BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 May, 2007, 08:55 GMT 13:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مٹھائی واپس،نیہا پر پتھراؤ، تبو کی خوشی

دلیپ کمار اور سائرہ بانو
دلیپ کمار اور سائرہ بانو کو بگ بی کا طریقہ پسند نہیں آیا
دلیپ کمار نے مٹھائی واپس کر دی
نہیں دلیپ کمار کو کوئی بیماری نہیں ہے وہ خدا کے فضل سے مٹھائی کھا سکتے ہیں لیکن یہ مٹھائی انہیں اچھی نہیں لگی۔دراصل یہ مٹھائی بگ بی نے بھیجی تھی۔ بگ بی نے جنہیں اپنے بیٹے کی شادی میں مدعو نہیں کیا تھا انہیں مٹھائی کا ڈبہ بھیج کر معذرت کی تھی۔ لیکن نہ تو شہنشاہ جذبات کو یہ بات اچھی لگی اور نہ ہی ان کی ملکہ سائرہ بانو کو۔ سائرہ نے تو کہا’ کیا یہی تہذیب ہے اور طریقہ ہے؟‘ خبریں گرم ہیں کہ یہی مٹھائی شتروگھن سنہا اور راجیش کھنہ نے بھی واپس کر دی۔۔۔

کنگ خان دوحہ میں

کنگ خان نےاپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کیا
شاہ رخ خان آج کل دوحہ ، بحرین اور دبئی میں اپنے جلوے بکھیر رہے ہیں۔ انڈیا کی ایک نجی بینک کے وہ برانڈ سفیر ہیں اور اسی بینک کی دیگر شاخیں ان شہروں میں کھل رہی ہیں۔ خبریں ہیں کہ کنگ خان کے دیوانوں نے انہیں صرف ربن کاٹنے تک محدود نہیں رکھا بلکہ ان سے رقص کرنے اور ان کی فلموں کے ڈائیلاگ بولنے کی فرمائش کر دی اور پھر کنگ خان مستی میں آگئے اور انہوں نے اپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کیا۔

نیہا پر پتھراؤ

نیہا نے اپنے چاہنے والوں کو نظر انداز کر دیا
نیہا دھوپیا فلم’ایک چالیس کی لوکل ٹرین‘ کی شوٹنگ کے دوران ممبئی کی لوکل ٹرین کا منظر فلمانے کے لیے ابھے دیول کے ساتھ سین کر رہی تھی۔ ایک ہزار افراد کا مجمع تھا۔ لوگ بہت خاموشی کے ساتھ شوٹنگ دیکھ رہے تھے۔ جیسے ہی شوٹنگ ختم ہوئی نیہا کے چاہنے والے آٹو گراف کے لیے آگے بڑھے لیکن نیہا نے انہیں نظر انداز کر دیا اور وہ اپنی وین کی طرف بڑھنے لگیں۔ بس کیا تھا ناراض لوگوں نے نیہا پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا۔نیہا بے بی ہمارے خیال میں آپ کی کوئی بھی فلم ہٹ نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی آپ نمبر ون اداکارہ کی فہرست میں شامل ہو پھر اتنے نخرے کس لیے۔۔۔۔۔

منوج کا مونڈن
منوج واجپئی نے اپنا مونڈن کرا لیا ہے۔ نہیں ان کے گھر کوئی انہونی نہیں ہوئی ہے لیکن منوج کا کہنا ہے کہ ممبئی کی گرمی ان سے برداشت نہیں ہو رہی تھی اس لیے انہوں نے اپنا سر مونڈوالیا۔ منوج ہمیں پتہ ہے آپ کی حقیقت۔۔۔۔ دراصل آپ کے بال بھی آپ کی فلموں کی طرح آپ سے دھوکا کر رہے ہیں۔۔۔ ہم ٹھیک کہہ رہے ہیں ناں!

اور جب سونم رو پڑیں۔۔۔

بھنسالی کے ڈانٹنے پر سونم رونے لگیں
انیل کپور کی بیٹی سونم اپنی پہلی فلم’سانوریا‘ کے سیٹ پر کوئی سین کر رہی تھیں۔ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی سونم کی اداکاری پر انہیں بار بار ٹوک رہے تھے لیکن سونم کی اداکاری صحیح نہیں تھی۔ بس کیا تھا بھنسالی سونم پر برس پڑے اور سونم زور زور سے رونے لگیں۔ انہوں نے اپنے پاپا اور چاچا بونی کپور کو فون کر دیا۔ سب اپنا کام چھوڑ کر سونم کو بہلانے سیٹ پر پہنچ گئے۔ادھر پاپا اور چاچا سونم کو بہلانے میں لگے تو لیکن بھنسالی بالکل نہیں پگھلے۔۔۔۔۔یہ بات تو صحیح ہے کہ پاپا کی بیٹی کو کام تو مل گیا لیکن اداکاری کے گر نہیں مل سکے۔۔۔۔

جوان بگ بی

امیتابھ بچن فلم ’جھوم برابر جھوم‘ میں
بگ بی عمر کی ساٹھ سال کی حد پار کرنے کے بعد شاید ایک بار پھر جوان ہو گئے ہیں۔۔۔نہیں ان کا کوئی افیئر نہیں ہے لیکن فلموں میں ان کے رول انہیں جوان دل ثابت کرتے ہیں۔فلم ' کبھی الوداع نہ کہنا' میں وہ سیکسی سیم بنے تھے۔ فلم نشبد میں انہوں نے ایک اٹھارہ سال کی لڑکی سے پیار کیا تھا۔ اب فلم ' چینی کم ' میں ایک بار پھر وہ اپنے سے آدھی عمر کی عورت سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ اب فلم ’جھوم برابر جھوم‘ میں ان کا لباس کتنی حسیناؤں کو اپنی جانب راغب کرے گا یہ تو ہمیں نہیں پتہ لیکن لندن کی سڑکوں پر عورتوں نے انہیں بہت دلچسپی کے ساتھ دیکھا۔

رنبیر کپور کا عشق

رنبیر کپور رشی کپور اور نیتو کپور کے بیٹے ہیں
ایک اور فلمی جوڑے کے بیٹے نے بالی وڈ میں قدم رکھ دیا ہے۔ جی ہاں رنبیر کپور رشی کپور اور نیتو کپور کے بیٹے ہیں جو انیل کپور کی بیٹی سونم کے ساتھ ’سانوریا‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے لیکن یہاں بات ہو رہی ہے رنبیر کے عشق کی۔ وہ اپنی آنے والی فلم میں پریتی زنٹا، پرینکا چوپڑہ اور قطرینہ کیف سے عشق لڑانے کی تیاری میں ہیں۔

دتہ کی ضد
اب کیا کریں اتنی فلاپ فلمیں دینے کے بعد بھی اگر آپ سبق نہیں سیکھیں تو کوئی کیا کر سکتا ہے۔فلم ' ایل او سی ' اور امراؤ جان کے بری طرح فلاپ ہونے کے بعد بھی جے پی دتہ کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ایک بار پھر تاریخی فلم ہی بنانے کی تیاری کرر ہے ہیں۔۔۔۔اب آپ اسے بلند حوصلوں کا نام دیں یا اسے ضد کہہ لیجئے۔۔دتہ کو لگتا ہو گا کہ کبھی نہ کبھی تو وہ کامیاب ہو ہی جائیں گے۔۔۔

امریتا کا نیا روپ

امریتا سنگھ کی فلمی دنیا میں واپسی
چھوٹے نواب سے علیحدگی کے بعد امریتا سنگھ نے ایک بار پھر اداکاری شروع کر دی ہے۔ اب وہ ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا‘ میں گینگسٹر مایا ڈولس کی ماں بنی ہیں۔ماڈرن لباس پہننے اور فراٹے کے ساتھ انگریزی بولنے والی امریتا کو مراٹھی اور فحش جملے بولنے کے لیے تربیت لینی پڑی تھی۔

بگ بی ایب اور ایش ایک ہی فلم میں
جی ہاں اب یہ خاندانی جوڑی ایک ساتھ ایک ہی فلم میں اسی کردار میں نظر آئیں گے جو وہ حقیقی زندگی میں ادا کر رہے ہیں یعنی رام گوپال ورما کی فلم’سرکار ٹو‘ میں ایب کے باپ بگ بی ہیں اور ایب کی بیوی ایش۔۔۔واہ کیا خاندانی جوڑی ہے لیکن کیا اس ہٹ جوڑی کے ساتھ یہ فلم بھی کامیاب ہوگی یہ تو ناظرین پر منحصر ہے۔۔۔

چھوٹے نواب ریمپ پر

روزا نے چھوٹے نواب کو ریمپ پر چلنے کے کچھ ٹپ تو دیے ہوں گے
سلو بھیا کے بعد خان برادرز میں سے ایک سیف علی خان یعنی چھوٹے نواب اب پہلی مرتبہ ریمپ پر چلیں گے۔ مہیر جیسیا نے ان کے لیے لباس ڈیزائن کیا ہے اور سیف اسی ماہ کانچ کے ریمپ پر چلنے والے ہیں۔ویسے ہمیں یقین ہے کہ شاید ان کی سابقہ ماڈل دوست روزا نے چھوٹے نواب کو پہلے ہی ریمپ پر چلنے کے کچھ ٹپ تو ضرور دے دیے ہوں گے۔

تبو ساتویں آسمان پر

تبو اور امیتابھ فلم ’چینی کم‘ میں
اور کیوں نہ ہو جب امیتابھ جیسے اداکار نے ان کے کام کی تعریف کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ تبو کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایک عرصہ سے خواہشمند تھے لیکن موقع ہی نہیں ملا۔ اب دونوں نے فلم’چینی کم‘ میں ہیرو ہیروئین کے طور پر کام کیا ہے۔ چونکیے مت ایک بار پھر بگ بی اپنے سے آدھی عمر کی لڑکی سے پیار کر رہے ہیں۔ بگ بی تبو کے فین ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر سیٹ پر وہ تبو کی اداکاری دیکھ کر حیران ہو جاتے تھے اور انہیں اپنی اداکاری میں تبدیلی لانی پڑتی تھی۔۔۔۔شاید تبو کے لیے اس سے بڑا ایوارڈ ہو ہی نہیں سکتا ہے۔
دلیپ کمار شہنشاہ جذبات
دلیپ کمار کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ
رچرڈ گئر، شلپا شیٹی بالی وڈ ڈائری
رچرڈ گئر کے بوسے اور جیا کی پری
ایشوریا رائےبالی وڈ ڈائری
ایش کی شادی، شاہ کی دیوانی اور شاہی کھانا
رانی مکھرجیبالی وڈ ڈائری
ملکہ کی قیمت، ایب کے آنسو، کنگ خان کی پارٹی
ودیا بالنبالی وڈ ڈائری
ودیا کا انٹرویو، ابھیشیک کا لنچ اور ایشا کا خوف
سیفبالی وڈ ڈائری
سیف کی بیماری کی وجہ اور ریتک کا شوق
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد