اسے ’فورم تھیٹر‘ کا نام دیتے تھے اور سمجھتے تھے کہ تھیٹر کا مقصد معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانا ہے۔

ناظرین
انٹرایکٹیو تھیٹر میں تماشائی اور اداکار ایک ہوجاتے ہیں

ظلم کے شکنجے میں پھنسے ہوئے بے زبان عوام جب سٹیج پر ایک تمثیلی صورتِحال کو تبدیل ہوتا دیکھتے تو انھیں احساس ہوتا کہ اصل زندگی میں بھی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

برازیل کے فوجی حکمران اس انقلابی قسم کے ناٹک سے اتنے خائف تھے کہ انھوں نے اس نئے تھیٹر کے بانی آگستو بول کو پہلے توگرفتار کر کے اس پر کافی تشدّد کیا لیکن پھر اسے اپنے لیے ایک مستقل خطرہ سمجھتے ہوئے ملک بدر کر دیا۔

 ظلم کے شکنجے میں پھنسے ہوئے بے زبان عوام جب سٹیج پر ایک تمثیلی صورتِحال کو تبدیل ہوتا دیکھتے ہیں تو انھیں احساس ہوتا کہ اصل زندگی میں بھی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

آگستو نے پندرہ برس تک ارجنٹائن، پرتگال اور فرانس میں جلا وطنی کے دِن گزارے لیکن آخرِکار وہ وطن لوٹ آئے اور مظلوموں کے لئے سٹیج کا کام جاری رکھا۔

آگستو کی تکنیک جلد ہی ’اِنٹرایکِٹیو تھیٹر‘ کے عمومی نام سے دنیا بھر میں مقبول ہوگئی اورلاطینی امریکہ کے ساتھ ساتھ ایشیا اور افریقہ کے عوام نے بھی اسے ہاتھوں ہاتھ لیا اور اپنے مسائل کو پوری طرح سمجھنے اور ان کے حل کی تلاش کےلیے ایک عملی اقدام کے طور پر اسکا استعمال شروع کیا۔

بنگال، تمل ناڈو اور مہاراشٹر میں اِس طرح کا تھیٹر راتوں رات مقبول ہوگیا۔
نیپال کے انقلابی گروپوں نے بھی اس کی پیروی کی اور ہال کی چار دیواری سے نکال کر اسے گلی کوچوں میں لایا گیا۔

بھارتی ریاست پنجاب میں بھی اسکا چلن برسوں پہلے دیکھنے میں آگیا تھا لیکن پاکستان میں اس کا آغاز محمد وسیم نامی ایک نوجوان کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ تھا۔

وسیم احمد
پاکستان میں انٹرایکٹیو تھیٹر کو پھیلانے اورمقبول بنانے کا سہرامحمد وسیم کےسر جاتا ہے
وسیم ایک دوا ساز کمپنی کے نمائندے کے طور پر پاکستان کی ہر چھوٹی بڑی بستی کا دورہ کر چکے تھے اور ’اجوکا تھیٹر‘ میں کچھ وقت گزارنے کے بعد انھیں تھیٹر کی مبادیات کا عِلم بھی ہو چکا تھا۔

لیکن وہ جلد ہی اس نتیجے پر پہنچے کہ ہم اگر معاشرے میں ناٹک کے ذریعے کوئی تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو ہمیں اِنٹرایکٹو یا تفاعلی تھیٹر کا سہارا لینا ہوگا۔
اس تھیٹر کی تکنیک سے مکمل آگاہی کی لگن وسیم کو ’مظلوموں کے ناٹک‘ کی جنم بھومی تک لےگئی جس کے بعد انھوں نے اُن تمام ممالک کا دورہ بھی کیا جہاں آگستو بول نے اپنی جلا وطنی کے دِن گزارے تھے اور اِنٹرایکٹیو تھیٹر کا پیغام گلی گلی پہنچایا تھا۔

امریکہ اور یورپ کے اوّلین دورے سے لوٹتے ہی محمد وسیم نے پاکستان میں اِنٹرایکٹو تھیٹر کی بنیاد ڈالی اور پچھلے چھ برس کے دوران ملک کے طول و عرض میں انھوں نے سینکڑوں گروپ تخلیق کر کے انھیں اِس تفاعلی تھیٹر کی تربیت دی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں اس تھیٹر کے کوئی 500 شو سالانہ منعقد ہوتے ہیں۔

تھیٹر کا ایک منظر
اس بار کئی طرح کےسماجی مسائل پر ناٹک پیش کیے گئے

ملک بھر میں پھیلی ہوئی یہ ناٹک منڈلیاں سال میں ایک مرتبہ کسی بڑے شہر میں اکٹھی ہوکر سال بھر کے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کرتی ہیں اور اہلِ شہر کو بھی اپنی تمثیلی کاوشوں سے متعارف کراتی ہیں۔

لاہور اور کراچی میں کامیاب تجربات کے بعد اس برس یہ تمام تھیٹر گروپ ملتان میں اکٹھے ہوئے جہاں انھوں نے ملک کو درپیش مختلف مسائل پر 9 کھیل پیش کیے۔

اس برس کے موضوعات میں پاک و ہند تعلقات، عورتوں پر گھریلو تشدد ، سندھ میں منچھر جھیل کے مچھیروں کی نقل مکانی، خشک سالی اور سیلاب کے مسائل، اولادِ نرینہ کی حِرص، بیٹی کو جنم دینے والی عورت کی معاشرتی مُشکلات، سرکاری سکولوں میں تعلیم و تدریس کی صورتِ حال اور مذہبی اقلیتوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات شامل تھے۔

حسبِ روایت ہر تمثیل کے بعد ڈائریکٹر محمد وسیم اسٹیج پر آکر حاضرین سے پوچھتے تھے کہ وہ کھیل کے انجام کو منظور کرتے ہیں یا نامنظور۔

نامنظوری کو صورت میں وہ حاضرین کو دعوت دیتے تھے کہ سٹیج پر آکر کسی کردار کا روپ دھاریں اور جو کچھ سٹیج پر نہیں ہوا، وہ کر دکھائیں۔

طالب علموں، وکیلوں، سرکاری عہدے داروں اور سوشل ورکروں کے علاوہ گھریلو خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی ملتان کی آرٹس کونسل میں منعقد ہونے والا یہ تھیٹر میلہ دیکھا اور مقدور بھر اس میں حصّہ بھی لیا۔

اسی بارے میں
بچوں کا کھیل ’بارڈر بارڈر‘
14 September, 2004 | فن فنکار
پاٹے خان دلی میں
14 January, 2005 | فن فنکار
’ویراں ہے میکدہ‘
22 April, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد