شکیرا کے ساتھ ممبئی والوں کا ناچ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اتوار کی شام ممبئی کے پاپ دیوانے لاطینی گلوکارہ اور رقاصہ شکیرا کی ہر ادا اور ہر دھن پر تھرک رہے تھے۔ باندرہ کرلا کامپلیکس پر ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ پر تیئس ہزار افراد کا مجمع تھا جو مشہور پاپ گلوکارہ کا شو دیکھنے پہنچے تھے۔ اس مجمع میں اگلی صفوں میں بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان بھی اپنی اہلیہ اور دوست کوریو گرافر فرح خان کے ساتھ موجود تھے۔ شکیرا نے سٹیج پر پہنچتے ہی حاضرین کو ’ نمستے ممبئی، ہاؤز آمچی ممبئی ڈوئنگ‘ کہا اور ہوا میں بوسہ اچھالتے ہوئے کہا کہ’ٹو نائٹ آئی ایم آل یوئرز‘۔ شکیر انے پروگرام کی شروعات ہسپانوی گیتوں سے کی۔ ہر گیت سے پہلے شکیرا نے اس گیت کے لکھنے کی وجہ بھی بتائی۔ انتہائی خوشگوار موڈ میں شکیرا نے بتایا کہ آٹھ سال کی عمر سے انہوں نے گیت لکھنے شروع کیے۔ پہلی مرتبہ انڈیا میں اس طرح کے پروگرام میں لکوئیڈ الیکٹرانک سکرین کا استعمال کیا گیا۔ سٹیج سے کافی دور بیٹھے لوگوں کو سکرین پر ہی شکیرا کے رقص سے لطف اندوز ہونا پڑا۔ پروگرام کے اختتام پر شکیرا شکریہ اور شبھ راتری کہنا نہیں بھولیں۔ شکیرا پیر کی دوپہر ممبئی سے روانہ ہوگئیں جہاں ایک بار پھر ان کے مداحوں کی بھیڑ تھی جو ساڑھے تین ہزار روپے کا ٹکٹ خرید کر انہیں دیکھ نہیں سکے تھے۔ | اسی بارے میں پوپ گلوکارہ شکیرا ممبئی میں 24 March, 2007 | فن فنکار رقاصہ شکیرا اب بالی وڈ میں؟05 September, 2006 | فن فنکار فرح کے اشاروں پر شکیرا کا رقص14 August, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||