BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 April, 2007, 13:33 GMT 18:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امیتابھ بچن نے معافی مانگ لی

ابھیشیک اور ایشوریہ کی شادی کے لیے سکیورٹی سخت تھی
امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب کے دوران صحافیوں کے ساتھ ہوئي بدسلوکی کے لئے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز اپنے بنگلہ پر صحافیوں کو بلایا اور کہا کہ شادی کے موقع پر جو بھی واقعہ ہوا ہے اس کا انہیں بہت افسوس ہے۔

بالی وڈ سپر سٹار نے کہا کہ سنیچر کے روز سیکورٹی عملہ نے جو بھی صحافیوں کے ساتھ کیا اور ان کی وجہ سے کسی کو بھی جو تکلیف ہوئی ہے اس کے لئے وہ ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے خوشی کا موقع ہے اس لیے وہ نہیں چاہتے کہ اس موقع پر لوگوں کا دل دکھے یا کسی کو تکلیف ہو۔

مذکورہ واقعہ سنیچر کو اس وقت پیش آیا تھا جب ایشوریہ رائے اپنے گھر سے رخصت ہوکر ’پرتیکشا‘ پہنچ رہی تھیں۔ پھولوں سے سجی بی ایم ڈبلیو کار کو امیتابھ بچن ڈرائیو کر رہے تھے، سامنے کی سیٹ پر امر سنگھ تھے اور پیچھے کی سیٹ پر ابھیشیک اور ایشوریہ بچن تھیں۔

کچھ فوٹو جرنلسٹوں نے کار کی تصویر کھینچنے کی کوشش کی تو بلیک کمانڈوز نے انہیں رائفل کے بٹ اور ٹھوکریں ماریں۔ ڈی این اے اخبار کے فوٹوگرافر بی ایل سونی بے ہوش ہوگۓ تھے۔

اس کے بعد دیگر صحافیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

اتوار کو امیتابھ بچن نے کہا کہ وہ سیکورٹی گارڈز ان کے نہیں تھے۔ وہ امر سنگھ کی زیڈ سیکوریٹی کے بلیک کمانڈوز تھے اس لیے وہ نہیں جانتے کہ ان کا کیا طریقۂ کار ہے۔ امیتابھ نے اس کی وضاحت کی کہ سنیچر کے روز ’امر سنگھ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، گھر پر ڈاکٹر کو بلایا گیا تھا اور اس لیے ہم سب جلدی میں تھے، ایسے میں سڑک میں ٹریفک جام ہوگیا تھا۔‘

امیتابھ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بیٹے کی شادی ان کا نجی معاملہ تھا اس لئے انہوں نے میڈیا کو مدعو نہیں کیا تھا لیکن ساتھ ہی کہا کہ وہ جلد ہی ابھیشیک اور ان کی بہو ایشوریہ رائے کی شادی کی تصاویر تمام میڈیا کو دیں گے۔

صحافیوں سے بدسلوکی کے معاملے میں پولیس نے ایک کیس درج کر لیا تھا لیکن رات دیر تک صحافی بنگلے کے سامنے دھرنے پر بیٹھے رہے وہ امیتابھ بچن سے معافی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

گزشتہ رات کے واقعہ کے بعد صرف دو چینلز کے تمام میڈیا نے اس کے بعد کی سرگرمیوں کی کوریج کے لیے بائیکاٹ کیا تھا۔

ایشوریہ اور ابھیشیک ایش ابھیشیک بندھن
بالی وڈ کی سب سے اہم شادی ہو گئی
ابھیشیک بچن ستاروں کی شادی
ایش اور بھیشیک شادی کے بندھن میں بندھ گئے
ایشوریا رائےمومی ایشوریا بے نقاب
سابق حسینہ عالم کے مجسمے کی نمائش شروع
ایشوریہ ابھیشیکبے جان امراؤجان؟
امراؤجان لوگوں میں شاید ہی اپنا اثر چھوڑے
اشوریہ اور وویک کی جوڑی’کیوں ہو گیا ناں پیار‘
اشوریہ اور وویک، عنوان تجویز کریں
 امیتابھ تیرا جادو چل گیا
امیتابھ بچن کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد