BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 October, 2006, 09:15 GMT 14:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ: سرمایہ کاروں کیلئے ہاٹ پراپرٹی

ملک میں ہر سال 30 ملین افراد مڈل کلاس میں شامل ہوجاتے ہیں
اگرچہ انڈیا اتنا بڑا ملک ہے کہ کاروباری حلقوں کے لیئے کسی چیلنج سے کم نہیں لیکن غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیئے یہ اپنی جرافیائی اہمیت کی وجہ سے باعث کشش ہے۔

ملک کی ذرائع ابلاغ اور انٹرٹینمنٹ کی صنعت کے 550 ملین صارفین ہیں چنانچہ اسے نظر انداز کرنا ناممکن ہے۔ اسی لیئے اس وقت انڈیا میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بہتات ہے۔

کانل داس گپتا سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلیویژن انڈیا کے سربراہ ہیں۔ یہ ادارہ بھی امریکی کمپنی سونی پکچرز اور انڈین سرمایہ کاروں کا مشترکہ کاروباری پراجیکٹ ہے۔

گپتا نے حال ہی میں لندن میں کامن ویلتھ بزنس کونسل کی ایک کانفرنس میں شرکت کی ہے۔ وہ creative industry یا تخلیقی صنعت میں انڈیا کے مستقبل کے بارے میں نہایت پر امید ہیں۔

صرف کرکٹ کی کوریج ہی کے لیئے براڈکاسٹر انڈیا کو بھاری رقوم ادا کررہے ہیں۔

کرکٹ
صرف کرکٹ کی کوریج ہی کے لیئے براڈکاسٹر بھاری رقوم ادا کررہے ہیں

ملک کی ٹی وی، ریڈیو، پبلشنگ، میوزک اور اشتہارات کی صنعت کی مارکیٹ 353 ارب روپے پر مشتمل ہے۔

بین الاقوامی ماہرین کے مطابق اگلے پانچ سال کے دوران یہ انڈسٹری سالانہ 24 فیصد کے لحاظ سے پھیلے گی۔ اگر ایسا ہوا تو 2010 تک اس کی مالیت 19 ارب ڈالر تک جاپہنچے گی۔

کہا جاتا ہے کہ اس صنعت کی نمو ملک کی تمام معیشت کی نمو سے زیادہ تیز رفتار ہوگی۔ معیشت کی نمو کی رفتار کے باعث ملک کے ذرائع ابلاغ میں بڑے تغیر رو تبدل محسوس کیئے جاسکتے ہیں۔

انڈیا اب دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے۔ ملک میں ہر سال 30 ملین افراد مڈل کلاس میں شامل ہوجاتے ہیں۔

ملک میں اشتہارات کی صنعت دیگر ایشیائی ممالک مشمول چین سے سستی ہے۔ انڈیا میں کل 12000 سینما اور 20 ایف ایم ریڈیو سٹیشن ہیں جن کے تیزی سے پھیلنے کے واضح امکانات ہیں۔

ٹی وی ڈسٹری بیوشن میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حصہ 49 فیصد ہے جبکہ ریڈیو سٹیشن میں ان کا حصہ 20 فیصد، جبکہ 26 فیصد حصہ نیوز ٹی وی چینلز میں ہے۔

فلم
یورپ میں بالی وڈ انڈسٹری بہت مقبول ہے

اس مارکیٹ کے بڑھنے کے امکانات بھی واضح ہیں۔

انڈیا کے ذرائع ابلاغ کا مستقبل اگرچہ بہت روشن ہیں لیکن ہمسایہ ملک چین کی پھیلتی معیشت کے اس پر اثر انداز ہونے کے امکانات بھی ہیں جہاں تعلیم کی شرح سو فیصد ہے۔

اینٹرٹینمنٹ نیٹ ورک انڈیا کے سربراہ اے پی پریگی کا کہنا ہے کہ وہ چین کی معیشت کی نمو سے بے انتہا متاثر ہیں۔ ’اور ہم اگلے 10 سے 20 سال میں چین کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں‘۔

یورپ میں بالی وڈ انڈسٹری بہت مقبول ہے۔ بالی وڈ کی انٹرنیشنل ڈسٹری بیوشن فرم ایروس انٹرنیشنل ہے جوکہ دنیا کی سب سے بڑی ڈسٹری بیوٹر کمپنی ہے۔

ادارے کے پاس بالی وڈ کی 1300 مشہور ترین فلموں کے جملہ حقوق ہیں۔ ادارہ بالی وڈ میں سرمایہ کاری میں توسیع کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسی بارے میں
۔۔۔کچھ تو اِدھر بھی
14 October, 2006 | فن فنکار
جولی کا جادو، دولہا کی تلاش
17 October, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد