ائرپورٹس ٹھیکے نجی کمپنیوں کو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی حکومت نے ملک کے دو سب سے بڑے ہوائي اڈوں کی جدیدکاری کا کام دو نجی کمپنیوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ دلی ہوائی اڈے کی ذمےداری ہندوستان اور جرمن کمپنی کے ایک کنسورٹیم جی ایم آر - فراپورٹ کی ہوگی اور ممبئی ہوائی اڈا جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے کنسورٹیم جی وی کے -ائر پورٹس کی نگرانی میں بین الاقوامی میار کا بنایا جائے گا۔ اس فیصلے سے ملازمین کو خدشہ ہے کہ ہوائی اڈوں کی نجکاری سے ملازمین کی بڑی اکثریت ملازمت سے محروم ہو جائے گی۔ لیکن شہری ہوا بازی کے وزير پرفل پٹیل نے ایک نیوز کانرفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکے خدشات کو مسترد کر دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ’دونوں کمپنیوں نے کہا ہے کہ وہ 60 فیصد ملازمین اغر پورٹ اتھارٹی کے ہی رکھيں اور 10 سے 15 فیصدر ملازمین ائپر پورٹ اتھارٹی کے ہی ملازمین رہیں گے‘۔ ہندوستان میں حالیہ برسوں میں فضائی مسافروں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور ہوائی اڈوں کی موجودہ سہولیات نہ صرف ناکافی ہیں بلکہ مسافروں کے لیے پریشانی کا سبب بنی ہوئيں ہیں۔ حکومت ایک عرصہ سے ہوائی اڈوں کی جدیدکاری کے لیے کوشاں ہے اور وہ یہ کام اس کی نوعیت کے پیش نظر نجی اور تجربہ کار کمپنیوں کو ہی دینا چاہتی ہے کیوں کہ اس طرح کا تجربہ سرکاری زمرے کی کمپنیوں کو نہیں ہے۔ بائيں بازو کی جماعتیں اورملازمین کی یونینیں حکومت کی کوششوں کی مخالفت کرتی رہی ہیں جس کے سبب جدید کاری کے عمل میں شدید تاخیر ہوئی ہے۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ حکومت ان مخالفت کے باجود جدیدکاری کا عمل نجی کمپنیوں سے ہی کرائے گی خواہ اس کے لیے اس کی اتحادی بائيں بازو کی جماعتیں ناراض ہی کیوں نہ ہوں جائيں۔ | اسی بارے میں ’جیل جاؤ گئے یا ہڑتال ختم کرو گے‘21 January, 2006 | انڈیا بھارت: ہڑتال سے ٹویوٹا کا پلانٹ بند09 January, 2006 | انڈیا بھارت: ہڑتال سے زندگی متاثر29 September, 2005 | انڈیا بھارت میں ہڑتال کی دھمکی 28 September, 2005 | انڈیا ایودھیا حملہ: ملک گیر ہڑتال کی کال06 July, 2005 | انڈیا مغربی بنگال: چائے کے باغات میں ہڑتال05 July, 2005 | انڈیا ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال 30 March, 2005 | انڈیا مسلمانوں سے ہڑتال کی اپیل06 December, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||