100 پاکستانی کمپنیاں امرتسر میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لگ بھگ ایک سو پاکستانی کمپنیاں امرتسر میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کریں گیں۔ یہ تجارتی نمائش دسمبر میں منعقد ہوگی۔ ہندوستان اور پاکستان کے تجارتی اداروں کی یہ نمائش شمالی ریاست پنجاب کی حکومت اور پی ایچ ڈی چیمبر آف کمرس اینڈ انِڈسٹری کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی جارہی ہے۔ اس نمائش کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینا ہے۔ حال ہی میں پاکستانی حکومت نے اپنے تاجروں کو ہندوستان سے گوشت اور سبزیاں درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔ دونوں ملکوں کے تاجر اپنی حکومتوں سے رعایت کا مطالبہ کرتے رہے ہیں تاکہ زمینی راستوں سے اشیاء کی ترسیل آسان ہوسکے۔ ایک باضابطہ تجارتی معاہدے کے تحت گزشتہ ستمبر میں پاکستان نے سینکڑوں بکریاں ہندوستان سے خریدی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||