BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 October, 2006, 07:13 GMT 12:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اب ’شعلے‘ بھوجپوری میں بھی

شاہ رُخ خان
شاہ رُخ نے اکشے کمار کی تعریف کی اور اکشے پھُولے نہیں سما رہے ہیں
مقابلہ تو دل ناتواں نے ۔۔۔۔۔۔۔ جی ہاں! فلم ’ڈان‘ اور ’جانِ من‘ نمائش کے لیے پیش ہو گئیں۔ ممبئی میں کِنگ خان (شاہ رخ خان) کی فلم ڈان دیکھنے والوں کا ہجوم تھا لیکن وہیں ’جان من‘ کے چاہنے والوں کی بھی کمی نہیں تھی۔ ’ڈان‘ کے لیے رش اس لیے تھا کہ لوگ یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ آخر کیا کنگ خان شہنشاہ امیت کی برابری کر سکتے ہیں؟

ڈان میں کنگ خان، ان کی ادا، ان کا سٹائل، بس وہی فلم کی جان تھا جبکہ دوسری جانب سلو(سلمان خان) کے پرستاروں نے ’جانِ من‘ دیکھی۔ محبت ، احساس جذبات کی انوکھی کشمکش اور سلو کی دل کو چھو لینے والی اداکاری۔ ہم نے ’جانِ من‘ کو زیادہ نمبر دیئے۔ آپ کسے زیادہ پسند کریں گے؟

مادھوری کی واپسی
ہم نے آپ کو کچھ عرصہ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ دھک دھک گرل یعنی مادھوری دکشت اب فلموں میں دوبارہ کام کرنا شروع کر رہی ہیں لیکن اس خبر میں اب فرق صرف اتنا ہے کہ پہلے وہ یش راج کی فلم میں کام کریں گی اس کے بعد اپنے سکریٹری رکو راکیش ناتھ کی فلم میں۔

مادھوری کے چاہنے والے بڑی بے صبری سے ان کی واپسی کے منتظر ہیں دیکھنا ہے کہ ان کی واپسی کاجول کی طرح ہوتی ہے یا۔۔۔۔۔

جب پریتی نے ٹریفک کنٹرول کیا!
نہیں یہ کسی فلم کا منظر نہیں ہے بلکہ حقیقی زندگی میں ہوا۔ جی ہاں ! پریتی اپنی فلم جانِ من کے پریمیئر کے لیے گھر سے نکلیں۔ راستے میں ایک بڑے سے ٹرک نے راستہ روک رکھا تھا۔ پریتی پریشان۔ ان سے رہا نہیں گیا اور اطلاعات کے مطابق وہ اپنی کار سے نکلیں انہوں نے ہاتھ دکھا دکھا کر گاڑیاں ہٹانے کی کوشش کی لیکن ایک گاڑی اپنی جگہ سے نہیں ہلی اس کے برعکس ٹریفک مزید جام ہو گیا۔ پریتی نے گھوم کر دیکھا تو اپنے اطراف لوگوں کا ایک ہجوم۔ سب اپنی اپنی گاڑیوں سے نکل کر پریتی کو دیکھنے لگے۔ احساس ہوتے ہی پریتی تو گاڑی میں بیٹھ گئیں ہاں ایک بات اچھی ہوئی کہ بیچارے ٹرک والے نے خاموشی کے ساتھ سر جھکا کر جلدی سے ٹرک ہٹا لیا۔

کتنے شعلے ہیں !
لیجئے بھئی ابھی جہاں رام گوپال ورما کو اپنی ’شعلے‘ بنانے میں قانونی پیچیدگیوں سے الجھنا پڑ رہا ہے وہیں اب جتیندر کی بیٹی ایکتا کپور نے بھوجپوری زبان میں شعلے بنانے کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ اسی روز اپنی فلم کی نمائش کریں گی جس روز رامو کی شعلے تھیئٹر میں لگے گی! اب رامو کی فلم کے ’گبر‘ تو سپر سٹار امیت جی ہیں لیکن ایکتا کی شعلے کے ’گبر‘ نانا پاٹیکر یا پھر اپنے متھن دا ہوں گے۔

سلو بھیا کے گھر عید، دیوالی پارٹی
سلو بھیا کی فراخدلی کے ساتھ ان کی مہمان نوازی اور عالیشان پارٹیوں کے بالی وڈ میں کافی چرچے رہتے ہیں۔ ہر سال سلو بھیا عید اور دیوالی کے لیے شاندار پارٹیاں اپنے پنویل کے فارم ہاؤس پر دیتے آئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں ان کے دوست ساری ساری رات پارٹی کرتے ہیں۔

اس سال بھی دیوالی اور عید کے موقع پر اتوار سے تین روز تک پارٹی ہو گی لیکن اس مرتبہ پنویل میں نہیں سلو بھیا کے باندرہ میں واقع گیلیکسی اپارٹمنٹ کے شاندار فلیٹ میں۔

رتیک ، اصل ہیرو
رتیک روشن مرتے مرتے بچے۔ جی ہاں، آج کل ان پر سٹنٹ بازی کا بھوت سوار ہے۔فلم ’جودھا اکبر‘ کے لیے ویسے بھی وہ آج کل گھوڑا سواری اور تلوار بازی کی تربیت لے رہے ہیں۔ ممبئی کے مہالکشمی ریس کورس میں گھوڑ سواری کا منظر فلمانا تھا جس میں انہیں بھاگتے ہوئے گھوڑے پر سوار ہونا تھا۔ کیمرہ چل پڑا اور رتیک نے جیسے ہی بیٹھنے کے لیے پیر اٹھایا ان کا پیر پھنس گیا اور گھوڑا دوڑنے لگا۔ وہ کچھ دور تک گھِسٹتے چلے گئے، ایک بار تو انہیں لگا ہو گا کہ ان کی جان گئی لیکن وہ جلد ہی سنبھل گئے اور گھوڑے پر بیٹھنے میں کامیاب ہو گئے۔

زخم تو آئے لیکن گھر جانے کے بجائے رتیک نے دوبارہ شاٹ دیا۔ اسے کہتے ہیں اصل ہیرو۔

قطرینہ کیف کو آخر زبان مل گئی
ماڈل اور خوبصورت اداکارہ قطرینہ کا المیہ یہ ہے کہ بیچاری کسی بھی فلم میں اپنے مکالمے خود نہیں بول سکی ہیں۔ وجہ ! انہیں ہندی کہاں آتی ہے، لیکن اب انہیں ایک موقع ملا ہے۔ وپل شاہ کی فلم ’نمستے لندن‘ میں اب لوگ انہیں پردے پر اپنے ہی مکالمے بولتے سن سکیں گے۔ آخر کار فلم میں وہ ایک برطانوی لڑکی کا رول کر رہی ہیں جسے ہندی برابر آتی ہی نہیں ہے۔

جان آئٹم بوائے !
اب تک آپ نے’ آئٹم گرل‘ کے بارے میں پڑھا انہیں دیکھا لیکن یہ ’آئٹم بوائے‘! اب کیا کریں اس سے اچھا لفظ ہمیں ملا ہی نہیں۔ وہ اس لیے کہ اب سمارٹ اور ہینڈسم جان ہدایت کار انوراگ کیشیپ کی فلم ’نو سموکنگ‘ میں بالکل برہنہ نظر آئیں گے۔ جان اپنے اس رول سے خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ منظر فلم کی ضرورت ہے۔ ہمیں پتہ نہیں کہ آخر جان کو ایسی کیا ضرورت پیش آگئی۔

اکشے کی تعریف
پتہ ہے فلم جانِ من دیکھنے کے بعد کِنگ خان نے کس ہیرو کی تعریف کی۔ نہیں بھئی آپ سب غلط سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے اکشے کمار کی تعریف کی اور اکشے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔

جولی اور ہندی
ہاں انجیلینا جولی نے ہندی سیکھ لی ہے اور اب وہ سیٹ پر لوگوں سے ہندی میں بات کرتی ہیں۔ سیٹ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جولی ہر روز انتہائی اخلاق کے ساتھ سپاٹ بوائے سے پوچھتی ہیں ’آپ کیسے ہیں؟‘

سائرہ بانو
جب کنگ خان بادشاہ سے ملے
شہنشاہ جذبات دلیپ کمار یعنی یوسف خان سے ملاقات کرنا تھا تو بھلا کنگ خان وقت پر کیسے نہیں پہنچتے۔ موقع تھا سائرہ بانو کی بھوجپوری فلم ’اب تو بن جا سجنوا ہمار‘ کی موسیقی کے اجراء کا۔ کنگ خان وقت پر بھی پہنچے اور اپنے ساتھ ’مغل اعظم‘ کا بڑا سا پوسٹر بھی لائے جس پر انہوں نے اپنے ’رول ماڈل‘ کے دستخط بھی لیے۔

چلتے چلتے
ہم نے آخر سلو بھیا کو ان کی پسندیدہ بائیک چلاتے کیمرے میں قید کر ہی لیا۔
جان ابراہام کے ایک پرستار نے تو حد کر دی وہ جان کے سامنے والی عمارت کے ٹیریس پر چڑھ کر دوربین کے ذریعہ روز انہیں گھنٹوں دیکھا کرتے ہیں۔ اب جان کی کوئی بات پرائیوٹ نہیں رہ گئی۔

سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ وہ رچرڈ گیئر کے ساتھ ہالی وڈ فلم میں کام کر رہی ہیں۔
فلم کرش کا سیکوئیل بننے جا رہا ہے یعنی پارٹ تھری اور اس کی ہیروئین ہوں گی ودیا بالن۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ اکشے کمار اپنی فلم کے پریمئیر میں شریک کیوں نہیں ہوتے ؟ ان کا خیال ہے کہ اگر وہ پریمیئر پر جاتے ہیں تو ان کی وہ فلم فلاپ ہو جاتی ہے۔

اسی بارے میں
جیجا سے رومانس نہیں!
22 May, 2006 | فن فنکار
’یہ ہے بالی وڈ میری جان‘
03 April, 2006 | فن فنکار
گیارہ ایوارڈ بلیک کے نام
25 February, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد