ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | جنوبی ہند کے سپر سٹار رجنی کانت نے پورے ملک کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے |
ریکارڈ توڑ فلم جنوبی ہند کے سپر سٹار رجنی کانت نے پورے ملک کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔ جسے دیکھیے تمل زبان میں بنی فلم ’سیواجی دی باس‘ کی باتیں کرتا نظر آتا ہے۔ صبح پانچ بجے سے لوگ ٹکٹ لینے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں۔ لوگ رجنی کی اداؤں کے دیوانے ہو رہے ہیں۔ ان کا انداز لڑکیوں ہی نہیں مردوں کو بھی پاگل بناتا ہے۔ ملیشیا میں فلم کی نمائش میں ذرا تاخیر کیا ہوئی کہ وہاں لوگوں نے توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ جنوب ہند میں ان کے نام پر ایک مندر ہے جہاں ان کی پوجا ہوتی ہے۔ ساٹھ کروڑ روپے میں بنی ’سیواجی‘ اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے۔ اس فلم کے پانچ گیتوں کی عکس بندی پر دس کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے ہیں۔ اور تو اور کئی تبصرہ نگاروں نے زبان سمجھ میں نہ آنے کے باوجود اسے چار ستارے دیے۔ دیکھا صرف ایک فلم نے بالی وڈ کی تمام فلموں کو پچھاڑ دیا۔ جب لارا کی وِگ اڑی ایفل ٹاور کے پاس لارا دتہ اور ابھیشیک بچن پر گیت فلمایا جارہا تھا۔ سینکڑوں تماش بین شوٹنگ دیکھ رہے تھے کہ یکایک لارا دتہ کی وگ اڑ کر ایب کے ہاتھوں میں آگئی۔ لارا کے اصلی بال کھل گئے ایب نے وگ کوچھپانے کی کوشش کی لیکن تب تک دیر ہو چکی تھی اور خود لارا بھی کھسیانی ہنسی سے لوگوں کے ساتھ ہنس رہی تھیں۔ گنجے عامر اپنے کام میں پرفیکٹ عامر خان اب فلم کی کہانی کے مدنظر گنجے ہو جائیں گے۔فلم ’گجنی‘ کے ری میک میں بننے والی فلم ’ کجری رے‘ میں عامر کو گنجا بننا ہے۔ لوگوں نے مشورہ دیا کہ وہ گنجے ہونے کے بجائے وگ پہن لیں لیکن یہ عامر ہیں جنہوں نے فلم منگل پانڈے کے کردار کے لیے تین سال تک بال اور مونچھیں بڑھائی تھیں۔ خیر ہمیں یقین ہے کہ ہماری طرح آپ بھی عامر کو گنجا دیکھنے کے لیے بے چین ہوں گے۔
 | | | مہیش بھٹ کی فلم ’آوارہ پن‘ میں ایک دو نہیں سات سو کبوتر اڑائے گئے |
بگ بی کی خواہش آپ نے دیکھے ہیں ہے آج کل بگ بی کے روپ۔ تریسٹھ سال کی عمر میں وہ کبھی الوداع نہ کہنا میں سیکسی سیم، نشبد میں اٹھارہ سالہ لڑکی سے پیار اور چینی کم جیسی فلم کر رہے ہیں تو ہرفلم میں نوجوانوں جیسا روپ بھی اختیار کیا ہے۔ اب یہ روپ انہیں اتنا بھا گیا ہے کہ وہ مادام تساؤ کے میوزیم میں لگے اپنے مجسمہ کو سوٹ بوٹ اور پرانے ہیئر سٹائل میں دیکھنا پسند نہیں کرتے۔ اسی پر انہوں نے وہاں اپنا لباس اور ہیئر سٹائل بدلنے کی خواہش ظاہر کر دی۔جان بپاشا کی جوڑی آج کل بالی وڈ میں ایک خبر تیزی کے ساتھ گشت کر رہی ہے۔ جان اور بپاشا باسو کی جوڑی کے بارے میں۔خبر ہے کہ دونوں کی پانچ سال پرانی دوستی اب ٹوٹ رہی ہے۔ افواہوں پر اگر یقین کیا جائے تو جان کسی اور نئی ہیروئین کے ساتھ دوستی میں مصروف ہیں۔ تو بپاشا نے بھی اپنی شامیں پرانے اور نئے دوستوں کے ساتھ گزارنی شروع کردی ہیں۔ یہ بالی وڈ ہے ویسے بھی یہاں روز نئے رشتے بنتے اور ٹوٹتے ہیں پھر بھی اتنے پرانے رشتوں کے ٹوٹنے کا درد زیادہ ہوتاہے اور اسی لیے سنا ہے کہ بپاشا بہت دکھی ہیں۔ سلمان سنکی ’سلو‘ کو اگر ہم نے سنکی کہا تو ان کے دیوانے ہمیں مارنے دوڑیں گے لیکن کیا کریں یہ صحیح ہے کہ سلو سنکی ہوتے جا رہے ہیں اور انہیں سنکی ان کے اپنے انتہائی قریبی دوست ساجد نڈیاڈ والا بنائیں گے۔ نہیں سمجھے ناں! ارے بھئی ساجد اپنے دوست سلو کے ساتھ ایک فلم بنانے جا رہے ہیں جس کا نام سنکی ہوگا۔ اور تو اور ساجد نے اس فلم کا بجٹ ساٹھ کروڑ روپے بتایا ہے یعنی یہ بالی وڈ کی ا ب تک کی سب سے مہنگی فلم ہو گی خیر کوئی تو ہے جو ساؤتھ کی فلم ’سیواجی، دی باس‘ کے برابر کی فلم بنانے کا ارداہ رکھتا ہے ورنہ ساؤتھ تو بازی مار ہی چکا ہے۔
 | | | کرینہ کپور نے کبھی ٹرین کی سواری نہیں کی |
مجھ سے شادی کرو گی؟ یہ سوال کنگنا رناوت سے ان کے ایک پرستار نے کیا۔ویسے تو شاید ہر فلمی ہیروئین کو اس سوال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کنگنا نے بھی اسی طرح اسے نظر انداز کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے فین نے ہار نہیں مانی۔ اب تو وہ روز انہیں ایس ایم ایس کر کے پریشان کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ایک ارب پتی شخص ہے اور شادی کے بعد بھی اسے فلموں میں کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ اب اتنی اچھی آفر کو چھوڑ کر کنگنا پولیس میں شکایت کرنے کی تیاری میں ہیں۔ کرینہ کی ٹرین ’بے بو‘ کو اگر ڈر لگتا ہے تو ٹرین سے۔ امتیاز علی کی فلم میں کرینہ کو چلتی ٹرین میں سوار ہونا تھا اور ان کا ہاتھ پکڑنے کے لیے دروازے پر کوئی اور نہیں ان کے دوست شاہد کپور تھے۔ یہ سین فلمانے میں کرینہ کے پسینے چھوٹ گئے۔ جب ٹرین چلتی، وہ اسے پکڑنے کے لیے دوڑتیں لیکن خوف کے مارے چڑھ ہی نہیں پاتیں۔ دو مرتبہ وہ گر پڑیں۔ انہوں نے امتیاز سے کہا کہ انہوں نے کبھی ٹرین کی سواری نہیں کی۔ اس سے پہلے کہ امتیاز یہ شاٹ ہی منسوخ کرتے بے بو نے ہمت کی اور ٹرین میں سوار ہو ہی گئیں۔ٹھیک ہے اب بالی وڈ ہیروئین بننے کے لیے رقص، سوئمنگ اور اداکاری سیکھنے کے علاوہ ٹرین میں سفر کرنا بھی سیکھنا چاہیے۔ کبوتر بازی مہیش بھٹ کی فلم ’آوارہ پن‘ میں ایک دو نہیں سات سو کبوتر اڑائے گئے۔ تو کیا یہ فلم کبوتر بازی پر ہے۔ ہمیں تو یہی لگا لیکن پتہ چلا کہ فلم محبت اور اس میں ناکامی کی کہانی ہے۔ مہیش بھٹ ویسے تو ہر فلم بہت ہی کم بجٹ میں بناتے ہیں لیکن سنا گیا ہے کہ یہ فلم ان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے یعنی شاید پندرہ کروڑ روپے سے زیادہ کی۔ اچھا اب سمجھ میں آیا کہ اتنی مہنگی فلم کیوں ہے شاید سات سو کبوتر خرید کر انہیں اڑانے کی وجہ سے؟
 | | | عدنان سمیع نے جب سے وزن کم کیا ہے انہیں فلموں کی آفرز آنے لگی |
بامعنی سنیما ہر وہ اداکار جسے ہالی وڈ کی فلموں میں رول نہیں ملتا وہ یہی کہتا ہے کہ اسے ہالی وڈ میں دلچسپی نہیں ہے۔ اب یہی دیکھیے وویک نے کہا کہ وہ بالی وڈ میں بامعنی سنیما کرنے میں زیادہ دلچپسی لیتے ہیں بہ نسبت اس کے کہ انہیں ہالی وڈ میں کوئی پانچ یا دس منٹ کا رول ملے۔ عدنان کو فلموں میں پیشکش خوبرو عدنان نے جب سے وزن کم کیا ہے انہیں فلموں کی آفرز آنے لگی ہیں۔ ہمیں بھی ایسی ہی خبر ملی۔ ہمیں تو کسی نے فلم کی کہانی بھی بتا دی کہ کہانی موٹاپے کے شکار ایک ایسے موسیقار کی ہے جس کا دل ٹوٹ گیا ہے۔اب اس میں سچائی کتنی ہے اس کے لیے ہم نے عدنان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن کہاں وہ انڈیا میں موجود ہوں تب نہ ان کا ایک پیر یہاں تو دوسرا امریکہ اور لندن میں۔ ایش اور ایب کا نیا شوق آج کل ایش اور ایب کو سکے جمع کرنے کا کام شوق ہوا ہے۔ ارے بھئی ہمارا یقین کیجیے۔ ایش نے تو سکوں کی ایک پوری تھیلی جمع کر چکی ہیں۔ نہیں کسی مندر کے باہر بیٹھ کر مانگنے والے کے لیے نہیں۔ چلیے آپ کو بات دہی دیتے ہیں کہ کیوں؟ فلم ’جھوم برابر جھوم‘ کی نمائش سے پہلے فلمساز نے فلم کی یونٹ اور اپنے بالی وڈ کے چند خاص دوستوں کے ساتھ خصوصی سکریننگ رکھی۔ فلم دیکھنے ایش اور ایب بھی آئے اور دونوں نے ہر سین پر سکے اچھالنے شروع کر دیے۔ ہال میں بیٹھے کئی لوگ ناراض بھی ہوئے لیکن دونوں کی شرارت اسی طرح جاری رہی۔
 | | | صفحات سلو بھیا کی خبروں کے بغیر مکمل نہیں ہوتے |
سلو کی مدد ہم پر الزام ہے کہ ڈائری کے صفحات سلو بھیا کی خبروں کے بغیر مکمل نہیں ہوتے لیکن کیا کریں بالی وڈ سرکل میں سلو بھیا کی نیک دلی اور ان کی زندہ دلی کی اتنی خبروں کی بھر مار ہوتی ہے کہ ہم اپنا دامن بچا ہی نہیں سکتے۔ اب گووندہ کا فلمی کیرئیر دوبارہ شروع کرانے میں سلو بھیا نے بہت مدد کی۔ انہوں نے فلم پارٹنر، سلام عشق اور اب اپنے بھائی سہیل خان کی فلم میں گووندہ کو رول دیا ہے اور یہ سب صرف اس لیے کہ سلو کو یہ پتہ چل چکا تھا کہ گووندہ زبردست مالی تنگ دستی کا شکار ہیں۔ |