BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ: فلمسازی ایک نیا رجحان

بولی ووڈ
سابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس آفتاب احمد خان ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘ میں اداکاری کریں گے
ایسا شاید پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ بالی وڈ فلموں میں حقیقی اعلیٰ پولیس افسران اداکاری کریں اور اس طرح کی ایک دو نہیں کم سے کم تین فلمیں بن رہی ہیں۔

بالی وڈ کی فلمیں اگر اکثر ہالی وڈ کا چربہ رہی ہیں تو کچھ ایسے بھی فلمساز ہیں جنہوں نے حقیقی زندگی میں ہونے والے واقعات سے متاثر ہو کر فلمیں بنانے کا تجربہ کیا ہے۔ فلمسازوں کا انڈرورلڈ پر فلمیں بنانا نیا نہیں ہے بلکہ چند فلمسازوں کے لیے تو یہ ایک دلچسپ موضوع بھی ہے جن میں رام گوپال ورما کا نام لیا جا سکتا ہے لیکن اس کے ساتھ دہشت گردی جیسے موضوع اور وہ بھی حقیقی واقعات کو لے کر فلمیں بنانا ایک نیا طرز ہے۔

ممبئی کا انڈرورلڈ ہمیشہ سے ملک اور غیر ممالک دونوں میں ایک دلچسپ موضوع رہا ہے۔ 1991 کی بات ہے جب مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم کا شارپ شوٹر مایا ڈولس اور اس کا ساتھی دلیپ بووا ممبئی کے مشہور لوکھنڈ والا کمپلیکس میں چھپے ہوئے تھے اور اس کی اطلاع انتہائی نڈر حیال کیے جانے والے ڈپٹی کمشنر آف پولیس آفتاب احمد خان کو ملی۔

آفتاب احمد خان اپنی پولیس ٹیم لے کر وہاں پہنچے اور پھر ممبئی پولیس اور انڈرورلڈ کے درمیان چودہ گھنٹوں تک گولیاں چلتی رہیں۔ آخر کار پولیس افسر خان دونوں مفرور ملزموں کو مارگرانے میں کامیاب ہو گئے۔

خود بیتی پرناظم رضوی کی فلم
 ناظم رضوی نے انڈر ولرلڈ سے تعلق کے الزام کے تحت تین سال جیل میں گزارے اب وہ ضمانت پر ہیں اور قید اور جیل میں اپنی زندگی پر فلم ’انڈر ٹرائل‘ (زیر سماعت) بنا رہے ہیں۔

یہ ممبئی پولیس کے ریکارڈ میں اب تک کا سب سے طویل انکاؤنٹر رہا۔ اب فلمساز سنجےگپتا فلم اسٹار سنجے دت کے ساتھ مل کر یہ فلم ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘ بنا رہے ہیں جس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس (جو ریٹائرمنٹ کے وقت اسی عہدے پر فائز تھے) آفتاب احمد خان اداکاری کریں گے۔ خان اب اپنی سیکیورٹی ایجنسی چلا رہے ہیں۔ انہوں نے اس فلم میں اداکاری کی پیشکش قبول کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

لیکن ساتھ ہی دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس فلم میں ان کا رول وہ خود نہیں نبھائیں گے بلکہ یہ رول سنجے دت ادا کریں گے۔

دوسری فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن اس فلم میں انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے افسر کے علاوہ ریسرچ اینڈ اینا لیسس ونگ یعنی ’را‘ اور سیکرٹ انٹیلی جنس سروس (ایس آئی ایس) کے افسر بھی ہوں گے۔

فلمساز نیرج پاٹھک اس فلم کے بارے میں یا اس میں کام کرنے والے افسران کے بارے میں زیادہ معلومات دینے سے گریز کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس بارے میں بتانا مناسب نہیں ہے۔ البتہ انہوں نے اعتراف کیا کہ ’را‘ کے یہ افسر پنجاب میں دہشت گردی کو ختم کرنے میں اہم رول نبھا چکے ہیں۔

نیرج کی یہ فلم اس لیے بھی اہم ہو گی کہ ان کے مطابق ان کی اس فلم میں بالی وڈ کے دو افسران اور لندن کے ’دہشت گرد اسکواڈ‘ کے بھی ایک افسر شامل ہیں۔

فلم کا موضوع دہشت گردی اور اس سے نمٹنے میں اے ٹی ایس اور دنیا کی مختلف خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی شامل ہے اس میں ایسے کئی واقعات بھی شامل کیے جائیں گے جو رونما ہو چکے ہیں۔ نیرج کی اس فلم کا نام ’اے ٹی ایس‘ ہوگا۔

 کے چودھری
سبکدوش ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (سی آئی ڈی) ٹی کے چودھری اداکاری کر رہے ہیں

فلمساز ناظم رضوی جن کی فلم ’چوری چوری چپکے چپکے‘ کافی مقبول ہوئی اور انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے دست راست چھوٹا شکیل کا پیسہ لگانے کے الزام کے باعث تنازعے کا شکار بھی رہی، اسی فلم کے بعد سے بالی وڈ اور انڈرورلڈ کے رشتوں کو پولیس نے بے نقاب کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ ناظم رضوی نے اسی الزام کے تحت تین سال جیل میں گزارے اب وہ ضمانت پر رہا ہیں لیکن وہ اپنی اس قید اور جیل کی زندگی پر فلم ’انڈر ٹرائل‘ (زیر سماعت) بنا رہے ہیں۔

اس فلم کی دو خصوصیات ہیں۔ ایک تو یہ کہ اس فلم کی بارہ دنوں تک شوٹنگ ممبئی کی مضافات میں واقع تھانے جیل میں ہوئی جہاں ناظم قید تھے اور دوسری یہ کہ اس فلم میں سبکدوش ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (سی آئی ڈی) ٹی کے چودھری اداکاری کر رہے ہیں۔ اگرچہ ان کا کردار حالانکہ اس فلم میں زیادہ بڑا نہیں ہے۔

ابھی کسی بھی فلم کی شوٹنگ مکمل نہیں ہوئی اور سب تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ اگر یہ فلمیں بغیر کسی تنازعہ کے نمائش کے لیے پیش ہونے کے ساتھ کامیاب بھی ہوتی ہیں تو شاید پھر سابق اعلیٰ پولیس افسران کا بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کی روایت شروع ہو جائے۔

اسی بارے میں
جیجا سے رومانس نہیں!
22 May, 2006 | فن فنکار
’یہ ہے بالی وڈ میری جان‘
03 April, 2006 | فن فنکار
گیارہ ایوارڈ بلیک کے نام
25 February, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد