BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 March, 2007, 10:18 GMT 15:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ ڈائری: خان کی لنگی، رتیک کی چاہت

شاہ رخ خان
کون بنے گا کروڑ پتی‘ کو کنگ خان نے اپنی پُرمزاح طبعیت سے دلچسپ بنا دیا ہے
’میں پٹھان ہوں‘
ہم نے سنا تھا کہ پٹھان گرم مزاج ہوتے ہیں اور کنگ خان بھی ایک پٹھان ہیں لیکن ہم میں سے کسی نے بھی شاید کبھی کنگ خان کا غصہ نہیں دیکھا ہو گا۔ قصہ یہ ہے کہ خان نے ایک ایوارڈ پروگرام میں کسی سیاسی رہنما کے بارے میں مذاقاً کچھ جملے کہے۔ اس پارٹی کے ورکرز باندرہ میں واقع خان کے بنگلہ ’منت‘ پر مظاہرہ کرنے پہنچ گئے۔

گھر میں ان کی چھ سالہ بیٹی موجود تھی وہ یہ ہنگامہ دیکھ کر رونے لگی اور اس نے اپنے پاپا کو فون پر روتے ہوئے بتایا۔ بس کیا تھا خان شوٹنگ چھوڑ کر گھر پہنچے لیکن مظاہرین جا چکے تھے۔ خان نے میڈیا میں انہیں چیلنج کیا کہ انہوں نے ان کی بیٹی کو رلانے کی ہمت کیسے کی۔ ’میں ایک پٹھان ہوں اور اپنے خاندان کی حفاظت کرنا جانتا ہوں جس طرح انہوں نے میری بچی کو رُلایا ہے اگر اس وقت وہ ( مظاہرین ) وہاں موجود ہوتے تو دیکھتے کہ وہ کس طرح روتے‘۔ اسے کہتے ہیں اصلی ہیرو ۔۔۔نہیں اصلی پٹھان۔

ابھیشیک کی شادی
لیجیے اب ایک اور تاریخ۔۔ آخر یہ تاریخ پر تاریخ کب ختم ہو گی۔ ہاں یہ مکالمہ فلم ’دامنی‘ کا ہے لیکن ابھیشیک کی شادی کے معاملہ میں بالکل فٹ ہے۔ پہلے تاریخ تھی انیس مارچ پھر کہا جا رہا ہے اپریل میں شادی ہو گی۔ پہلے کہا گیا شادی اُومید پیلیس میں ہو گی۔ اب کہا جارہا ہے کہ نہ اومید پیلس نہ جودھپور بلکہ ان کے اپنے بنگلہ ’پرتیکشا‘ میں۔ بھئی ہم اب کچھ نہیں کہیں گے۔ اب تو بس تاریخ طے ہونے کے بعد ہی آپ کو بتائیں گے ورنہ آپ بھی ہمیں کہیں گے ’چل جھوٹی‘۔

ایشوریا اور ابھیشیک کی شادی کی تاریخ آگے بڑھتی جا رہی ہے

ورلڈ کپ کا بخار
اپنے سلو بھیا بھی من موجی ہیں۔ ورلڈ کپ کا بخار ان پر بھی ہے اور اسی لیے انہوں نے فلم ’ہیلو‘ کے سیٹ پر ٹی وی اور ڈش اینٹینا لگانے کا مطالبہ کیا۔ اب ہر شاٹ دینے کے بعد دوست احباب کے ساتھ کرکٹ کا مزہ لیتے ہیں۔ ادھر اجے دیوگن بھی پیچھے نہیں لیکن فرق اتنا ہے کہ وہ سلو بھیا کی طرح محفلیں نہیں جماتے۔ اس لیے انہوں نے اپنی وینٹی وین میں ہی ٹی وی لگا لیا ہے اور شوٹنگ میں وقفہ کے دوران میچ دیکھتے رہتے ہیں۔

دھوکہ
فلم ’سرحد پار‘ کے ہدایت کار بیچارے کہتے پھر رہے ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کے کچھ اہم مناظر فلمانے تھے جس کے بغیر فلم ادھوری اور بے معنی لگتی ہے لیکن فلمساز نے انہیں اس کا موقع نہیں دیا اور فلم کو نمائش کے لیے پیش کر دیا۔ اب پتہ نہیں یہ فلم کی ناکامی کے بعد کا بیان ہے یا۔۔۔

چائنا ٹاؤن کے بعد اوپین پٹیل اب ’شاکا لاکا بوم بوم‘ میں نظر آئیں گے

خود اپنی شہرت
اوپین پٹیل کو شکایت ہے کہ فلم ’شاکا لاکا بوم بوم‘ میں ان کا رول بوبی دیول سے کم نہیں ہے لیکن اب کیا کریں کوئی فلم کی پبلسٹی میں انہیں برابر شہرت نہیں دیتا۔ فلم کے پوسٹرز پر صرف بوبی دیول ہی چھائے ہوئے ہیں۔ بس کیا تھا پٹیل نے ایک نادر طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ انہوں نے خود اپنے طور پر فلم کے پوسٹرز چھپوائے اور جوہو علاقے میں لگوائے۔ یہ اچھا طریقہ ہے ہمیں تو لگتا ہے کہ اب ہر دل جلا سٹار اسی روش پر عمل کرے گا۔

سونو کی انا
گلوکار سونو نگم مئی میں برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا جیسے ممالک میں اٹھارہ شو کرنے والے تھے۔ لیکن اچانک انہوں نے یہ شو کرنے سے انکار کر دیا۔ وجہ؟ وہ کہتے ہیں کہ ان کا اپنا ایک برانڈ نام ہے اور انہیں لگتا تھا کہ یہ شو ان کے نام پر کیا جارا ہے لیکن اس شو میں آشا بھونسلے بھی شریک ہو رہی ہیں تو پھر وہ کیسے شریک ہو سکتے ہیں۔۔۔

سلو کا شیرا
بری خبر ہے۔ سلو بھیا کا ذاتی باڈی گارڈ اور ان کا ہم راز دوست شیرا اب ان سے الگ ہو گیا ہے۔ سلو بھیا نے ہی انہیں کام سے ہٹا دیا لیکن شیرا ہے کہ یہ بات ماننے کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔ سنا جا رہا ہے کہ شراب کے دو پیگ پینے کے بعد شیرا سب کچھ سب کے سامنے اگل دیتا تھا بس اس کی اسی عادت نے سلو کو اسے کام سے نکالنے پر مجبور کر دیا۔۔۔

رتیک کی چاہت
رتیک روشن آج کل اپنی ہر فلم میں کام کے لیے صرف ایک ہی ہیروئین کی سفارش کرتے ہیں اور وہ ہے پرینکا چوپڑہ۔ رتو بابا یہ سفارش کیوں کیا پرینکا کا کام اتنا اچھا ہوتا ہے یا۔۔۔اب ہر بات تو بولی نہیں جاتی نا کچھ آپ بھی سمجھا کیجیے۔اب آپ کیا سمجھ رہے ہیں یہ آپ کی صوابدید پر ہے۔۔۔

کوریوگرافر فرح خان شکیرا کو انڈین رقص سکھا چکی ہیں

شکیرا ممبئی میں
اطالوی گلوکارہ اور رقاصہ شکیرا کی دھنوں پر اب ممبئی رقص کرے گا۔ شکیرا تئیس مارچ کو ممبئی آنے والی ہیں۔ کوریوگرافر فرح خان جو شکیرا کو انڈین رقص سکھا چکی ہیں، انہیں اپنے دوست شاہ رخ خان کے بنگلہ میں مدعو کریں گی۔ دیکھتے ہیں کون کس کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔۔۔!

کنگ خان کی لنگی
جب سے کنگ خان ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ شو کر رہے ہیں روز کوئی نہ کوئی لطیفہ ہوتا ہے۔ہاٹ سیٹ پر ان کے سامنے کیرلا کے مہمان تھے۔ وہ اپنے روایتی انداز میں لنگی پہن کر آئے تھے۔ انہوں نے خان کو بطور تحفہ لنگی پیش کی۔ بس کیا تھا خان صاحب اسے سنبھال کر رکھنے کے بجائے سیٹ پر پہن کر آگئے۔ اس کے بعد سیٹ پر جو قہقہے چھوٹے وہ کہنے کی ضرورت نہیں۔ اتنے سنجیدہ ماحول کو ہلکا پھلکا بنادینا کنگ خان کے بس میں ہی ہے۔

پریہ کی ڈانٹ
فلم ’دھول‘ کا سیٹ لگا تھا۔ ہیروئن تنو شیردتہ اپنی میک اپ وین میں دو گھنٹہ سے میک اپ کر رہی تھیں۔ فلم کا پہلا شاٹ تھا اور تنو چاہتی تھیں کہ پریہ درشن پر ان کا پہلا تاثر اچھا رہے۔ تیار ہو کر دتہ سیٹ پر پہنچیں اور انتظار تھا کہ درشن انہیں دیکھ کر تعریف کرتے کہ درشن سب کے سامنے چیخنے لگے۔ دتہ کو انہوں نے ڈانٹا کہ یہ کیا ہے، اتنا میک اپ کس نے لگانے کے لیے کہا جاؤ اور اسے صاف کر کے آؤ۔ دتہ کے سارے سپنے ٹوٹ گئے اور دو گھنٹوں کا میک اپ پندرہ منٹ میں صاف ہو گیا۔

جیا خان کی پریشانی
فلم ’نی شبد‘ کی جیا خان آج کل بہت پریشان ہیں۔ اس لیے نہیں کہ انہیں شادی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں بلکہ اس لیے کہ دنیا کے مختلف حصوں سے انہیں جو پیغامات مل رہے ہیں اس میں کہا جا رہا ہے کہ جب وہ ساٹھ سال کے بوڑھے کے ساتھ پیار کر سکتی ہیں تو پھر ان میں کیا برائی ہے۔اب جیا اپنا فون نمبر اور ای میل ایڈرس بدلنے پر غور کر رہی ہیں۔

قطرینہ کا لاکٹ
ہر فلم سٹار اپنے گلے میں یا جسم پر کوئی ایسا زیور پہنتا ہے جسے وہ اپنے لیے لکی سمجھتا ہے۔ اپنے سلو بھیا کی مثال لے لیجئے۔ ان کے ہاتھ میں ایک بریسلیٹ ہے جسے وہ کبھی نہیں اتارتے۔ اب ان کی گرل فرینڈ قطرینہ کیف نے اپنے گلے میں ایک لاکٹ پہننا شروع کر دیا ہے جس پر اردو میں اللہ لکھا ہےاور یہ لاکٹ ہیروں سے جڑا ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ قطرینہ کے لیے یہ لاکٹ لکی ثابت ہو۔

ودیا بالن اور اکشے کمار ایک ساتھ فلم ’ہے بی بی‘ میں کام کر رہے ہیں

ودیا کا بدلہ
اکشے کمار سیٹ پر لوگوں کو پریشان کرنے اور ہنسی مذاق کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی آنے والی فلم میں ان کے ساتھ ودیا بالن بھی ہیں۔ اکشے ودیا کو چھیڑنے اور پریشان کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تھے۔ آخر ایک روز ودیا نے بدلہ لینے کی ٹھان ہی لی۔ انہوں نے ایک رات اکشے کے کمرے میں کئی جگہ چھپا کر کئی الارم کلارک رکھے جس پر صبح چار بجے کا وقت رکھا لیکن یہ کیا کہ کوئی ہنگامہ نہیں ہوا۔ ودیا ایک بار لوگوں کی ہنسی کا موضوع بن گئیں کیونکہ اس رات اکشے ہوٹل کے کمرے میں ہی نہیں گئے وہ پوری رات ڈسکو میں تھے۔

سمیرا کے باڈی گارڈز
آج کل جاگرز پارک میں ہم نے دو موٹے باڈی گارڈز کو جاگنگ کرتے دیکھا وہ ہانپ رہے تھے۔ پتہ چلا وہ سمیرا ریڈی کی حفاظت پر مامور ہیں اور سمیرا روز دو گھنٹے دوڑتی ہیں۔ بیچارے۔۔۔۔

زویا کی قسمت
جاوید اختر کی بیٹی اور فرحان کی بہن زویا اختر کی فلم ’قسمت ٹاکیز‘ ہے کہ کسی طرح کام شروع ہی نہیں ہو رہا ہے۔ اختر نے پہلے رتیک کو ہیرو کے طور پر لیا اور ہیروئن کے لیے کرینہ کپور اور پرینکا چوپڑہ لیکن رتیک اور کرینہ میں آج کل ان بن ہے۔ پرینکا اور کرینہ بھی ایک دوسرے سے بات نہیں کرتی ہیں۔

امیتابھ اور رام گوپال ورمابالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور شاہ رخ خان میں مقابلہ
دلی ڈائری
تاج محل، بابری مسجد اور طاقتور خواتین
بالی وڈ ڈائری
ایشوریہ رائے نئی امراؤ جان ادا
بالی وڈ اور بوسہ
بالی وڈ ہیروئن بوسہ دینے سے کترانے لگیں
بالی وڈ صنعت
غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیئے ہاٹ پراپرٹی
ایشوریہ راۓبالی وڈ ڈائری
ایشوریہ اوررتیک کے 'کس، پر کیس
اسی بارے میں
بالی وڈ ڈائری
04 December, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد