ابھیشیک کی شادی، ہائی ’ڈرامہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمعہ کو ایک طرف ابھیشیک اور ایشوریہ رائے کی شادی کی شہنائیاں بج رہی ہیں اور دولہا ابھیشیک دنیا کی خوبصورت عورتوں میں سے ایک ایشوریہ رائے کے ساتھ خوشگوار زندگی کے سنہرے سپنے سجا رہے ہیں، تو دوسری طرف ممبئی کی ایک ماڈل اور فلموں میں ایکسٹرا کا رول کرنے والی جھانوی کپور نے جوہو میں ابھیشیک کے گھر کے باہر دیر رات گئے اپنے ہاتھ کی کلائی کاٹ ڈالی اور یہ دعویٰ کیا کہ ابھیشیک نے ان سے شادی کی تھی اور ان کے مانگ میں سیندور بھرا تھا۔ ابھیشیک کی شادی میں اس طرح کا موڑ آئے گا کسی نے نہیں سوچا تھا۔ کسی فلمی کہانی کے پلاٹ کی طرح عین شادی کے وقت اچانک کوئی لڑکی آکر اپنی محبت کا دعویٰ کرتی ہے۔ کپور نے بھی اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے اپنے ہاتھ کی کلائی کاٹ ڈالی اور جوہو پولیس سٹیشن پہنچ گئیں۔
جھانوی نے ممبئی میں جمعہ کی صبح ایک پریس کانفرنس بھی کی۔ دواؤں کے اثر میں جھانوی کی زبان لڑکھڑا رہی تھی اور اسی حالت میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ابھیشیک سے ان کی ملاقات فلم ’دس ‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔اس کے بعد دوستی بڑھی اور وہ آپس میں ای میل کے ذریعہ بات کیا کرتے تھے۔ جھانوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھیشیک سے وہ جوہو میں برابر ملاقات کیا کرتی تھیں۔ جھانوی نے ایشوریہ رائے پر الزام عائد کیا کہ ایشوریہ نے فلم ’امراؤ جان‘ میں اپنا پیسہ لگایا اور ابھیشیک کو ان سے چھین لیا۔ جھانوی کے اس دعویٰ کے ساتھ ممبئی میں ہلچل سی مچ گئی ہے۔ابھیشیک اور گھر کے تمام افراد شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور مہمانوں کا تانتا لگا ہے۔ جمعہ کے روز بالی وڈ کی اس مشہور جوڑی کی شادی کے پھیرے مکمل ہونے والے ہیں، اس لیے کوئی بھی اس معاملہ پر بولنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ دوسری طرف پولیس جھانوی کو گرفتار کرنے کے لیے نکل چکی ہے۔
جھانوی کپور کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ لکھنؤ کے ایک مشہور عالم اور شیعہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا کلب صادق کی بہو رہ چکی ہیں۔کلب صادق نے ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ جھانوی کا نام دراصل نینا رضوی ہے۔ جھانوی کے والدین ان کے پڑوسی اور انتہائی شریف لوگ ہیں۔ انیس سو ستانوے میں ان کے بیٹے مومن رضوی سے اس کی شادی ہوئی تھی۔ لیکن حیاکے آزادانہ اور بے بیباک رویہ کی وجہ سے شادی کے دو سال بعد طلاق ہوگئی۔ ان کا ایک بیٹا بھی ہے لیکن وہ اب اپنی نانی کے ہمراہ جموں و کشمیر میں رہتا ہے۔ جھانوی نے البتہ اس بات کو جھٹلا دیا اور کہا کہ ان کی شادی ہی نہیں ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ماں جموں میں نہیں بلکہ سکاٹ لینڈ میں ہیں۔ اس بارے میں لوگوں کی رائے بھی مختلف ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جھانوی کپور نے یہ سب شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا ہے تاکہ انہیں آسانی سے فلمیں مل سکیں۔ لیکن ماہر نفسیات کی رائے الگ ہے۔ ڈاکٹر ساجد کا کہنا ہے کہ ایک نفسیاتی بیماری ہے جس میں کسی بھی مشہور شخص سے انسان اپنا رشتہ جوڑ لیتا ہے اور پھر خوابوں میں اپنی دنیا بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھانوی نے بھی یہی کیا ہے اور ابھیشیک کو پتہ بھی نہیں ہوگا کہ وہ اپنے دل میں ان کے بارے میں کیا سوچتی ہے۔ |
اسی بارے میں ابھیشیک ایشوریہ رائے کی سگائی 14 January, 2007 | فن فنکار نگاہیں ایش ابھیشیک کی شادی پر15 April, 2007 | انڈیا ایش، ابھیشیک کی شادی کا جشن18 April, 2007 | انڈیا یہ کہانی سنائی جاناچاہیے: ایشوریہ05 April, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||