ابھیشیک، ایش کی شادی 20 اپریل کو | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کے اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی شادی بیس اپریل کو ہونی قرار پائی ہے۔ ملک کے بیشتر ذرائع ابلاغ میں اس کا اعلان ہوچکا ہے لیکن اس کے متعلق بچن خاندان کی طرف سے کوئی بیان سامنےنہیں آیا ہے۔ خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے امیتابھ بچن کے قریبی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شادی کا فیصلہ گزشتہ روز امیتابھ بچن کے گھر پر کیا گیا اور شادی کی تقریب میں بچن فیملی کے صرف قریبی دوست ہی شرکت کریں گے اور یہ جوہو میں واقع امیتھابھ بچن کے مکان پر ہوگی۔ ابھیشک کی ایشوریہ رائے کے ساتھ منگنی کا بھی باضابطہ اعلان نہیں ہوا تھا اور ذرائع ابلاغ کو اس کا علم اس وقت ہوا جب منگنی ہوگئی تھی۔ شادی کو اتنی سادگی سے انجام دینے کی ایک اہم وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ مسٹر بچن کی والدہ تیجی بچن کافی عرصہ سے بیمار ہیں اور کئی ماہ سے ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ امیتابھ بچن روز شوٹنگ کے بعد ان کے پاس جاتے ہیں۔ ماں کی بیماری کی وجہ سے ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے نے اپنا ورلڈ شو بھی منسوخ کر دیا تھا جو اب اگلے سال ہو گا۔ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن سے دو سال بڑی ہیں اور نجومیوں کے مطابق اس شادی میں کچھ پریشانیاں آسکتی ہیں اس کے لیے پورے بچن خاندان نے انڈیا کے تمام بڑے مندروں میں پوجا پاٹ بھی کی ہے۔ چونکہ نجومیوں نے اپریل کی انیس اور بیس تاریخ کو ’شبھ‘ بتایا ہے اس لیے شادی اسی تاریخ کو طے کی گئی ہے۔
پوری فلم انڈسٹری کافی عرصہ سے بالی وڈ کی اس جوڑی کی شادی کا انتظار کر رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ شادی بڑی دھوم دھام سے ہونے والی تھی اور خبر آئی تھی کہ یہ شادی جودھپور کے اومید پیلس میں ہوگی، پھر اس کے بعد جے پور کے محل میں شادی کی باتیں ہو رہی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں اداکار اس وقت کافی مصروف ہیں اس لیے شادی کے بعد شہر میں ایک ماہ بعد بڑی پارٹی کا انتظام کیا جائے گا۔ شادی کے بعد بھی ایشوریہ فلموں میں کام کرتی رہیں گی۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا رہا ہے کہ رائے نے حال ہی میں ہالی وڈ فلموں سمیت کئی اور فلموں کے معاہدوں پو دستخط کیے ہیں۔ بگ بی یعنی ان کے ہونے والے سسر نے بھی کئی انٹرویوز میں اس بات کی تصدیق کی تھی۔ |
اسی بارے میں ایشوریہ رائے کیسی بہو بنیں گی؟15 January, 2007 | فن فنکار ابھیشیک ایشوریہ رائے کی سگائی 14 January, 2007 | فن فنکار ایشوریہ رائے کو کلین چٹ 21 November, 2006 | انڈیا ایشوریہ رائے کی فلم پاکستان میں26 March, 2006 | فن فنکار ایشوریہ رائے پاکستان آئیں گی22 August, 2005 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||