BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 April, 2007, 14:25 GMT 19:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایش کی ابھیشیک سے شادی ہوگئی

ابھیشیک اپنے بنگلے ’جلسہ‘ میں دوستوں کے ہمراہ تیاریوں میں مصروف تھے
بالی وڈ سپر سٹار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کی شادی جمعہ کو سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے سے ہو گئی ہے۔

جمعہ کی شام چھ بج کر چالیس منٹ پر آریہ سماج کے رسم و رواج کے مطابق شادی کے ’پھیرے‘ شروع ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایشوریہ رائے نے سرخ رنگ کا گھاگھرا اور چولی پہنی تھی۔ ابھیشیک نے کریم رنگ کی شیروانی جسے مشہور ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ کی جوڑی نے تیار کیا تھا۔



ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع پرتیکشا بنگلہ کے اطراف بالی وڈ کے ان چہیتے ستاروں کے مداحوں کی بھیڑ جمع تھا۔ ہزاروں کے قریب لوگ چلچلاتی دھوپ کی پرواہ کیے بغیر سڑکوں پر جمع تھے۔اور انہیں قابو میں کرنے کے لیے پانچ سو کے قریب پولس اور ذاتی سیکورٹی گارڈز۔

صبح سے ہی ابھیشیک اپنے بنگلے جلسہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ تیاری میں مصروف تھے۔ ایشوریہ رائے چونکہ باندرہ میں ایک فلیٹ میں رہتی ہیں جہاں اتنے باراتیوں کے ساتھ شادی ممکن نہیں تھی اس لیے امیتابھ بچن کا بنگلہ ’پرتیکشا‘ ایشوریہ رائے کا گھر بن گیا۔ ایشوریہ رائے دوپہر دو بجے کے قریب ہی پرتیکشا پہنچ گئی تھیں۔

’جلسہ‘ کے باہر بینڈ باجے تیار تھے۔ بارات میں شامل ہونے کے لیے سکندر کھیر، کرن جوہر، رتیش دیشمکھ، اجے دیوگن اور کاجول، گولڈی بہل اور سونالی بیندرے، پریم چوپڑہ، امان اور ایان بنگش، ڈینی اور ان کے بیٹے، امر سنگھ ان کا خاندان ، انیل اور ٹینا امبانی، روہن سپی، یش چوپڑہ ان کی فیملی، سبروتو رائے اور ان کا خاندان، شمی کپور اور ان کی بیوی، کرن کھیر، جلسہ پہنچے۔ باراتیوں کو پرتیکشا تک لے جانے کے لیے سات ایئر کنڈیشنڈ بسیں موجود تھیں۔

امیتابھ سمیت باراتی کیسری رنگ کی پگڑیاں پہنے ہوئے تھے

دروازے پر بینڈ باجے والے روایتی گیتوں کی دھنوں پر بینڈ بجا رہے تھے۔ پانچ بج کر پندرہ منٹ پر ابھیشیک اندر سے سر سے پیر تک سہرے میں ملبوس باہر نکلے۔ باہر آکر انہوں نے اپنے پرستاروں کو ہاتھ دکھایا۔ اس کے بعد سجی سجائی گھوڑی پر بیٹھ گئے۔ لیکن چند منٹ تک اس پر بیٹھنے کے بعد وہ نیچے اترے اور بس میں سوار ہوگئے۔

سارے باراتی کیسری رنگ کی پگڑیاں پہنے ہوئے تھے لیکن جن کا شمار گھر کے ممبران میں ہوتا تھا جیسے امر سنگھ اور انیل امبانی اور کرن جوہر انہیں گہرے گلابی رنگ کی پگڑی باندھی گئی تھی۔ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن نے ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ کے ڈیزائن کی ہوئی شیروانیاں پہنی تھیں دونوں کی شیروانی کا رنگ کریم تھا۔

جیا بچن اور شویتا نندہ نے ساڑیاں پہنی تھیں یہ بھی ابو جانی اور سندیپ کی ڈیزائن کی ہوئی تھی۔

باراتیوں کا یہ قافلہ ڈیڑھ کلو میٹر کی دوری طے کر کے پرتیکشا پہنچا۔ بس سے نیچے اترتے ہی ابھیشیک نے ہاتھ لہرا کر رقص کیا۔ ان کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہوئی تھی۔ ان کی خوشی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا تھا کہ وہ گھوڑی پر بیٹھنے کے بعد بھی بیٹھے بیٹھے ناچتے رہے۔ ان کے ساتھ شہ بالا کے طور پر ان کی بہن شویتا نندہ کا بیٹا بھی سہرا پہنے بیٹھا تھا۔ بارات کچھ دیر تک دروازے پر کھڑی رہی اور اس دوران اجے دیوگن، رتیش دیشمکھ اور ابھیشیک کے دوسرے دوستوں نے رقص بھی کیا۔

ابھیشیک اور ایشوریہ رائے کی یہ شادی بالی وڈ کی اس سال کی سب سے بڑی شادی کہی جا سکتی ہے۔ اس شادی میں تقریبا تین سو سے چار سو لوگ شریک ہوئے ہیں۔ کپور خاندان سے اگرچہ کرشمہ اور کرینہ مدعو نہیں ہیں لیکن رشی کپور اور ان کی بیوی نیتو سنگھ، شمی کپور اور ان کی بیوی کو دعوت دی گئی ہے۔

نامور کرکٹ کھلاڑی سچن تیندولکر اور ان کی بیوی انجلی کو البتہ ایشوریہ رائے نے دعوت دی ہے کیونکہ وہ ان کے پڑوسی ہیں۔

جلسہ اور پرتیکشا پر اپنے چہیتے ستاروں کی ایک جھلک ہی دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں پرستاروں کی بھیڑ جمع تھی۔ ٹریفک جام ہوگیا تھا۔ لوگ اطراف کی عمارتوں کی بالکنیوں میں اکٹھا تھے۔ قریب کے درختوں پر لوگ چڑھے ہوئے تھے۔

پولیس کو بے قابو ہوتی بھیڑ کو قابو کرنا مشکل ہوگیا تھا بعد میں آخر کار پولیس نے لوگوں کو ڈنڈے مار کر ہٹایا۔

ابھیشیک کی کریم رنگ کی شیروانی مشہور ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے تیار کی تھی

بتایا جاتا ہے کہ شادی اور پھیروں کی رسموں کے لیے جبلپور، بنارس اور الہ آباد سے پنڈتوں کو بلایا گیا ہے۔ یہ شادی جنوبی ہند کی رسموں اور شمالی ہند کی رسموں کے مطابق ہوئی۔ کیونکہ ایشوریہ رائے جنوبی ہند کی رہنے والی ہیں اور امیتابھ بچن شمالی ہند کے۔

ذرائع کے مطابق ابھیشیک کی ماں جیا بچن چاہتی تھیں کہ بنگالی رسم کے مطابق شادی سے پہلے پوجا ہو۔ یہ ان کا ارمان تھا کیونکہ جیا اور امیتابھ نے اپنی شادی چپکے سے کی تھی اور اس شادی میں صرف پندرہ سے بیس لوگ ہی شامل تھے۔ بتایا جاتاہے کہ جیا بچن نے شادی کا چوڑا بنگالی ڈائریکٹر ریتو پرنو گھوش سے منگوایا تھا۔

صحافیوں کی دعوت
امیتابھ نے اپنے بیٹے کی شادی میں حالانکہ میڈیا کو مدعو نہیں کیا اس لیے شادی کی رسمیں دیکھنے کا کسی کو موقع نہیں ملا لیکن ان کے بنگلہ کی سڑک کے دوسری جانب ایک خیمہ بنا دیا گیا تھا اور بگ بی کے گھر سے پانی اور کولڈ ڈرنکس برابر بھیجی جا رہی تھی۔ غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق امیتابھ بچن نے اس شادی کی کوریج کے سارے اختیارات ایک غیرملکی میگزین اور پروڈکشن کمپنی کو دے دیے ہیں۔ اسی لیے اتنی زبردست سکیوریٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی فوٹوگرافر کی وہاں تک پہنچ نہ ہوسکے۔ حتیٰ کہ مہمانوں سے بھی موبائل کیمرے نہ لانے کی گزارش کی گئی۔

آج شادی کی تمام تقریبات ختم ہونے اور عشائیہ کے بعد ایشوریہ رائے ایک بار پھر اپنے گھر جائیں گی اور اکیس اپریل کو باقاعدہ رخصتی کی رسم ادا ہوگی تب ایشوریہ رائے کی اپنے لیے سجائی گئی ڈولی میں رخصتی کی رسم ہوگی۔ اس خوبصورت ڈولی کی سجاوٹ پر پچہتر ہزار روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

امیتابھ بچن نے بالی وڈ کی کئی بڑی ہستیوں کو اپنے بیٹے کی شادی میں مدعو نہیں کیا۔ بالی وڈ کے نامور خان خاندان میں سے کسی کو دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا۔ شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان اور سیف علی خان کے علاوہ فیروز خان اور ان کے بیٹے فردین خان، سنجے خان اور ان کے بیٹے زائد خان۔ ان کے علاوہ بالی وڈ کے لیجنڈ کہلانے والے یوسف خان یعنی دلیپ کمار بھی اس شادی میں مدعو نہیں تھے۔

امیتابھ بچن نے راکیش روشن اور ان کے بیٹے رتیک روشن کو بھی دعوت نہیں دی گئی۔ بالی وڈ کے علاوہ کبھی نہرو خاندان کے قریبی امیتابھ بچن نے سونیا گاندھی یا ان کے خاندان کے کسی بھی فرد کو نہیں بلایا۔ ویسے جب سے امر سنگھ اور ملائم سنگھ سے امیتابھ بچن کے تعلقات بڑھے ہیں نہرو خاندان سے تعلقات میں کشیدگی آگئی ہے۔

ایش ابھیشیک شادی
جوڑا شادی پر ’کجرارے‘ پر رقص کرے گا
ایشوریہ اور ابھیشیک ایش ابھیشیک شادی
بالی وڈ کی سب سے اہم شادی کی رسومات
 ایش و ابھیشایشوریہ و ابھیشیک
شادی، مہندی اور موسیقی کی رسمیں
ایشوریا رائےبالی وڈ ڈائری
ایش کی شادی، شاہ کی دیوانی اور شاہی کھانا
اسی بارے میں
میڈم تساؤ میں ایشوریا رائے
09 September, 2004 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد