BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 April, 2007, 11:37 GMT 16:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یہ کہانی سنائی جاناچاہیے: ایشوریہ
میرے خیال میں یہ کہانی سنائی جانی چاہیے: ایشوریہ رائے

بالی وڈ کی سپرسٹار اداکارہ ایشوریہ رائے نے اپنی نئی فلم ’پرووکڈ‘(Provoked) کے لندن پریمئر میں شرکت کی ہے۔

فلم کا موضوع گھریلو تشدد ہے اور یہ ایک برطانوی ایشیائی خاتون ،کِرنجیت اہلووالیا‘ کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ اپنے شوہر کو زندہ جلا دینے کے جرم میں کِرنجیت کو انیس سو نواسی میں قید کی سزا دی گئی تھی۔ اس سے قبل وہ شوہر کے ہاتھوں برسوں تشدد کا شکار ہوتی رہی تھیں۔

سابق ’مس ورلڈ‘ ایشوریہ رائے نے پریمیئر کے موقع پر کہا کہ انہوں نے یہ کردار اس لیے لیا ’ کیونکہ ایک عورت ہونے کے ناطے وہ فلم کے سنجیدہ موضوع سے متاثر ہیں۔‘

انڈیا کی سپرسٹار ایشوریہ رائے برطانیہ میں اپنی دو ہزار چار میں ریلیز ہونے والی فلم ’برائیڈ اینڈ پریجیڈس‘ کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں۔

’پرووکڈ‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں میں مرنڈا رچرڈسن، روبی کولٹرین اور مشہور ٹی وی اوپرا ’ایسٹ اینڈرز‘ کے اداکار سٹیو میکفاڈن شامل ہیں۔

پرووکڈ ایک برطانوی فلم ہے جو دراصل کِرنجیت اہلووالیا کی خود نوشت سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ اس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہاتھوں دس سال پر محیط جنسی اور جسمانی تشدد کی تفصیلات لکھی ہیں۔

شاید یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کی مثال آپ کے اپنے گھر یا آپ کے پڑوس میں بھی موجود ہو: ایشوریہ رائے

انیس سو نواسی میں کِرنجیت کے شوہر نے انہیں دھمکی دی کہ وہ ان پر گرم استری رکھ دے گا تو کِرنجیت نے اپنے شوہر پر تیل چھڑک کر اس وقت آگ لگا دی جب وہ سو رہے تھے۔

قتل کا الزام ثابت ہونے پرکِرنجیت کوعمر قید کی سزا دے دی گئی تھی۔

بعد ازاں لندن میں خواتین کے حقوق کی ایک تنظیم ’ساؤتھ ہال بلیک سسسٹرز‘نے اس سزا کے خلاف مہم چلائی جس کے نتیجہ میں انیس سو بانوے میں کرنجیت کی سزا ختم کر دی گئی۔

یہ فیصلہ برطانیہ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس کے بعد سے عدالت میں گھریلو تشدد کی شکار خواتین کی زیادہ سنی جانے لگی۔

ایشوریہ رائے کا کہنا تھا ’ میرے خیال میں یہ کہانی سنائی جانی چاہیے کیونکہ یہ لوگوں کی محض خام خیالی ہے کہ گھریلو تشدد کا شکار صرف وہ عورتیں ہوتی ہیں جن میں اعتماد نہیں ہوتا۔‘

سابق مس ورلڈ نے مزید کہا ’ شاید یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کی مثال آپ کے اپنےگھر یا پڑوس میں بھی موجود ہو لیکن اس پر بات نہ کی جاتی ہو۔‘

برطانیہ میں ’پرووکڈ‘ کی نمائش کا آغاز جمعہ چھ مارچ سے ہو رہا ہے۔

ودیا بالنبالی وڈ ڈائری
ودیا کا انٹرویو، ابھیشیک کا لنچ اور ایشا کا خوف
شاہ رخ بالی وڈ ڈائری
ایش اور ایب کی جنت، اور شاہ رخ کا ’فریز‘
ایشوریہ رائے اور ابھیشیکبالی وڈ ڈائری
امیتابھ نے بیٹے کے لیے کیا قربانی دی؟
بالی وڈ ڈائری
رتیک اور ایش کے ’سین‘ پر بچن فیملی ناراض
ایشوریہ بالی وڈ ڈائری
ایشوریہ کا وزن اور بالی وڈ کا ’اوتھیلو‘
عامر خانبالی وڈ ڈائری
کرینہ کا پیار،ایش کے بولڈ سِین، عامر کا لاکٹ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد