BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 April, 2007, 08:38 GMT 13:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نگاہیں ایش ابھیشیک کی شادی پر

ابھیشیک اور ایشوریہ مہمانوں کے سامنے ’کجرارے‘ کی دھن پر رقص پیش کریں گے
بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک اور سابق ملکۂ حسن ایشوریہ رائے کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

بیس اپریل کو ہونے والی بالی وڈ کی اس مشہور جوڑی اور بالی وڈ کے اہم خاندان کی یہ شادی اس سال کی سب سے اہم شادی ہے۔ اس کے لیے سارے میڈیا کی نظریں اس پر ہیں۔

منڈپ سجائے جا رہے ہیں۔ مہمانوں کو خوبصورت دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں۔ ہونے والی ساس جیا بچن نے بہو کے لیے کلکتہ سے زیورات بنوا لیے ہیں اور سنگیت کے لیے فلمساز کرن جوہر کی نگرانی میں ابھیشیک کے دوست رقص کی ریہرسل میں مصروف ہیں۔

امیتابھ بچن یہ شادی سادگی کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی والدہ تیجی بچن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ ہسپتال مین زیر علاج ہیں اس لیے انہوں نے صرف دونوں گھرانوں کے رشتہ دار اور انتہائی قریبی دوستوں کو مدعو کیا ہے۔

فلم انڈسٹری کے لیجنڈ دلیپ کمار بھی اس شادی میں مدعو نہیں ہیں

قریبی دوستوں میں امرسنگھ ان کی بیوی، سہارا کے ڈائریکٹر سبروتو رائے، انیل اور ٹینا امبانی، کرن جوہر اور ان کی والدہ، انوپم کھیر اور کرن کھیر، یش چوپڑہ ان کی بیوی اور بیٹے آدتیہ اور اودے چوپڑہ، اجے دیوگن اور کاجول، سنیل شیٹی، سونالی بیندرے اور ابھیشیک کے دوستوں میں گولڈی بہل، سکندر کھیر، چراغ دوشی اور اپور لکھیا مدعو ہیں۔حیرت انگیز طور پر بالی وڈ انڈسٹری کے مشہور خاندانوں کو دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا ہے۔ حتی کہ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ دلیپ کمار بھی اس سے محروم ہیں۔

صرف دو سیاستدانوں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں جن میں اترپردیش کے وزیر اعلی ملائم سنگھ اور شیوسینا سربراہ بال ٹھاکرے شامل ہیں۔

شادی کے کارڈ بہت خوبصورت ہیں۔ اسے چار صفحات میں منقسم کیا گیا ہے۔ پہلے صفحہ پر انگریزی کے دو حرف اے سفید رنگ میں لکھا ہے یعنی ابھیشیک اور ایشوریہ۔ دوسرے صفحہ پر بھگوان گنپتی کی مورت بنی ہے۔ ہندو دھرم کے مطابق کوئی بھی کام کرتے وقت گنپتی بھگوان کو یاد کیا جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ چند شلوک لکھے ہیں۔

ایشوریہ رائے کے لیے ان کی دوست ڈیزائنر نیتا للا نے لباس تیار کیا ہے

تیسرے صفحہ پر ابھیشیک کے دادا ہری ونش رائے بچن جو نامور ہندی کے شاعر تھے ان کی نظموں کی چند سطور لکھی ہیں۔ چوتھے صفحہ پر دعوت نامہ ہندی اور انگریزی میں لکھا ہے۔ اس پر امیتابھ اور ایشوریہ کے والد کے دستخط ہیں۔ دعوت نامے پر امر سنگھ کا نام بھی درج ہے۔ اسی دعوت نامے کے ساتھ چاکلیٹ بھی ہیں۔

شادی کی رسمیں اٹھارہ تاریخ سے شروع ہو جائیں گی۔ پہلے سنگیت ہوگا جس میں ابھیشیک کے دوست بالی وڈ دھنوں پر رقص کریں گے جس کی تیاری جا رہی ہے۔ کرن جوہر کی نگرانی میں انوپم کھیر کا بیٹا سکندر کھیر گولڈی بہل، چراغ دوشی، اپور لکھیا اور روہن سپی روزانہ رقص کی مشق کر رہے ہیں۔ مہمانوں کو ایک خوشگوار جھٹکا ملے گا جب ابھیشیک اور ایشوریہ ان کے سامنے ’کجرارے‘ کی دھن پر رقص پیش کریں گے۔

سنگیت کے بعد مہندی کی رسمیں انیس اپریل کو ہوں گی۔ راجستھان کے شہر سوجت سے مہندی منگوائی جا رہی ہے۔ اسی جگہ سے منگوائی گئی مہندی لز ہرلی کو بھی لگائی گئی تھی۔ سوجت کی مہندی پورے انڈیا میں مقبول ہے۔ ملک کی نوے فیصد مہندی کی یہاں کاشت ہوتی ہے۔

ایشوریہ رائے کے لیے ان کی دوست ڈیزائنر نیتا للا نے لباس تیار کیا ہے۔ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن اپنے ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ کے بنائے لباس پہنیں گے۔ ایشوریہ رائے کی والدہ ورندا رائے کلکتہ کی مشہور ڈیزائنر شربری دتہ سے اپنے داماد اور سمدھی کے لیے لباس تیار کروا رہی ہیں۔

امیتابھ بچن یہ شادی سادگی کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی والدہ تیجی بچن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے

شادی کی رسموں اور تقریب کے دوران کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو اس لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مقامی پولیس عملہ کے علاوہ امیتابھ بچن نے ذاتی سکیورٹی ایجنسی کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔ تقریبًا پانچ سو گارڈز تعنیات کیے جا رہے ہیں جن پر انتہائی اہم شخصیات کی حفاظت کا ذمہ ہے۔ وہ اس بات کی نگرانی بھی کریں گے کہ بنگلہ میں کوئی بھی فوٹوگرافر یا ابھیشیک اور ایشوریہ کا پرستار داخل نہ ہونے پائے۔

ملائم سنگھ اور بال ٹھاکرے کو زیڈ پلس سکیوریٹی دی گئی ہے اور اسی لیے بنگلہ میں صرف ان کے سکیورٹی گارڈز کو جانے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع ابلاغ کو اس شادی سے دور رکھا گیا ہے۔ کسی کو بھی دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا۔ امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ یہ ان کی ذاتی معاملہ ہے اور وہ اسے سر عام کرنا نہیں چاہتے۔

شادی کے پھیرے بیس اپریل کو شام ساڑھے پانچ اور ساڑھے چھ کے درمیان ہوں گے جس میں تقریبًا سو مہمانوں کے شریک ہونے کی خبریں ہیں۔ بدائی کی رسم اکیس اپریل کو ایشوریہ رائے کے باندرہ لا میر فلیٹ سے ہو گی۔

ایشوریا رائےبالی وڈ ڈائری
ایش کی شادی، شاہ کی دیوانی اور شاہی کھانا
سونو نگمبالی وڈ ڈائری
سونو کے دیوانے اور ابھیشیک کا درد
ودیا بالنبالی وڈ ڈائری
ودیا کا انٹرویو، ابھیشیک کا لنچ اور ایشا کا خوف
 امیتابھ تیرا جادو چل گیا
امیتابھ بچن کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے
امیتابھ کی صحت
امیتابھ چند دن ہسپتال میں رہیں گے: ڈاکٹر
اسی بارے میں
میڈم تساؤ میں ایشوریا رائے
09 September, 2004 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد