ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام‘ ممبئی |  |
 | | | ایش کی شادی آئندہ فروری میں ہوگی؟ |
ایش کی شادی پوری فلم انڈسٹری میں خبریں گرم ہیں کہ ایش اور ابھیشیک کی شادی آئندہ برس فروری میں ہوگی۔ جنوبی بھارت کے ایک اخبار نے امیتابھ بچن کے خاندانی پنڈت کے حوالے سے یہ خبر شائع بھی کر دی ہے۔اب اس میں کتنی سچائی ہے، یہ تو دونوں ہی جانیں لیکن ہمیں ایک بات ستا رہی ہے اور وہ یہ کہ ایش اور ابھیشیک کی تین فلمیں ایک کے بعد ایک نمائش کے لئے پیش ہورہی ہیں۔ کہیں یہ سب کچھ شہرت کے لئے تو نہیں۔۔۔! آپ بھی سوچیے۔۔۔ لکی سلمان جی ہاں فلم ’میں نے پیار کیا‘ اور ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے فلمساز سورج چند برجاٹیہ کے لئے سلو بھیا بہت لکی ہیں کیونکہ ان کی دونوں فلمیں سلور جوبلی ہٹ ہوئی تھیں اس لئے انہوں نے اپنی اگلی فلم ’وِواہ‘ یعنی شادی جس میں شاہد کپور اور امرتا راؤ کی جوڑی ہے کے پوسٹرز پر سلمان کی بڑی سی تصویر چسپاں کی ہے اور اسی کے ساتھ تھیٹر میں جب فلم شروع ہو گی تو پردے پر پہلے سلمان کا بڑا سا پوسٹر آئےگا۔ کرینہ کی خواہش خوبصورت کرینہ آج کل اپنا وزن کم کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ ایک مہینے میں انہوں نے اپنا پانچ کلو وزن کم کر لیا ہے۔ وہ روزانہ بند کمرے میں ورزش کے ذریعہ پسینہ بہاتی ہیں اور یہ سب وہ منی رتنم کی فلم ’لجو‘ کے لئے کر رہی ہیں لیکن اسی کے ساتھ کرینہ نے خواہش ظاہر کی کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ بطور ہیروئین فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔  | | | کوئی فلمساز سن رہا ہو تو کرینہ کی یہ خواہش پوری کردے۔ | فلم ڈان میں حالانکہ انہوں نے وہ رقص کیا تھا جو ہیلن نے پرانی ڈان میں کیا تھا لیکن کرینہ اس سے مطمئن نہیں ہیں۔ وہ شاہ رخ کی دیوانی ہیں اور انہوں نے اب تک ایک سو پچاس مرتبہ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ دیکھی ہے۔ بھئی کوئی فلمساز سن رہا ہو تو کرینہ کی یہ خواہش پوری کردے۔جان اور جان من نہیں یہ کسی فلم کا نام نہیں ہے بلکہ ہم بات کر رہے ہیں سلو بھیا کی فلم ’جان من‘ کی جو عید کے بعد اب باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ اور آئندہ ہفتہ یعنی تین نومبر کو ایش کی امراؤ جان بھی پیش ہو رہی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ کون سی ’جان‘ کس ’جان‘ کو چِت کرتی ہے۔ ابھیشیک غائب ایش اور ابھیشیک کی فلم ’امراؤ جان‘ کی ہر پارٹی میں صرف ایش ہی نظر آتی ہیں اور ابھیشیک غائب۔ فلم کے گیتوں کی ریلیز پارٹی میں ایب نہیں تھے۔ پھر ریلائینس موبائیل پر فلم امراؤ جان کے نغموں کی پارٹی سے ایب غائب‘ لیکن جب صحافیوں نے ایش سے ایب کے غائب رہنے کے بارے میں سوال پوچھا تو ایش نے فوراً ہی جواب دیا کہ ایب آج کل بہت مصروف ہیں۔ لیکن ایب کہیں آپ دونوں میڈیا کے سوالات سے بچنے کے لئے تو ایک ساتھ آنے سے کترا نہیں رہے؟  | | | ہیروئین کنگنا رناوت بھٹ کیمپ سے بہت ناراض ہیں۔ | انو ملک کو غصہ کیوں آتا ہے؟ انو ملک آج کل بہت ناراض ہیں۔ فلم جان من کاگیت ’ہم کو معلوم ہے عشق معصوم ہے‘ بہت مقبول ہوا۔ نہیں بھئی یہ ناراضگی کی وجہ نہیں ہے۔ دراصل میوزک ڈائرکٹر اے آر رحمان کے بھانجے جی وی پرکاش نے انو پر الزام لگایا ہے کیا کہ اس گیت کی دھن انہوں نے بنائی جسے انو نے چرا لیا ہے۔ انو کہتے ہیں کہ نہیں یہ دھن ان کی اپنی ہے۔ اب پتہ نہیں شاید انو سچ بول رہے ہوں لیکن انو جی ایک بات سمجھ میں نہیں آتی آخر دھنیں چرانے کا الزام بار بار آپ پر ہی کیوں عائد کیا جاتا ہے؟ | | | ان کی جوڑی ایک مکمل جوڑی لگ رہی تھی۔ | امیت اور ہیما کا جلوہ فلم ’بابل‘ کی تشہیر کے لئے دی گئی پارٹی میں جب امیتابھ بچن اور ہیما جی ریمپ پر اترے تو ان کی جوڑی ایک مکمل جوڑی لگ رہی تھی۔ فلم ’باغبان‘ میں بھی دونوں کی جوڑی ہٹ رہی تھی اب بیچارے دھرم جی جو کبھی امیت جی سے زیادہ کامیاب ہیرو تھے جیا جی سے پوچھتے پھرتے ہیں کہ ’بھابھی جی آپ نے آخر میرے دوست پر ایسا کیا جادو کر دیا کہ وہ پھرسے جوان اور کامیاب ہو گیا۔گووندا کو عقل آگئی یہ خود گووندا کہتے ہیں۔ بیچارے گووندا۔ ملک کی سیاست میں تو آگئے لیکن فلموں سے دور ہوگئے۔ اب فلمیں نہیں تو کیا کریں اس لئے وہ شو مین سبھاش گھئی کی پارٹی میں پہنچے جہاں گھئی نے اپنی سالگرہ پر ایک دو نہیں چھ فلمیں بنانے کا اعلان کر دیا۔ گووندا نے خود گھئی سے کہا کہ انہیں بھی ایک فلم میں رول مل جائے۔ اس کا اعتراف بھی انہوں نے ہی کیا اور کہا کہ ایک وقت فلم ’تال ‘ میں کام کرنے سے انہوں نے منع کر دیا تھا لیکن آج انہیں عقل آگئی ہے۔ گووندا جی یہ فلم نگری ہے اور اسے اب آپ سے بہتر کون جان سکتا ہے۔ سلو کا احسان سلو اپنے دوستوں کو اچھی طرح پہچانتے ہیں اور ان کے لئے کسی قسم کی قربانی سے نہیں کتراتے۔ یہ بات گیت کار سمیر نے خود کہی جن کی سوانح حیات کا اجراء گزشتہ ہفتہ ہی ہوا۔ سمیر کا کہنا ہے کہ فلم ’بابل‘ میں گیت لکھنے کے لئے انہیں پیشکش ہوئی لیکن پتہ چلا کہ بعد میں یہ کام جاوید اختر کو دیا جا رہا تھا۔ بس جیسے ہی سلمان کو پتہ چلا انہوں نے چوپڑہ کو دھمکی دے دی کہ اگر سمیر نہیں تو وہ بھی نہیں بس کیا تھا فلمساز کو فیصلہ بدلنا پڑا۔دراصل سلو کو سمیر نے ہی ان کی پہلی فلم ’بیوی ہو تو ایسی میں‘ میں کام دلایا تھا۔  | | | گووندا اور اکشے کمار | کنگنا بھٹ کیمپ سے ناراض فلم ’گینگسٹر‘ اور ’وہ لمحے‘ کی ہیروئین کنگنا رناوت بھٹ کیمپ سے بہت ناراض ہیں۔ انہیں اس بات کا غصہ ہے کہ مہیش بھٹ نے فلم ’وہ لمحے‘ کی پبلسٹی برابر نہیں کی جس کی وجہ سے فلم اچھا بزنس نہیں کر سکی۔ اب کنگنا کو کون سمجھائے کہ اس فلم کے لئے بھٹ صاحب نے اپنی زندگی کی کتاب پوری طرح کھول دی اور ایک اخبار کو پروین بابی اور اپنی پیار بھری داستان کے کیسیٹ دے دیے۔ اس سے زیادہ شہرت اور کیا ہوتی؟ لیکن آپ بھول گئیں کہ بھٹ صاحب اور پروین بابی کی کہانی پرانی ہو چکی ہے اور ناظرین کو اس میں اب دلچسپی نہیں ہے۔ری میک پر ری میک کیا کریں اب فلمسازوں کو اس کے علاوہ کوئی اور کہانی مل ہی نہیں رہی ہے۔’ڈان‘ بنی اس کے بعد ’امراؤ جان‘ آ رہی ہے۔ پھر ’شعلے‘ بنے گی اور اب ’وکٹوریہ نمبر 203‘۔ اس میں اس وقت کے منجھے ہوئے اداکار اشوک کمار اور راجندر کمار نے کامیڈی کی تھی اب ان کی جگہ لے رہے ہیں انوپم کھیر اور اوم پوری۔ سائرہ کا کردار امرتا راؤ کریں گی۔ اب کیا کریں بیچارے اوریجنل کہانیوں کا اتنا فقدان ہے کہ ری میک پر ری میک کیے جا رہے ہیں۔  | | | ابھیشیک اور دلیپ کمار | کنگ خان اب آپ کی انگلیوں پر جی ہاں ! کنگ خان کی فلم ’ڈان‘ کا گیم اب آپ موبائیل پر کھیل سکیں گے اور آپ پھر جس طرح چاہے ڈان کو پکڑیں یا کھیلیں۔ چلتے چلتے اس سال انڈین فلم فیسٹیول گوا میں 23 نومبر سے شروع ہو رہا ہے اور اس کا افتتاح ششی کپور کریں گے جس میں شرکت کے لئے رچرڈ ایڈمبرگ آرہے ہیں۔ فلمساز سدھیر مشرا انیس سو پچاس کی فلموں پر مبنی ایک فلم ’کھویا کھویا چاند‘ بنا رہے ہیں جس کی ہیروئین سوہا علی خان ہیں۔ فلم انڈسٹری کی ہاٹ جوڑی بپاشا باسو اور جان ابراہام اب ایک بار پھر ساتھ میں پردے پر نظر آئیں گے۔ فلم کا نام گول ( مقصد ) ہے۔ منا بھائی بنے پروڈیوسر اپنے سنجو بابا اب فلمساز بن گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے والد سنیل دت کی پروڈکشن کمپنی ’اجنتا آرٹس‘ شروع کی ہے اور اب فلم ’بےحد‘ بنانے والے ہیں جس کی کہانی حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔
|