خان بمقابلہ خان اور میڈیا انجیلینا کے پیچھے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خان بمقابلہ خان جی ہاں کنگ خان کا مقابلہ سلمان خان کے ساتھ ہے اور جب دو خان مقابلے پر اتریں تو مقابلہ دلچسپ ہو گا۔ ارے بھئی ہم کسی طرح کی کشتی کی بات نہیں کر رہے۔ دراصل اس دیوالی اور عید کے موقع پر سلو بھیا کی فلم ’جان من ‘ اور کنگ خان کی فلم ’ڈان‘ نمائش کے لئے ایک ساتھ پیش ہو رہی ہیں اور ایسا گزشتہ پندرہ برسوں میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔ ڈان کی تشہیر کچھ اس انداز میں کی جارہی ہے کہ لوگ تھیٹر پر ٹوٹ پڑیں اور کیوں نہ ہو جب انہیں Tag Heuer کی گھڑیاں بطور تحفہ ملیں۔ دونوں فلموں کے ایک ہزار کے قریب پرنٹ نکل چکے ہیں۔ ویسے ڈان کی تشہیر بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے لیکن جس کی فلم کو ناظرین زیادہ پسند کریں گے سمجھ لیجیئے وہی فاتح ہو گا۔ ہے ناں مقابلہ دلچسپ۔ انجیلینا اور عرفان خان
یہ بیچارے نہ تو رات میں سو پاتے ہیں اور نہ دن میں انہیں سکون ہے۔ لیکن خوش نصیب تو بالی وڈ اداکار عرفان خان ہیں جنہیں انجیلینا کے ساتھ فلم The Mighty Heart میں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ عرفان خان بہت خوش ہیں لیکن سنا ہے کئی بالی وڈ ہیروز ان سے حسد کرنے لگے ہیں۔ بالی وڈ ستارے میڈیا سے ناراض ریکھا اچھی یا ایش کامیاب شادی کا راز
ہمیش ریشمیا ، ’وہی جھلک دکھلا جا‘ اور ’ آپ کا سرور‘ کے گلوکار اور موسیقار جن کی پہچان ان کے نغموں سے اور ان کی ٹوپی سے ہوتی ہے۔ خیر انہوں نے اپنی ٹوپی بدل لی۔ یعنی اب وہ فلم ’آپ کا سرور‘ بنا رہے ہیں اور اس کے ہیرو بھی خود ہیں۔ ہمیش کا کہنا ہے کہ یہ فلم حقیقی پیار کی کہانی پر مبنی ہے۔ ہمیش کہیں یہ آپ کی اپنی زندگی۔۔۔۔۔ یہ ہم آپ سے اس لئے پوچھ رہے ہیں کہ آپ کے گیتوں کے البم میں بھی تو ہمیشہ ایک ناکام محبت کی کہانی ہی ہوتی ہے۔ سری دیوی کا بانکپن بیٹا ہو تو ابھیشیک جیسا
شاہ رخ خان کی روز مرہ کی مصروفیت پر ویڈیو تو کبیر نسرین نے بنایا لیکن اب ان کے قریبی دوست مشتاق شیخ نے ان کی اب تک کی زندگی پر مکمل کتاب لکھی ہے Still Reading Khan۔ یہ کتاب مشتاق نے چار برس میں مکمل کی ہے جس میں شاہ رخ کی ابتدائی زندگی، دہلی کی ہاؤسنگ کالونی، ایکٹنگ سکول سے ممبئی اور بالی وڈ ، اور کہانی ایک فاتح کی اور کبھی ختم نہ ہونے والی کامیابی کی لکھی ہے۔ چار سو پچاس صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت تین ہزار روپے ہوگی اور گیارہ اکتوبر کو اس کی رسم اجراء خود کنگ خان کے ہاتھوں ہوگی۔ اس کے بعد کنگ خان اس کتاب کو لندن لے جائیں گے جہاں ایک پروگرام میں اس کی رسم رونمائی ہو گی۔ واہ کنگ خان، کیا سٹائل ہے! مادھوری کی واپسی متھن کی’ کھجلی‘ چلتے چلتے امجد خان یعنی گبر کے بیٹے رام گوپال ورما سے ناراض ہیں کہ وہ ان کے والد کے یادگار رول کو دوبارہ فلمانے جا رہے ہیں۔ راکھی ساونت اور میکا کا سر عام بوسہ یاد ہے آپ کو؟ اب میکا اس منظر کو آئٹم گرل کریزی کیٹ پر فلمانے جا رہے ہیں اور ویڈیو کا نام ہے ’میٹ برادرز‘۔ جان ابراہم اب اپنے بنائے برانڈ کے کپڑے پہنیں گے یعنی ان کے نام کا برانڈ بازار میں آرہا ہے۔ اسے کہتے ہیں بزنس۔ مشہور کامیڈین مرحوم جانی واکر کے بیٹے ناصر اپنے والد کی یاد میں ایک ٹی وی شو بنا رہے ہیں۔ |
اسی بارے میں بالی وڈ ڈائری: امیتابھ بمقابلہ شاہ رخ خان15 May, 2006 | انڈیا بالی وڈ اورلینڈ کروزر کا تنازعہ15 March, 2006 | انڈیا بالی وڈ اورلینڈ کروزر کا تنازعہ15 March, 2006 | انڈیا بالی وڈ ڈائری: عامر کی خوشی26 June, 2006 | انڈیا بالی وڈ ڈائری: عامر کی خوشی26 June, 2006 | انڈیا بالی وڈ ستاروں کا مشعل مورچہ17 July, 2006 | انڈیا بالی وڈ ستاروں کا مشعل مورچہ17 July, 2006 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||