BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 30 April, 2007, 08:40 GMT 13:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایب رانی کے ساتھ، ایش ریتک کے پاس

رانی مکھرجی
ایب نے فلم کی تاریخیں بڑھا دی ہیں جس کی وجہ سے رانی کو اپنی فلموں کی تاریخیں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے۔
کنگ خان نے اپنے بنگلہ منت میں ایک شاندار پارٹی رکھی۔ اب بالی وڈ کنگ کو ویسے بھی پارٹی کے لیے کوئی بہانے کی ضرورت نہیں تھی لیکن پھر بھی انڈسٹری کے ’خانوں‘ کے لیے کرکٹ ورلڈ کپ ایک اچھا موقع تھا۔ ہمیں شکریہ کرنا چاہیے کسی کا جنہوں نے اپنے گھر کی شادی میں انہیں بھلا دیا۔

خان کی بیوی گوری نے سلمان خان ان کی دوست قطرینہ کیف، سیف علی خان
(وہ بیچارے آج کل تنہا ہیں)، فلمساز فرح خان اور ان کے شوہر سریش کندر، تبو، پریتی زنٹا اور نیس واڈیا کے علاوہ خان کے انتہائی قریبی دوست کرن جوہر کو دعوت دی۔ پھر یہ گرینڈ پارٹی قہقہوں کی محفل اور لذیذ ریشمی کباب، بریانی اور دیگر طعام کے ساتھ رات بھر چلتی رہی۔ خان نے ثابت کر دیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

کِس کا تنازعہ
کس نے کس کو کِس کیا۔ آج کل بس اسی کے چرچے ہیں۔ہالی وڈ اداکار رچرڈ گیئر بیچارے پریشان ہیں کہ آخر انہوں نے ایسا کیا کر دیا کہ عدالت نے ان کے نام وارنٹ جاری کر دیا۔وہ سوچ سوچ کر پریشان ہو رہے ہیں کہ شلپا کے گالوں پر بوسہ دینے پر اتنا ہنگامہ؟ گھبرا کر انہوں نے معافی مانگنے کا بھی اعلان کر دیا۔ شاید گیئر کو یہ نہیں معلوم کہ انڈیا میں اخلاقیات کے ٹھیکہ دار بہت ہیں۔ اب دیکھیے مظفرپور کی ایک عدالت میں ایسے ہی کسی شخص نے فلم دھوم پارٹ ٹو میں ایشوریہ رائے اور رتیک روشن کے بوسہ سے خفا ہو کر مقدمہ دائر کر دیا اور عدالت نے ان دونوں اداکاروں کو حاضر رہنے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔ہم بڑے کب ہوں گے؟

ایش کنٹرول
ہاں ہمیں پتہ تھا کہ آپ اب تک بے چین تھے کہ ہم نے ایش اور ایب کے بارے میں کچھ کیوں نہیں بتایا۔ چلیے کچھ باتیں ان کی کر ہی لیتے ہیں۔اب جبکہ یہ خوبصورت جوڑا ہنی مون منا رہا ہے ہم آپ سے ایک سوال کرتے ہیں۔ میاں بیوی کے اس رشتے میں کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟ قیاس لگانے میں تکلیف ہو رہی ہے تو ہم ایک واقعہ بتاتے ہیں۔

ایب ایک روز ایش کی فلم جودھا اکبر کے سیٹ پر پہنچے۔ ایش نے انہیں جان بوجھ کر نظرانداز کر دیا اور موبائیل پر کسی سے ہنس ہنس کر باتیں کرتی رہیں جیسے کسی بہت قریبی دوست سے بات کی جاتی ہے۔ دیکھنے والوں نے ہمیں بتایا کہ ایب بہت پریشان ہوئے اور آنکھیں نم ہو گئیں۔اس سے آگے آپ کو بتانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ہے نا!

سلو کس کے فین
سلو جن کے کروڑوں چاہنے والے ہیں آخر وہ بھی کسی کے فین نکلے۔ اور آپ کو سن کر حیرت ہو گی کہ وہ گرم دھرم پاجی یعنی اپنے دھرمیندر کے پرستار نکلے۔ اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب ’اوم شانتی اوم‘ کے سیٹ پر تیس ستاروں کے ساتھ فرح خان ایک گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ بالی وڈ کی تاریخ میں یہ پہلا ایسا رقص ہو گا جس میں اتنے بڑے ستارے ایک ساتھ موجود ہوں گے۔ خیر ہم بات کر رہے ہیں سلو بھیا کی۔ جب انہیں پتہ چلا کہ دھرم جی بھی اس ٹیم میں شامل ہیں تو وہ بہت خوش ہوئے۔ اب دھرم جی وقت پر نہیں پہنچے تو فرح نے کہا کہ سلمان اپنا سٹیپ کر لو باقی بعد میں شوٹنگ ہو گی لیکن اپنے ہیرو کے بغیر سلو بھیا کیسے شوٹنگ کرتے؟


سلوجن کے لیے لوگ سیٹ پر گھنٹوں انتظار کرتے ہیں انہوں نے دھرم جی کے لیے ایک دو نہیں تین گھنٹے انتظار کیا اور پھر ان کے ساتھ رقص کیا۔

سیف کاخوف
چھوٹے نواب فلم ’ریس‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ یکایک سٹنٹ ماسٹر الان امین نے سیف سے کہا کہ انہیں چوبیس منزلے سے نیچے چھلانگ لگانی ہے۔ یہ سن کر سیف کے پسینے چھوٹ گئے۔ انہیں یہ بھی پتہ تھا کہ جس رسی کے ذریعہ انہیں باندھا جاتا ہے وہ کبھی کبھی دھوکہ دے جاتی ہے۔ سیف نے ’سیف‘ چال چلی۔انہوں نے الان سے کہا کہ پہلے وہ چھلانگ لگائیں اس کے بعد وہ کوشش کریں گے۔الان نے سیف کو وہ سٹنٹ کر کے بتایا اور پھر جب سیف نے چھلانگ لگائی تو انہیں اتنا مزہ آیا کہ انہوں نے سین کو بہترین بنانے کے لیے پانچ مرتبہ کوشش کی اور پھر شاٹ کو او کے کیا۔

ایب رانی کے ساتھ اور ایش رتیک کے پاس
چونکیے مت بھئی۔ یہ صحیح بات ہے بس فرق صرف سمجھنے اور سمجھانے کا ہے۔ دیکھیے ہم بتاتے ہیں۔ ایش رتیک کے ساتھ جودھا اکبر کی شوٹنگ کر رہی تھیں اس لیے ہنی مون کے بعد وہ ان کے پاس چلی جائیں گی اور ایب رانی کے ساتھ فلم ’لاگا چنری میں داغ‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے اس لیے وہ رانی کے پاس جائیں گے بات بس اتنی سی ہے۔ ویسے اس انداز میں یہ جوڑیاں فلمی پردے پر بہت مقبول ہیں۔

رانی ایب سے ناراض
رانی مکھرجی ایب سے ناراض ہیں یہ خبر جب پھیلی تو سب نے قیاس آرائیاں شروع کیں۔ آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ ایب نے رانی کو چھوڑ کر ایش سے شادی کر لی اس لیے!

رندیپ ڈوڈا اور رخسار

یا آپ میں سے کچھ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ رانی کو شادی میں مدعو نہیں کیا اس لیے رانی ایب سے خفا ہیں۔ خیر ہمیں پتہ چلا کہ دراصل شادی اور ہنی مون کی وجہ سے ایب نے فلم ’لاگا چنری میں داغ‘ کی تاریخیں بڑھا دی ہیں جس کی وجہ سے رانی کو اپنی دوسری فلموں کی تاریخوں میں رد و بدل کرنا پڑ رہا ہے۔ اب غصہ تو کسی نہ کسی صورت میں ظاہر ہونا ہی تھا۔

دیویہ کا طمانچہ
کبھی کبھی فلمی منظر میں حقیقت کا رنگ ڈالنے کی کوشش ستاروں کو مہنگی بھی پڑتی ہے۔ اداکار رندیپ ہوڈا اور اداکارہ دیویہ دتہ فلم ’لو گیم‘ میں کام کر رہے ہیں۔ فلم کا سین تھا کہ دیویہ ہودا کو طمانچہ مارتی ہیں۔ دیویہ نے ہوا میں طمانچہ لہرایا لیکن ہوڈا نے دیویہ سے کہا کہ سین اچھا نہیں ہوا ہے وہ انہیں سچ مچ ماریں۔ دیویہ نے کہا مان لیا اور زوردار طمانچہ لگا دیا۔ پھر کیا تھا ہوڈا کے گال پر پانچوں انگلیوں کے نشان ابھر آئے اور شوٹنگ پندرہ منٹ تک روکنی پڑی۔ ہوڈا جی آپ نے کیا ہماری ہیروئینوں کو کمزور سمجھا ہے ویسے کہیں یہ کسی طرح کا بدلہ تو نہیں تھا ناں!

ملکہ کی قیمت

ملکہ شراوت
آپ سب نے ملکہ کی قیمت لگانے میں غلطی کی ہے۔ارے بھئی وہ ہالی وڈ کے نامور اداکاروں کے برابر اپنی قیمت وصول رہی ہیں۔ گلوکار موسیقار اور اب اداکار اور فلمساز ہمیش ریشمیا کی فلم ’آپ کا سرور‘ میں ملکہ نے صرف دس منٹ کام کرنے کے لیے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے لیے ہیں۔ آپ کو یقین نہیں آرہا ہے نا! ہم بھی آپ کی طرح چکرا گئے تھے۔لیکن یہ حقیقت ہے ملکہ نے ایک منٹ کے لیے پندرہ لاکھ روپے لیے ہیں۔شاید اسی لیے تو آج کل ہر دوسری ہیروئین آئٹم گرل بننے کے چکر میں ہے۔

مائیک ٹائسن کا لشکرمائیک ٹائسن فلم ’فول اینڈ فائنل‘ میں بلے بلے کرنے ممبئی آنے والے ہیں۔ اب دنیا کے اتنے بڑے ہیوی ویٹ باکسر اکیلے تو نہیں آئیں گے۔ ہمیں جو فہرست ملی ہے اس کے مطابق ان کے بیس نجی محافظ ساتھ ہوں گے۔ان کا اپنا قانونی مشیر، باورچی اور انٹرپریٹر بھی۔ خبریں گرم ہیں کہ ٹائسن نے شہر کے فائیو سٹار ہوٹل کا پورا ایک منزلہ ان کے نام بک کرنے کے لیے کہا ہے کیونکہ وہ کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں چاہتے ہیں۔ ٹائسن یہ بھی نہیں چاہتے کہ ہندوستان کا میڈیا ان کا تعاقب کرے۔۔۔۔فہرست طویل ہے ہمیں بیچارے فلمساز فیروز نڈیاڈ والا پر ترس آرہا ہے اگر اس کے باوجود فلم نہیں چلی تو۔۔۔؟

مائیک ٹائسن

چھوٹے نواب کی لگن
چھوٹے نواب آج کل اپنا نیا گھر سنوارنے میں لگے ہیں۔ گھر میں کون سے پردے ہوں گے۔بیڈ روم، ہال کے کمروں کی دیواروں پر کون سا رنگ ہوگا۔ لیونگ روم کیسا ہو گا وغیرہ وغیرہ۔۔۔کہیں یہ کسی کے آنے کی خبر تو نہیں۔اگر ہے تو ہم سب سیف کے نئے ہم سفر کے لیے دعاگو ہیں۔

شلپا کا نیا پروفیشن
بیچاری شلپا کے لیے اتنے تنازعات اور شہرت کے بعد بھی بالی وڈ کی کوئی فلم ان کی جھولی میں نہیں آئی۔ اب دل برداشتہ شلپا نے اسی مقام کو اپنا گھر بنانے کا سوچ لیا ہے جہاں سے انہیں شہرت ملی۔۔۔نہیں اداکاری کے میدان میں نہیں کیونکہ انہیں تو ہالی وڈ کی بھی کوئی فلم نہیں مل سکی ہے۔ ارے بھئی وہ اب برطانیہ کو لوگوں کو ہندوستانی کھانے کھلائیں گی۔ جی ہاں وہ وہاں ہوٹل کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور سنا جا رہا ہے کہ وہ لندن کے پوش پرائم روز ہل علاقے میں ایک اپارٹمنٹ بھی خریدیں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد