ایشوریہ رائے کو کلین چٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کی اداکارہ ایشوریہ رائے کو محکمہ کسٹم نےغیر ملکی کرنسی معاملے میں کلین چٹ دے دی ہے۔ کسٹم کمشنر ( درآمد) اے کے پرساد نے کہا ہے کہ بادی النظر میں ایشوریہ رائے کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشوریہ رائے سے تفتیش کے بعد پتہ چلا ہے کہ نیدرلینڈ میں مقیم ابھینیشور نے مبینہ طور پرجو پارسل انہیں بھیجا تھا اسے وہ نہیں جانتی ہیں۔ ادھرکسٹم افسران سفارت خانے کے ذریعہ ابھینیشور سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش جاری ہے۔ کمشنر پرساد کا کہنا تھا کہ پہلے ابھینیشور سے تفتیش ہو گی اور اس کے بعد ہی سارا معاملہ کھل کر سامنے آئیگا۔ کسٹم کشمنر کے مطابق ابھینیشور سے تفتیش کے بعد اگر ضرورت پیش آئی تو ایشوریہ رائے سے دوبارہ تفتیش کی جا سکتی ہے۔ ایشوریہ رائے سے پیر کی دوپہر ائیر پورٹ پر ہی کسٹم محکمہ نے تقریبا دو گھنٹہ تک اس پارسل کے تعلق سے تفتیش کی جو انہیں نیدرلینڈ سے ابھینیشور نامی شخص نے بھیجا تھا۔ تفتیش کے بعد ایشوریہ وہیں سے جے پور کے لئے روانہ ہو گئیں۔ ایشوریہ جے پور میں آسوتوش گواریکر کی فلم 'جودھا اکبر' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کچھ دنوں قبل کسٹم ڈپارٹمنٹ کو ایشوریہ رائے کے پرانے گھر کے پتہ پر ایک پارسل موصول ہوا تھا جس میں کسٹم محمکہ کے مطابق چند الیکٹرانک سامان کے ساتھ اس میں 23 ہزار یورو کرنسی چھپا کر رکھی گئی تھی۔ کسٹم قانون کے مطابق غیر ملکی کرنسی کا اس طرح چھپا کر ملک میں لانا غیر قانونی ہے اور اسی لئے ایشوریہ رائے سے تفتیش کی جارہی ہے۔ کسٹم کے محمکہ نے اس سلسلہ میں ایشوریہ رائے کے والد سے بھی تفتیش کی تھی ان کے والد نے بھی کہا کہ وہ اس ابھینیشور نامی شخص سے واقف نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں ’رنگ دے بسنتی ایک خاص فلم ہے‘26 September, 2006 | فن فنکار ایش کی شادی اور کرینہ کی خواہش30 October, 2006 | فن فنکار بالی وڈ: فلمسازی ایک نیا رجحان23 October, 2006 | فن فنکار اب ’شعلے‘ بھوجپوری میں بھی23 October, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||