ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | ایب اور ایش کی شادی کی تیاریاں زور پکڑتی جا رہی ہیں |
پرتیکشا کی سجاوٹ جیسے جیسے بالی وڈ کے مشہور جوڑے ایب اور ایش کی شادی کے دن قریب آ رہے ہیں، تیاریاں زور پکڑتی جا رہی ہیں۔ جوہو میں واقع بنگلہ پرتیکشا کے درو دیوار کی صفائی رنگ و روغن جاری ہے۔ منڈپ باندھا جا رہا ہے۔ وہ تو ٹھیک ہے لیکن سنا گیا ہے کہ اس انتہائی سادگی کے ساتھ ہونے والی شادی میں میڈیا سے کسی کو مدعو نہیں کیا گیا اور تو اور بگ بی نے اپنے پڑوسیوں کو بھی بذات خود فون کر کے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے یہاں کسی فوٹو گرافر کو آنے نہ دیں کیونکہ ان کی گھر کی چھت سے پرتیکشا بنگلہ کا نظارہ آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ اب یہ تو زیادتی ہوئی ناں! جو میڈیا آپ کو سر آنکھوں پر بٹھا کر رکھتا ہے اس کے ساتھ یہ سلوک کم سے کم بگ بی کو زیب نہیں دیتا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ شادی کے لباس ایش کی ماں اپنے داماد اور سمدھی کے لیے کلکتہ کی ڈیزائنر شریری دتہ سے کپڑے ڈیزائن کروا رہی ہیں۔ دتہ انڈیا میں شیروانی ،کرتے، اچکن بنانے کے لیے مشہور ہیں۔ بگ بی نے ممبئی کی نامور کمپنی کے سنس کو ایب کی شیروانی تیار کرنے کا آرڈر دیا ہے جو بنارس میں چار سو سال سے سونے کے تاروں سے لباس تیار کرنے والے گھرانے سے شیروانی تیار کرا رہے ہیں۔ ایش کے لیے ان کی اپنی قریبی دوست اور ڈیزائنر نیتا للا شادی کا لباس تیار کر رہی ہیں۔ ایش کا نام کیا ہو گا؟ جی ہاں اب ایک اور سوال لوگوں کے ذہن میں ہے کہ کیا ایش شادی کے بعد اپنا نام بدل دیں گی۔ نام کیا ہوگا؟ ایشوریہ بچن یا ایشوریہ رائے بچن؟ بگ بی کا کہنا ہے کہ نام کیا ہوگا، اس کی آزادی انہوں نے اپنی بہو کو دے رکھی ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ایش اپنا نام ایشوریہ رائے بچن رکھیں کیونکہ ان کے والد کا نام بھی ہری ونش رائے بچن تھا۔ اسے کہتے ہیں خاندانی نام۔  | کنگ خان کی محبت   ویسے تو لاکھوں کروڑوں نوجوان دل شاہ رخ کے لیے دھڑکتے ہوں گے لیکن حال ہی میں ڈھاکہ کی ایک سبکدوش ٹیچر کی کنگ خان کے لیے دیوانگی دیکھنے کے قابل تھی۔  |
شاہ رخ کی دیوانی ویسے تو لاکھوں کروڑوں نوجوان دل شاہ رخ کے لیے دھڑکتے ہوں گے لیکن حال ہی میں ڈھاکہ کی ایک سبکدوش ٹیچر کی کنگ خان کے لیے دیوانگی دیکھنے کے قابل تھی۔ کوالالمپور میں ایوارڈ فنکشن میں آئے کنگ خان کے لیے سعدیہ شیخ ہوٹل کے چکر لگا رہی تھیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ خان ایک مرتبہ انہیں گلے لگا لیں۔ ہوٹل سے ائیر پورٹ جانے کے لیے خان کار میں بیٹھنے لگے تو شیخ نے انہیں آواز دی۔ خان نے ہوائی بوسہ دیا لیکن شیخ گلے ملنے کے لیے بضد تھیں۔ وہ کار کے سامنے لیٹ گئیں۔ بڑی مشکل سے انہیں ہٹایا گیا اور شیخ نے قسم کھائی کہ وہ اپنی خواہش پوری کر کے رہیں گی۔اف یہ جنون! بے بو کی قسمت بے بو فلم ’قسمت ٹاکیز‘ میں اب کام نہیں کریں گی کیونکہ رتیک نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ ہیری بویجا کی فلم لو سٹوری میں کرینہ نے کام سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ شاہ رخ کے ساتھ رامو کی فلم ’ٹائم مشین‘ میں کام کرنا چاہتی تھیں۔ اب رامو ٹائم مشین نہیں بنا رہے ہیں اور کرینہ بیچاری نہ ادھر کی رہیں نہ ادھر کی۔ اس لیے پرکشش اور اب ہاٹ کرینہ کپور کے پاس کبھی فلموں کی لائن ہوا کرتی تھی آج فلمیں ہی نہیں ہیں۔ کرینہ کو کون سمجھائے کہ زیادہ دن تک اپنے ناظرین سے دور رہنا اور صرف آئٹم رقص ہی کرنے سے ان کا امیج خراب ہو سکتا ہے۔  | | | ملیشیا کے سن دو ہزار سات کے سالانہ گرینڈ پری کی افتتاحی تقریب میں پرینکا مہمانِ خصوصی تھیں |
پرینکا چوپڑہ کا شاہی کھانا بالی وڈ حسیناؤں کے جلوے ہی کچھ اور ہیں بھئی۔ شلپا نے اگر لندن کے شاہی خاندان کے ساتھ دعوتِ کام و دہن کا اعزاز حاصل کیا تو پرینکا بے بی کی قسمت میں ملیشیا کا شاہانہ ڈنر لکھا تھا۔ ملیشیا کے سن دو ہزار سات کے سالانہ گرینڈ پری کی افتتاحی تقریب میں پرینکا مہمانِ خصوصی تھیں اور اس کے علاوہ انہیں شاہی خاندان نے اپنے ساتھ کھانے کی دعوت بھی دی۔ آپ کو نہیں لگتا کہ ہماری حسینائیں اب ہالی وڈ سے زیادہ مقبول ہوتی جارہی ہیں۔سلو کی سفارش سلو بھیا آج کل اپنی ’لیڈی لو‘ کی سفارش کرنے سے نہیں چوکتے۔ سنا ہے کہ سبھاش گھئی سے اختلافات ہونے کے بعد سلو بھیا گھئی کی فلم یو راج میں کام کریں گے۔ لیکن اس فلم کی ہیروئین کے لیے سلو بھیا نے قطرینہ کا نام لے لیا۔ اب کسی بھی فلمساز کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ سلو بھیا کی گزارش کو ٹھکرا دیں۔ وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن سلو بھیا پھونک پھونک کر قدم رکھیے۔ آپ کو یاد ہے ناں کہ آپ نے کبھی کسی اور کے لیے بھی اسی طرح سفارشیں کی تھیں اور کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنے کے بعد کہیں کوئی اور بھی آپ کو بھلا نہ دے۔
 | | | ڈاکٹروں نے سیف کو سگریٹ نہ پینے کی ہدایت کی ہے |
سیف کی حکمت سیف ابھی بیماری سے اٹھے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں سگریٹ نہ پینے کی ہدایت کی ہے لیکن سنا ہے کہ سیف نے کیلیفورنیا کے ایک ہوٹل کے کمرے میں کھڑکی لگانے کی گزارش کی ہے تاکہ وہ کھلی ہوا میں سگریٹ پی سکیں۔ ممی شرمیلا ٹیگور سن رہی ہیں!پچاس ٹن سفید ریت فلم ’جودھا اکبر‘ کے سیٹ پر ہدایت کار آشوتوش گواریکر نے جے پور سے پچاس ٹن سفید ریت منگا کر ڈالی ہے تاکہ فلم میں کھلے آسمان اور جے پور کا منظر حقیقی لگے لیکن اس چلچلاتی دھوپ اور گرمی میں گرم ریت پر چلنا ایش جیسی نازک اداکارہ کے لیے بہت مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ بے بی کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے یہ سب تو کرنا ہو گا۔ آپ کو یاد ہو گا مغلم اعظم میں مدھو بالا کو ایک منظر فلمانے کے لیے کے آصف نے تین دن تک صرف ایک گلاس دودھ پینے کے لیے دیا تھا۔ محبوبہ محبوبہ اُرمیلا ماتونڈ کر نے آخر رامو کی فلم شعلے میں گیت ’محبوبہ‘ پر رقص مکمل کر لیا۔ اس رقص کے دوران ان کے ساتھ بگ بی اور ابھیشیک بچن تھے۔ اُرمیلا کا کہنا تھا کہ دو لیجنڈز کو نظروں میں رکھ کر یہ رقص کرنا ان کے لیے زندگی کایادگار پل تھا۔ دو لیجنڈ یعنی بگ بی اور ہیلن جی جنہوں نے پرانی شعلے میں یہ رقص کیا تھا۔ آپ کیا سمجھے تھے بگ بی اور۔۔۔ اوپین اور کنگنا کا دکھ بیچارے اوپین اور کنگنا کو دکھ ہے کہ ان کی فلم ’شاکا لاکا بوم بوم‘ میں ہدایت کار سنیل درشن نے ان کے مکالمے ان کی آواز کے بجائے دوسرے فنکاروں کی آواز میں ڈب کیے۔ کنگنا سے زیادہ ہمیں اوپین کے ساتھ ہمدردی ہے، بیچارے اوپین نے ہندی سیکھنے کے لیے استاد بھی رکھا ہے اور اب وہ اچھی ہندی بول لیتے ہیں۔ عائشہ کی ناراضگی عائشہ آج کل اپنے فلمساز اور ہدایت کار دونوں سے ناراض ہیں۔ انہیں دکھ ہے کہ فلم ’ کیا لو سٹوری ہے‘ میں وہ ہیروئن ہیں لیکن ان سے زیادہ کرینہ کپور کی پبلسٹی ہو رہی ہے جنہوں نے فلم میں صرف ایک آئٹم رقص کیا ہے۔ دراصل عائشہ کو ڈر ہے کہ کہیں فلم ’ڈان‘ کی پرینکا کی طرح ان کا حشر نہ ہو جس میں کرینہ کے رقص نے لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔
 | | | انوپم کھیر، سبھاش گھئی نے ممبئی میں اپنے اپنے اداکاری کے سکول کھولے ہیں |
اداکاری کے سکول ممبئی میں اب اداکاری کے سکولوں کی بھر مار ہو گئی ہے۔ انوپم کھیر، سبھاش گھئی کے اپنے اپنے اداکاری کے سکول پہلے سے موجود ہیں لیکن ناہی اب واقعی اس بزنس میں خطرہ محسوس ہو رہا ہے کیونکہ شاہ رخ جیسے اداکار کو اداکاری سکھا چکے دہلی کے مشہور بیری جان نے ممبئی میں اپنا ایکٹنگ سکول کھولا ہے۔ڈینو موریا کی قسم اداکار ڈینو موریا نے اب قسم کھائی ہے کہ وہ کسی لڑکی کے چکر نہیں پڑیں گے۔ لیٹ نائٹ پارٹی نہیں کریں گے اور اپنے کام پر دھیان دیں گے۔ زیادہ تر نئی ہیروئنوں کو ڈینو کے ساتھ عشق کے چرچوں کے بعد شہرت ملی اور وہ اپنا کریئر بناکے آگے نکل گئیں، بیچارے ڈینو وہیں رہ گئے۔ دیکھتے ہیں یہ قسم کب تک قائم رہتی ہے۔ ایک گھر کی تلاش کنگ خان کے ’قریبی‘ دوست کرن جوہر کو ایک گھر کی تلاش ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ جس گھر میں رہتے ہیں وہ اچھا نہیں ہے لیکن وہ ان کے دوست کے گھر کے قریب نہیں ہے ناں! کیا آپ ان کی مدد کر سکتے ہیں۔
 | | | خبروں کے مطابق بگ بردار کی کامیابی بھی شلپا کو فلمیں نہیں دلا سکی |
شلپا کے جلوے بگ برادر سے ملی پبلسٹی کی وجہ سے شلپا کو لندن میں خاصا فائدہ مل رہا ہے۔ اب دیکھئے نا انہوں نے لندن کے مشہور ڈیزائنر لوئیس ویٹون کے کپڑوں کی پبلسٹی کے لیے شوٹ کیا۔انہیں اس سے اچھی خاصی رقم مل رہی ہے لیکن شلپا کو جیسی امید تھی کہ بالی وڈ انہیں ہاتھوں ہاتھ لے گا وہ امید پوری نہیں ہوئی اور شلپا اتنی ڈیپرس ہو گئیں کہ انہوں نے ایک ایوارڈ فنکشن میں کرن جوہر سے آخر کار کہہ ہی دیا کہ ’انہیں وہ کبھی دکھائی ہی نہیں دیتی ہیں‘۔ ہم سمجھ سکتے ہیں شلپا کو رول مانگنے کی اتنی بے تابی۔ کیوں؟ |