BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 March, 2007, 15:13 GMT 20:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ ڈائری: شکیرا کا بخار، کنگ کا اعزاز

رقاصہ شکیرا
شکیرا ان دنوں ممبئی میں موجود ہیں جہاں وہ موسیقی کے شائقین کو محظوظ کریں گی
شکیرا کا بخار
پورا ممبئی شکیرا کے بخار میں مبتلا ہے۔ ہزاروں ٹکٹ بک ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر شائقین سنسنی خیز گلوکارہ کی آواز نہیں بلکہ ان کی ادائیں دیکھنے کے لیے دیوانے ہوئے جا رہے ہیں نہ صرف پوپ میوزک کے دیوانے، ہائی سوسائٹی کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ بھی شکیرا کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہے۔

کنگ سائز اعزاز
آہا ۔۔ آخر کار وہ دن آ ہی گیا جب کنگ خان لندن میں مادام تساؤ میوزیم میں ہالی وڈ اداکاروں بریڈ پٹ، روبی ولیمز اور وین رونی کے درمیان مسکراتے نظر آئیں گے۔ لیکن تین اپریل کو اس مجسمہ کی نقاب کشائی بھی تو خان ہی کریں گے اور تو اور اب ان پر پینتالیس منٹ کی فلم بھی بنی ہے جو ان کی پوری زندگی کا احاطہ کرے گی۔ اسے کہتے ہیں کنگ سائز اعزاز۔

نشاء کا غم
آپ نشا کوٹھاری نہیں جانتے، ارے وہی جنہوں نے رامو کی فلم جیمس میں ہیروئن کا کام کیا تھا۔ انہیں غم ہے کہ اب رامو ان کے بجائے جیا خان (نی شبد) کو زیادہ پروموٹ کر رہے ہیں۔ اب نشاء کو کون سمجھائے کہ یہی بالی وڈ دنیا ہے۔ پھر بے بی رامو نے کسی اور کے بجائے کبھی آپ کو بھی تو پروموٹ کیا تھا اس پر آپ کا کیا کہنا ہے۔

کرینہ کپور ایک اور آئٹم نمبر میں نظر آئیں گی

بوبو کا آئٹم رقص
بو بو (کرینہ کپور) اب آئٹم گرلز کی چھٹی کرنے پر تلی ہیں۔ ایک سال آرام کرنے کے بعد بوبو جب کیمرے کے سامنے آئٹم کرنے پہنچیں تو لوگوں کے ہوش اڑ گئے۔ اب ڈان کے بعد ایک اور آئٹم نمبر کیوں؟ بوبو کا کہنا ہے کہ جب لولی سنگھ جیسے دوست کہتے ہیں تو انکار نہیں کیا جاتا۔۔۔بے بی ابھی تو آپ کی اداکاری نکھرنے لگی ہے اور ایسے وقت میں فلمیں چھوڑ کر آئٹم نمبر! ذرا سوچ سمجھ کر قدم بڑھائیے۔

قطرینہ کا بھولا پن
ہر روز شوٹنگ کے بعد اداکاروں کووہ تمام سامان واپس کرنا ہوتا ہے جسے وہ پہن کر شوٹنگ کرتے ہیں۔ لیکن سنا ہے کہ قطرینہ نے تو ’نمستے لندن‘ کی شوٹنگ کے بعد سترہ ہزار پونڈز میں خریدے گئے تمام کپڑے فلمساز وپل شاہ کو واپس ہی نہیں کیے۔ پوچھے جانے پر قطرینہ نے انتہائی بھولے پن سے کہا کہ وہ کپڑے انہوں نے لندن سے خود خریدے تھے ( بے شک فلمساز کے پیسوں سے) انہوں نے اتنی محنت کی تو کیا وہ یہ کپڑے نہیں رکھ سکتیں؟

جب ایب کنگ خان سے ملے
فلم سٹی میں کنگ خان اپنی ہوم پروڈکشن فلم ’اوم شانتی اوم‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے، اچانک سیٹ پر ایب ( ابھیشیک بچن) پہنچ گئے۔ سب سکتے میں۔ کیوں؟ ارے بھئی کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ کنگ اور شہنشاہ کے درمیان اگر جنگ چل رہی ہو تو ان کا بیٹا ملاقات کے لیے آ سکتا ہے۔ پتہ چلا ایب بھی فلم سٹی میں ہی ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے آئے تھے اور انہیں پتہ چلا کہ فرح خان اور کنگ خان کی پوری ٹیم وہاں موجود ہے تو وہ بھی وہیں پہنچ گئے۔ خیر چھوڑیے یہ بتایے کہ دونوں کے درمیان کیا بات ہوئی ہوگی؟ نہیں پتہ۔ جی نہیں وہ جو آپ سوچ رہے ہیں، وہ غلط ہے۔ اب ایب کنگ خان کی فلم میں بطور مہمان اداکار کام کریں گے۔

سلمان خان رحم دل ہونے کے ساتھ ضدی بھی ہیں، یہ بہت کم لوگوں کو پتہ ہے

سلو بھیا کی ضد
سلو بھیا رحم دل ہیں۔ سلو بھیا کا غصہ خراب ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سلو بھیا کی ضد کے قصے سنے ہیں، نہیں نا! چلیے ہم سناتے ہیں۔ سلو بھیا یش راج فلمز سٹوڈیو میں فلم پارٹنر کی شوٹنگ کے لیے پہنچے۔ ظاہر ہے وہ اپنی وینٹی وین
میں تھے۔ سٹوڈیو قانون کے مطابق کسی بھی اداکار کی کار کو اندر سٹوڈیو میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ گیٹ پر واچ مین نے روک لیا۔ سلو بھیا نے پہلے سمجھایا کہ وہ وینٹی وین کے بغیر شوٹنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے میک اپ مین اور ان کا دیگر سامان اندر ہے۔ دراصل ایک راز کی بات بتائیں، سلو بھیا فلم سٹوڈیو میں بنے باتھ روم کے بجائے وین کا استعمال کرتے ہیں۔ واچ مین جب نہیں مانا تو سلو نے بھی شوٹنگ کرنے سے منع کر دیا۔ معاملہ بگڑتے دیکھ واچ مین نے آدتیہ چوپڑہ کو فون کیا۔ اور پھر کیا ہوا؟ انہوں نے سلو کی وین کو اندر لے جانے کی اجازت دے دی۔ اس خبر کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس سے پہلے بگ بی اور کنگ خان کو بھی سٹوڈیو میں وین لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔۔۔۔
ایش اب زیادہ وقت اپنی ساس جیا بچن کے ساتھ گزارتی ہیں

ایش کی مصروفیت
ہماری ڈائری بگ بی اور ایش کے بغیر مکمل کیسے ہو سکتی ہے۔ جیا نے اپنی سالگرہ پر بگ بی کو مدعو کیا۔ بگ بی تو نہیں پہنچے لیکن انہوں نے بڑا سا گلدستہ ایک پیغام کے ساتھ بھیج دیا۔پیغام تھا: ’میں کس طرح آسکتا ہوں میں اس وقت اپنی ونٹیج کار کی حفاظت کر رہا ہوں‘، دراصل جیا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بگ بی کی ونٹیج کار کی شیدائی ہیں۔ آج کل ایش جب بھی ممبئی میں ہوتی ہیں وہ ’جلسہ‘ پہنچ جاتی ہیں اور اپنی ہونے والی ساس جیا بچن کے ساتھ زیادہ تر وقت گزارتی ہیں۔ سنا ہے اب ناراض جیا نے دل سے ایش کو اپنا لیا ہے۔

تنو بیہوش
تنو شری دتہ فوٹو شوٹ کے دوران بیہوش ہو کر گر پڑیں۔ ارے بابا! صحیح خبر ہے اب جب ’خوبصورت‘ دکھائی دینے کے لیے ہیروئن کھانا ہی نہیں کھائیں گی تو یہی ہونا ہے، ناں! ہم نے تو سنا ہے کہ ہالی وڈ کی ایک ہیروئن جس کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔ ان کی شادی کا گاؤن ایسا تھا کہ اس میں ان کی کمر نہیں سما رہی تھی۔ بس کیا تھا، انہوں نے شام چار بجے کے بعد سے دوسرے دن تک کھانا پینا بند کر دیا تھا۔۔۔ ۔۔۔ہمیں آپ سے ہمدردی ہے۔

عدنان کا نیا البم
اپنے عدنان سمیع کا اگر آپ نیا روپ دیکھ لیں تو آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے کہاں وہ گوشت کا پہاڑ اور کہاں یہ فٹ اور ہینڈسم عدنان۔ خیر یانا گپتا ان کے نئے البم میں ان کے ساتھ ہیں اور وہ بھی اس طرح کہ انہوں نے عدنان سے اس البم میں کام کرنے کے لیے ایک پیسہ نہیں لیا۔ ویسے آپ سے ایک بات کہیں عدنان شروع سے ہی مقبول رہے ہیں۔ اب ان کے اس نئے روپ کے ساتھ تو حسیناؤں میں ان کی مقبولیت بڑھ گئی ہے۔ ہم مذاق نہیں کر رہے ہیں۔ ان کی البم میں ہمیشہ بالی وڈ کی ٹاپ کی حسیناؤں نے کام کیا ہے جن میں رانی مکھرجی سرفہرست ہیں۔ واہ جی عدنان۔۔۔۔۔بہت خوب۔

اکشے کی قینچی
اکشے کمار اور قینچی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ بالی وڈ میں مشہور ہے کہ اکشے جس فلم میں بھی کام کرتے ہیں وہ اس میں اپنے ساتھ اداکاروں کا رول کاٹنے میں ماہر ہیں۔ فلم ’نمستے لندن‘ میں وہ اور اوپین پٹیل ساتھ میں ہیں۔ لیکن سنا ہے کہ فلم کے بعد دونوں میں رنجشیں بڑھ گئی ہیں۔ بات وہی پرانی اکشے اس سے انکار کرتے ہیں لیکن پھر کیا وجہ تھی کہ فلم کی تشہیرکے لیے دی گئی پارٹی میں اوپین پٹیل موجود نہیں تھے۔۔۔۔

قطرینہ اور سیف علی خان فلم ’ریس‘ میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں

قطرینہ کا نیا ساتھی
گھبرائیے مت قطرینہ نے سلو بھیا کو چھوڑ کر کسی اور کو اپنا ساتھی نہیں چنا ہے بلکہ انہیں شطرنج کھیلنے کے لیے ایک اچھا ساتھی مل گیا ہے اور وہ کوئی اور نہیں اپنے چھوٹے نواب یعنی سیف علی خان ہیں۔ قطرینہ اور سیف فلم
’ریس‘ میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ قطرینہ کو شکایت ہے کہ بالی وڈ میں کوئی بھی اداکار (اب تک انہوں نے جن کے ساتھ کام کیا ہے)، شطرنج کھیلنا نہیں جانتا لیکن سیف ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔ کہاں جی! سیف اگر اچھے کھلاڑی ہوتے تو کیا ان کا دل یوں ٹوٹتا۔۔۔

میرا کی پریشانی
میرا نائر کی فلم ہو اور رندیپ ہودا جیسے اداکار کام کرنے سے انکار کریں؟ نہیں یقین آتا نا! ہمیں بھی نہیں آیا لیکن پتہ چلا کہ نائر ایڈز پر ایک مختصر فلم بنا رہی ہیں اور اس میں انہیں ایک ہم جنس پرست اداکار کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہودا سے بات کی لیکن ہودا نے منع کر دیا۔ اس سے پہلے کئی اور ستاروں نے ہچکچاہٹ ظاہر کی۔ نائر کہتی ہیں جب فنکار ہی اس طرح کی سوچ رکھتے ہیں تو بالی وڈ میں فلمیں بولڈ موضوع پر کس طرح بنیں گی۔۔۔ہاں میرا آپ کی بات صد فیصد صحیح لگتی ہے۔

امیشا کی تندرستی کا راز
امیشا پٹیل کی تندرستی کا راز؟ چٹپٹے فرسان یعنی ویفرز، تلے ہوئے مصالحہ دار مونگ اور چنے کی دال وغیرہ وغیرہ۔ جی ہاں! امیشا شوٹنگ کے دوران جب یہ سب کھانے لگتیں تو لوگ حیران ہو جاتے کیونکہ بالی وڈ ہیروئن یعنی بغیر تیل اور مصالحہ کے کھانے اور وہ بھی ایک وقت۔ اب سیٹ پر موجود دیگر ہیروئن امیشا سے ان کے فٹ رہنے کے گر سیکھنا چاہتی ہیں۔

بالی وڈ ڈائری
ورلڈ کپ، خان کی لنگی اور رتیک کی چاہت
ایشوریہ راۓبالی وڈ ڈائری
ایشوریہ اوررتیک کے 'کس، پر کیس
بالی وڈ ڈائری
ایشوریہ رائے نئی امراؤ جان ادا
بالی وڈ ڈائری
بپاشا کے نخرے، سنجو کی شادی، ملکہ کی بکنی
بالی وڈ ڈائری
کیٹ فائٹ نہیں ہیلو اور سوہا علی کی حسرت
امیتابھ اور رام گوپال ورمابالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور شاہ رخ خان میں مقابلہ
اسی بارے میں
جیجا سے رومانس نہیں!
22 May, 2006 | انڈیا
بالی وڈ ڈائری
04 December, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد