پوپ گلوکارہ شکیرا ممبئی میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاپ گلوکارہ اور رقاصہ شکیرا نے ممبئی کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں اتوار کو اپنا پہلا پروگرام پیش کر رہی ہیں۔ اس پروگرام کے لیے ممبئی کے چھتر پتی شوا جی انٹرنیشل ایئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد شکیرا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انڈیا اور اس کے لوگوں سے بہت پیار کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ یہاں ان کے بہت پرستار ہیں اور انہیں پروگرام کرنے کا یہ ایک اچھا موقع ملا ہے۔ شکیرا نے انڈیا کی تہذیب اور کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں کی یہ دونوں چیزیں بہت پسند ہیں۔ اتوار کی شام باندرہ کرلا کامپلیکس میں شکیرا کا پروگرام دیکھنے کے لیے ممبئی میں پاپ میوزک کے شائقین کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کے کئی ستارے بھی پہنچیں گے۔ ان ستاروں میں کوریو گرافر فرح خان اور ان کا گروپ، انائیڈا، صوفی چودھری اور شبانی کیشیپ بھی شامل ہیں۔ بالی وڈ کوریو گرافر فرح خان کچھ عرصہ قبل ہی شکیرا کو انڈین رقص سکھا چکی ہیں۔ ممبئی کے گرینڈ حیات ہوٹل میں شکیرا کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہوٹل کے منیجر ایئن ویل کے مطابق گلوکارہ کے لیے انہوں نے’ارتھ پریزیڈنشل سویٹ‘ تیار کروایا ہے جس میں جکارتہ سے منگائے گئے سفید للی کے پھولوں سے کمرہ سجایا گیا ہے۔ آئن ویل کے مطابق شکیرا پھلوں کی شوقین ہیں اور ان کے لیے آسٹریلیا، ہوائی اور دبئی سے مختلف پھل منگوائے گئے ہیں۔ شکیرا کے پروگرام کا انعقاد بنگلور کی ایک ’پی آر‘ فرم نے کروایا جس کے منتظم وینکٹ وردھن کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ کسی آرٹسٹ کے لیے اتنا بڑا سٹیج بنایا گیا ہے۔ شکیرا کے چند مقبول عام گیتوں میں ’ہپس دونٹ لائی‘، ’وین ایور وئر ایور ڈونٹ بادر‘، ’الیگل‘ اور ’آبجیکشن ٹینگو‘ قابل ذکر ہیں۔ | اسی بارے میں رقاصہ شکیرا اب بالی وڈ میں؟05 September, 2006 | فن فنکار فرح کے اشاروں پر شکیرا کا رقص14 August, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||