BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 October, 2006, 08:15 GMT 13:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جولی کا جادو، دولہا کی تلاش

جان من
جان من کی تشہیر کے لیئے فلمساز ساجد نڈیاڈ والا نےمیریٹ میں پارٹی رکھی۔
سلو بھیا کی فراخدلی یا۔۔۔۔
اس ہفتہ بالی وڈ کے دونوں خانوں میں زبردست مقابلہ ہے۔ سلمان خان کی فلم ’جان من‘ کے ساتھ ہی شاہ رخ کی ’ڈان‘ نمائش کے لئے پیش ہو رہی ہے۔ فلم جان من کی تشہیر کے لیئے فلمساز ساجد نڈیاڈ والا نے شہر کے مشہور فائیو سٹار ہوٹل جے ڈبلیو میریٹ میں پارٹی رکھی۔ نو بجے کا وقت تھا اور رات کے گیارہ بج چکے تھے لیکن بھئی یہ سلو بھیا کی پارٹی تھی اس لیئے میڈیا انتظار کرتا رہا۔ ساتھ ہی سب دعا بھی کر رہے تھے کہ سلو بھیا کا موڈ اچھا رہے کیونکہ میڈیا جانتا ہے کہ اگر سلو بھیا دیر سے بھی آئے تو کیا ہوا موڈ اچھا ہوا تو پھر سلو بھیا کے منہ سے لطیفے اور ہنسی کے فوارے چھوٹتے ہیں اور ماحول خوشگوار ہو جاتا ہے۔ اللہ اللہ کر کے سلو بھیا آئے۔ وہ خوشگورا موڈ میں بھی تھے لیکن یہ کیا کہ انہوں نے پارٹی میں جان من اور اپنے کردار کے بجائے شاہ رخ کی فلم ڈان اور ان کی اداکاری کی تعریف شروع کر دی۔ ساجد بیچارے ہکا بکا دیکھنے لگے۔ اب آپ اسے سلو بھیا کی فراخدلی کہیں گے یا ۔۔۔۔۔۔۔

اور جب ایشوریہ کو ڈانٹ پڑی
ایسا نہیں ہے کہ حسینوں کے ناز نخرے ہی اٹھائے جاتے ہیں اور انہیں ڈانٹ ڈپٹ نہیں ہوتی۔ اب ایشوریہ کو لے لیجیئے۔ دنیا چاہے ان کے حسن کے جادو میں کھوئی ہو اور ابھیشیک ان کی زلفوں کے اسیر ہوں لیکن جیا بچن نے ایش کو اس بری طرح ڈانٹا کہ وہ روندھی ہو گئیں۔ نہیں بھئی ابھیشیک کے ساتھ گھومنے پھرنے پر نہیں بلکہ ایش کے دیر سے آنے پر۔

دراصل جیا نے ایش کو گھر پر کھانے پرمدعو کیا تھا ۔جیا وقت کی بہت پابند ہیں اب ایش چند منٹ نہیں دو گھنٹے تاخیر سے پہنچیں اور پھر کیا تھا جیا جی کو منانے میں ایش کے پسینے چھوٹ گئے۔

ابھیشیک ایش کی زلفوں کے اسیر

جولی کا جادو
جب سے انجیلینا جولی پونے میں ہیں روز ایک نئی واردات۔ صحافی اور فوٹو گرافرز جولی کی ایک تصویر لینے کے چکر میں ایک تو دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اوپر سے انہیں جولی کے باڈی گارڈز کا غصہ بلکہ ان کی دھمکیاں سہنی پڑ رہی ہیں۔ کچھ دن پہلے جولی کے ایک باڈی گارڈ نے برطانیہ کے ایک فوٹوگرافرکا گلہ پکڑ لیا تھا تو اب ایک نے پونے کے ہی فوٹوگرافر پر مبینہ طور پر پستول تان لی۔

اب آگے سنیئے بالی وڈ اداکار عرفان خان اور محمد علی ( جو اس وقت لندن میں سکونت اختیار کر چکے ہیں اور فلم اے مائٹی ہارٹ کے اداکار ہیں ) کو فلم کے پروڈیوسرز نے میڈیا سے بات کرنے سے سختی سے منع کیا ہے۔ اب کوئی ہمیں بتائے کہ ہالی وڈ کا میڈیا آخر اپنے سٹارز کے یہ نخرے کیسے جھیلتا ہے؟

ابھیشیک بنے Gay Icon
ابھیشیک بچن کو شہر کے ہم جنس پرستوں نے اپنا ماڈل سمجھ لیا ہے۔ جان ابراہام جو کبھی ان کی نظروں میں سب سے اچھے تھے اب وہ دوسرے نمبر پر ہیں اور سلو بھیا کا نمبر چوتھا ہے۔ جب ایب کو بتایا گیا تو ان کا چہرہ سرخ ہو گیا اب پتہ نہیں ایش کو کیسا لگے۔

مرچیوں کی سیج
سرخ مرچیوں کی سیج ، کیا یہ آپ کو رومانٹک لگتا ہے ؟ پتہ نہیں لگتا ہے کہ فلمسازوں کا ٹیسٹ کچھ بدل گیا ہے۔ کمالستان اسٹوڈیو میں فلم ’اپنا سپنا منی منی‘ کی شوٹنگ تھی اور ہیرو شری یش تلپڑے کے ساتھ ہیروئین ریاسین کا سرخ مرچیوں کے ڈھیر پر ایک منظر فلمایا جانا تھا۔ ریا کہتی ہیں تیز دھوپ اور اس پر سرخ مرچیاں، شاٹ او کے نہیں ہوا اور کئی ری ٹیک ہوئے جس کے وجہ سے پورا بدن جل رہا تھا حتی کہ یونٹ کے ممبران اپنے ہاتھوں سے ان کے بدن پر برف مل رہے تھے۔ کیا کریں شاید رومانی حس ختم ہوتی جا رہی ہے یا پھر کچھ انوکھا کرنے کی چاہت میں ایسے مناظر ۔۔۔۔۔۔

شاہ رخ خان کی ڈان اس جمعہ کو ریلیز ہو رہی ہے

عدنان غائب ہو گئے
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ ہمیں بھی یقین نہیں آتا ہے لیکن کیا کریں آج کل عدنان کا نہ تو کوئی میوزک البم اور نہ ہی کسی فلم میں ان کا میوزک۔ پتہ چلا کہ اپنے گھٹنے کے آپریش کے بعد عدنان بہت حساس ہو گئے اور انہوں نے وزن کم کرنے کی ورزش شروع کر دی ہے۔ اب آپ سب ایک سمارٹ ہینڈ سم عدنان کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہو جائیے۔

سلو بھیا ایک مصور؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ سلو بھیا اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مصور بھی ہیں۔ آپ ہم سے سوال کریں گے کہ ہم نے آپ کو نہیں بتایا کہ لیکن ہم خود کیا کریں ہمیں بھی تو ابھی ہی پتہ چلا ہے۔ اور تو اور سلو بھیا نے جو پینٹنگز بنائی ہیں ان میں ایک ہی پیغام ہے محبت، عورت کا حسن پردے میں، اس کے علاوہ سیکولرازم اور عدم تشدد۔ سلو بھیا کا کہنا ہے کہ مصوری میری روح میں ہے یعنی کہ ان کی والدہ سلمٰی ایک اچھی مصورہ ہیں۔

آشا اور سنجو بابا
نامور اور سریلی گلوکارہ آشا بھوسلے نے جب یہ کہا کہ ان کے میوزک البم میں سنجو بابا ان کے ساتھ گائیں گے تو ہر کوئی حیران ہو گیا سنجو ! لیکن آشا جی بضد تھیں اور پھر سنجو بابا نے ان کے ساتھ ان کے میوزک البم میں بنا معاوضہ کے ایک گیت گایا۔ گیت گاتے ہوئے سنجو آبدیدہ ہو گئے۔ پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ آج سے چالیس سال قبل ان کے والد سنیل دت نے آشا جی کے ساتھ فلم ’یہ راستے ہیں پیار کے‘ میں گیت گایا تھا۔

جب ہمیش ڈر گئے
فلم رامو کی شعلے میں امیت جی گبر کا کردار نبھا رہے ہیں یہ تو سب ہی جانتے ہیں لیکن کیا آپ کو پتہ تھا کہ اس فلم میں محبوبہ محبوبہ گیت ہمیش ریشمیاگانے والے تھے لیکن اب پتہ چلا کہ وہ یہ گیت نہیں گا رہے ہیں۔ فلم کے اس منظر میں امیت جی کی آواز بھی ہے۔

سلمان آج کل اپنی سرخ رنگ کی Hayabusa بائیک پر گھومتے نظر آتے ہیں

اب ہمیش کیمپ کا کہنا ہے کہ چونکہ امیت جی اور ہمیش کی تاریخیں نہیں مل رہی تھیں اس لیئے انہوں نے یہ گیت منسوخ کر دیا لیکن ہمارے مخبروں کا دعوی ہے کہ دراصل ہمیش امیت جی سے گھبرا گئے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ اب تک انہوں نے جتنا نام کمایا ہے کہیں وہ امیت جی کے سامنے سب کھو نہ دیں۔ ہمیں تو یہی وجہ صحیح لگتی ہے آپ کیا سوچتے ہیں؟

کوئی میرا دولہا ڈھونڈے
یہ پکار ہے اداکارہ سلینا جیٹلی کی۔ یقین نہیں آتا تو آپ ان کے والدین سے پوچھ لیجیئے جن سے سلینا نے اپنے لئے ہم سفر ڈھونڈنے کی گزارش کی ہے۔ لگتا ہے سلینا نے یہ دوسرا جنم لے لیا ہو کیونکہ اب وہ فلموں میں جسم کی نمائش نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ بیچاری نے ایک فلم کی جس میں انہوں نے مکمل کپڑے پہنے لیکن کوئی ڈسٹری بیوٹر وہ فلم لینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اس لئے سلینا اب شاید گھر بسانے کی جلدی میں ہیں۔ کیا آپ ان کی مدد کر سکتے ہیں۔

چلتے چلتے
سلمان آج کل اپنی سرخ رنگ کی Hayabusa بائیک پر گھومتے نظر آتے ہیں جس پر ان کے ساتھ اکثر قطرینہ کیف بھی مل جاتی ہیں۔ ایک روز وہ کچھ فوٹو گرافرز کے لینس میں قید ہو گئے لیکن جب تک وہ انہیں ہیلو کہتے سلمان غائب۔

پاکستانی غزل گلوکار غلام علی ایک بار پھر آشا بھوسلے کے ساتھ غزل گائیں گے لیکن اس مرتبہ یہ البم غلام علی کے بیٹے بنا رہے ہیں۔

رامو کی شعلے میں اب قطرینہ کیف کی جگہ سشمیتا سین نے لے لی ہے۔ رام گوپال ورما نے اقبال کے ہیرو سری یش تلپڑے کو فلم سے نکال دیا ہے۔

موسیقار اے آر رحمان اب اپنے نغموں کی رائلٹی چاہتے ہیں جس سے فلمساز پریشان ہیں۔

سیف علی خان کی سابقہ بیوی امرتا سنگھ آنے والی ایک فلم میں وویک اوبیرائے کی ماں کا کردار نبھائیں گی۔

اور آپ سب آئندہ جمعہ کو دو بڑے خانوں کی فلمیں ڈان اور جان من دیکھنے کے لئے تیار رہیئے۔

بالی وڈ ڈائری
خان بمقابلہ خان اور میڈیا ایجیلینا کے پیچھے
بالی وڈ اور بوسہ
بالی وڈ ہیروئن بوسہ دینے سے کترانے لگیں
بالی وڈ ڈائری
خان کا موبائل، سنجو کی شرٹ اور کرشمہ کا رونا
سینگاڑیاں ضبط
ڈیوٹی نہ دینے پر اداکاروں کوی گاڑیاں ضبط
امیتابھ اور رام گوپال ورمابالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور شاہ رخ خان میں مقابلہ
عامر خانبالی وڈ ڈائری
مادھوری کی پریشانی، عامر کی خوشی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد